عمران خان ڈی چوک پر اپنا اعمال نامہ لے کر آئیں،مریم اورنگزیب

چیف الیکشن کمشنر نے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کی سماعت التواء کی درخواست مسترد کردی

چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ 7 سال سے التواء پر چل رہے ہیں اب ایسا نہیں ہوگا۔سماعت جاری رہے گی انور منصور کو بخار ہے شاہ خاور بھی الیکشن کمیشن نہیں آئے،چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ پچھلی بار یہ کہہ کر التوا لیا کہ انور منصور ملک سے باہر ہیں جب کہ وہ کراچی میں تھے ۔

ن لیگی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ 7سال سے جاری کیس میں پیش ہورہے ہیں ،اکبر ایس بابر نے الیکشن کمیشن میں فارن فنڈنگ سے متعلق درخواست دی فارن فنڈنگ کیس میں 75سماعتیں ہوگئی ہیں،پی ٹی آئی والے دوسروں سے حساب مانگتے ہیں ،اپنا حساب دینے کو تیار نہیں،ن لیگ کے فنڈنگ کے ریکارڈز ہم جمع کرواچکے ہیں ،7سال سے یہ لوگ اپنا کیس ثابت نہ کرسکیں اسٹیٹ بینک کا ریکارڈ کہتا ہے 2009میں 5 اکاونٹس چھپائے اور 2 دکھائے،اوورسیز پاکستانیوں نے جو فنڈز دئیے ہیں وہ کھا گئے اور چھپائے ہیں7ملین ڈالرز آف شور کمپنی سے لیے جسے ڈکلئیر نہیں کیا گیا،

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان ڈی چوک پر 4ذاتی ملازمین کے بارے میں بتائیں پی ٹی آئی سینٹرل آفس کے 4 ملازمین کےاکاؤنٹس میں فارن فنڈنگ آتی رہی، پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب سےسوال کروتوکہتے ہیں آپ حساب دیں،فارن فنڈنگ کیس پرالیکشن کمیشن کوفوری فیصلہ دینا چاہیے اسٹیٹ بینک کا پورا ریکارڈ پبلک کیا جائے،عمران خان ڈی چوک پر اپنا اعمال نامہ لے کر آئیں 7سال میں ایک بھی دستاویز الیکشن کمیشن میں جمع نہیں کرایاگیا،

وزیر مملکت فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ آج الیکشن کمیشن آئے تھے ،ہمارے ممبران پارٹی کو فنڈز کرتے ہیں ہماری حکومت آئی تو ترسیلات زرمیں اضافہ ہوا،بیرون ملک پاکستانی وزیراعظم عمرا ن خان پر بھر پور اعتماد کرتے ہیں وزیراعظم عمران خان کو ہمیشہ ڈونیشن اوورسیز پاکستانیوں نے کی فارن فنڈنگ کرنے والوں کا تعلق جرمنی ،کینیڈا اور دیگر یورپی ممالک سے ہیں اوورسیز پاکستانی اپنے ملک میں قانون کی بالادستی کے خواہاں ہیں ہمیں کہا جاتاہے کہ فارن فنڈنگ کہاں سے آئی؟ اوورسیز پاکستانی ہمارے مشن کے ساتھ ہیں خوشی ہے ایزی لوڈ والے کھل کرسامنے آئے تارکین وطن پاکستان کوسالانہ 30 ارب ڈالربھجوارہےہیں پارٹی ارکان سالانہ پارٹی کوپیئنگ ممبرکےطورپرفنڈزدیتےہیں، پی ٹی آئی نےملک میں پولیٹیکل فنڈ ریزنگ کی بنیادرکھی سپریم کورٹ میں حنیف عباسی کا کیس واضح ہے،پی ٹی آئی اپنی جانچ پڑتال کروارہی ہے اسکروٹنی کمیٹی نے جو ریکارڈ مانگا وہ ہم نے دئیے ہیں ،پیپلز پارٹی اپنے 12 اکاونٹس کا بتائیے کہاں سے کروڑوں روپے آئے،مولانا فضل الرحمان کون ہوتے ہیں جو فوری فیصلہ کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں مسلم لیگ ن برطانیہ میں پرائیویٹ لمیٹڈ رجسٹرڈ ہے ،ہمیں بھارت،اسرائیل سے فنڈنگ کے طعنے دیئے جاتے تھے،پیئنگ ممبران میرے دائیں بائیں کھڑے ہیں مریم،بلاول،فضل الرحمان ہمارےفارن فنڈنگ کے ذرائع سے آکرمل لیں

پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کو بچانے کیلئے اسی دن اس جگہ بلائیں گے ،کوئی مارشل لا نہیں لگ رہا،یہ عمران خان کی خواہش ہے حکمرانوں نے پارلیمنٹ کی توہین کی فضل الرحمان کی کال پر پیپلزپارٹی اپنے لوگ نکالے گی،ہم نے پہلے بھی عوام کو نکالا اب بھی نکالیں گے دنیا کی نظریں پاکستان پر ہیں،اگر ووٹنگ نہ کرائی گئی تو انارگی پھیل جائے گی،

پیپلز پارٹی کے رہنما صوبائی وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی کا کہناتھا کہ حکمران آئینی عمل میں مداخلت کرنے کی کوشش کررہے ہیں حکومت 172کی تعداد کو پوری کرے عمران خان جو کسی کے پاس جاتے نہیں تھے آج ہر شخص سے مل رہے ہیں، کسی بھی حکومت کی جانب سے دھمکی آنا آئین کی خلاف ورزی ہے،حکمران جماعت کے لوگ دھمکیاں دے رہے ہیں ،لوگوں کواکسا رہے ہیں،اگر ان کے 172 نمبر پورے ہوتے تو یہ سب نہ کر رہے ہوتے اتحادی ان کو سنتے ہیں، چائے پلاتے اور پھر کہتے ہیں سوچ کر بتائیں گے،ان کے ساتھ کوئی اتحادی نہیں،تحریک عدم اعتماد پر آئین کے مطابق ووٹنگ ہوتی ہے تو ان کی عبرت ناک شکست ہوگی،جو کہتا تھا میں ان کو رلاوں گا وہ آج خود رو رہا ہے،پھر یہ بھی کہیں گے کہ مجھے کیوں نکالا؟

نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان کا کہنا تھا کہ ‏ڈی چوک پر عدم اعتماد کے دن جلسہ اور ارکان کا گھیرائو کرنے کی حکومتی منصوبہ بندی غیر آئینی اور غیر قانونی ہے، حکومت کھلے عام کشیدگی کا اعلان کر رہی ہے،سیاسی جماعتوں کے کارکنان کے تصادم کی ذمہ دار حکومت ہوگی، بوکھلاہٹ میں یہ ملک میں انتشار پھیلانے کے لیے بھی تیار ہیں، ‏حکومت کے پاس نمبرز پورے ہیں تو عدم اعتماد کو پارلیمان میں چیلینج کرے،وزیراعظم کے گھر جانے کا فیصلہ پارلیمان میں ہوگا ڈی چوک پر نہیں یہ پر اعتماد ہوتے تو ایک پارلیمانی اور آئینی معاملے کو ڈی چوک پر نہ لے جاتے، تحریک انصاف کی سیاست ڈی چوک سے شروع ہوئی تھی ختم بھی وہیں ہوگی

ن لیگ کے رہنما سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ احتساب کا مذاق جاری ہے،تحریک عدم اعتمادمیں مداخلت چیئرمین نیب کاکام نہیں چیئرمین نیب کو بھی جواب دہ ہونا ہوگا،احتساب کے عمل سے ہمارے ارکان پردباؤ ڈالا جا رہا ہے، تحریک عدم اعتماد کے بعد ہمارے کچھ لوگوں کو نیب کے نوٹس ملے ہیں،میں حکومت کے ان اوچھے ہتھکنڈوں پر سب کو ساتھ نہ دینے کا کہوں گا،نیب کو یہ نوٹس مہنگے پڑنے والے ہیں،جب کسی کے پاس کچھ نہ رہے، پھر گالم گلوچ پر اتر آتا ہے، جس میں ہمت ہے وہ اسمبلی جانے سے روک کردکھا دے ،10لاکھ لوگوں کے دعوے عدم اعتماد کو نہیں روک سکتے، عوام کی آواز کو جو روکے گا، اس کو سبق دیا جائے گا،جو اراکین کو پارلیمنٹ جانے سے روکے گا اسے آرٹیکل 6 کاسامنا کرنا پڑے گا،حکمرانوں کی دھمکیاں انہیں مہنگی پڑیں گی جو حکومت سڑکوں کا رخ کرے وہ ناکام ہو چکی ہوتی ہے،

دوسری جانب وزیراعظم کے انتخاب کے فوری بعد حزب اختلاف کا منفی ردعمل ،سینیٹر فیصل جاوید نے ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر ڈال دی ملاحظہ کیجئے، یہ ہے وزیراعظم عمران خان کا قومی اسمبلی میں قائد اعوان منتخب ہونے کے فوراً بعد پہلا خطاب، سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی چیخ و پکار سنیے، یہ انتخاب کے فوری بعد شور کر رہے ہیں کہ حکومت نہ اہل ہو چکی ہے پہلے منٹ ہی میں،یہ شور کررہے ہیں کہ این آر او دے دو، ایک دن بھی اپوزیشن نے تعمیری اپوزیشن نہیں کی،کرپٹ مافیا روزِ اوّل سے حکومت کیخلاف سازشوں میں مصروف ہے،

چینی کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹ میں بھی تحقیقات کا مطالبہ

جہانگیر ترین کے حق میں تحریک انصاف کی کونسی شخصیت کھل کر سامنے آ گئی، بڑا مطالبہ کر دیا

چینی بحران رپورٹ، وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد آ سکتی ہے یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا

چینی بحران رپورٹ ، جہانگیر ترین پھر میدان میں آ گئے ،بڑا دعویٰ کر دیا

شوگر ملزسٹاک کی نقل و حمل اور سپلائی کی مکمل مانیٹرنگ کا حکم

چینی بحران رپورٹ، جہانگیر ترین کے خلاف بڑا ایکشن،سب حیران، ترین نے کی تصدیق

شوگر کمیشن رپورٹ، وزیراعلیٰ پنجاب،اسد عمر اور مشیر تجارت کے جوابات غیر تسلی بخش قرار

چینی بحران کے ذمہ داروں کیخلاف کب ہو گی کاروائی؟ اسد عمر نے اعلان کر دیا

اصل چینی چور کا نام رپورٹ سے غائب کر دیا گیا، مریم اورنگزیب کا دعویٰ

فارن فنڈنگ کیس، سکروٹنی کمیٹی نے پی ٹی آئی کی استدعا مسترد کر دی

الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج ،پی ڈی ایم کو مہنگا پڑ گیا،الیکشن کمیشن کا ایسا فیصلہ کہ مریم نے "سرپکڑ”لیا

فارن فنڈنگ کیس، سکروٹنی کمیٹی پر اعتراض ہے یا نہیں؟ تحریک انصاف نے عدالت میں بتا دیا

حکم دینے والا ہوں مجھے جواب دینے کی ضرورت نہیں،پی ٹی آئی فنڈنگ کیس میں کس نے ایسا کہا؟

پی ٹی آئی کونسے اکاؤنٹس کا ریکارڈ نہیں دے رہی،اکبر ایس بابرنے الیکشن کمیشن میں کیا کہا؟

اکبر ایس بابر کو مریم نوازکیا دیتی ہیں؟ فرخ حبیب نے لگایا بڑا الزام

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے فارن فنڈنگ کیس کی کھلی سماعت کرنے کا چیلنج دیا تھا جسے مسلم لیگ ن نے وزیر اعظم کے اس چیلنج کو قبول کرلیا تھا وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ فارن فنڈنگ کیس کی کھلی سماعت اور براہ راست ٹی وی پر نشر کرنے پر بھی تیار ہیں، بے شک فارن فنڈنگ کیس ٹی وی پر براہ راست دکھا دیا جائے بلکہ پارٹی سربراہوں کو بٹھا کر کیس سنا جائے۔

الیکشن کمیشن فارن فنڈنگ کیس کی انکوائری کر رہا ہے تو کیا وزیر اعظم مستعفی ہو جائیں؟ سپریم کورٹ

فارن فنڈنگ کیس، اور عمران خان پھنس گئے

فارن فنڈنگ کیس، پی ٹی آئی کی چوری پکڑی گئی، تہلکہ خیز انکشاف

فارن فنڈنگ کیس،تحریک انصاف نے پھروقت مانگ لیا

Shares: