مزید دیکھیں

مقبول

ٹرمپ کا جوہری معاہدے پرمذاکرات کا خط نہیں ملا،ایران

ایران کا کہنا ہے کہ اسے امریکی صدر ڈونلڈ...

تارکین وطن کی 4 کشتیاں ڈوب گئیں، 186 افراد لاپتا

تارکین وطن کو لے جانے والی چار کشتیاں جبوتی...

ننکانہ: بچیکی خواتین کالج میں حراسانی انکوائری، انصاف جیتے گا یا اثر و رسوخ؟

ننکانہ صاحب،باغی ٹی وی(نامہ نگاراحسان اللہ ایاز) گورنمنٹ ایسوسی...

کوہاٹ ،مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 سی ٹی ڈی اہلکار شہید

کوہاٹ کے علاقے تانڈہ ڈیم کے قریب نامعلوم مسلح...

تیاررہیں، عمران خان کو جو خط آیا وہ میں سناؤں گی،مریم نواز کا بڑا اعلان

تیاررہیں، عمران خان کو جو خط آیا وہ میں بتاؤں گی،مریم نواز کا بڑا اعلان
ن لیگی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ یہ حکومت ڈوب چکی ہے،ڈوبنے والے کے ساتھ کوئی نہیں چلتا

مریم نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نتائج آگئے ، اب جشن کا وقت ہے ، ہماری توجہ عدم اعتماد پر ہے ، انکو پتہ ہونا چاہئے تھے کہ عوام کی بجائے توجہ نواز شریف پر رکھیں گے تو یہی ہونا تھا جہاں سے پارٹی آئی تھی وہیں پہنچ گئی، راتوں رات پارٹی ختم، عمران خان کا جو لیٹر تھا جو اس نے رات کو جلسے میں لہرایا وہ آج میں اپنی تقریر میں سناؤں گی،

مریم نواز اور حمزہ شہباز کی زیر قیادت مہنگائی مکاؤ لانگ مارچ کا قافلہ جہلم سے اسلام آباد کی طرف رواں دواں ہے، مریم نواز مہنگائی مکاؤ مارچ کی قیادت کرتے ہوئے دو روز قبل نکلی تھیں، انکے قافلے نے ایک روز گوجرانوالہ میں پڑاو کیا، اگلے روز گوجرانوالہ سے جہلم تک کا سفر کیا گیا، آج اسلام آباد کی جانب رواں دواں ہیں، اسلام آباد میں ن لیگ جلسہ کرے گی،

حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ رواں دواں ہے ایک عدم اعتماد قومی اسمبلی میں جمع کرائی گئی ہے،

ن لیگی رہنما رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ یہ کیسی عالمی سازش ہے کہ چپڑاسی تک کو پتہ نہیں؟ آج اعتراف کیاجارہاہے کہ ساری سیاست نواز شریف چلا رہے ہیں مارچ مہنگائی کا ظلم کرنے والی حکومت کے خلاف عوامی لاوہ ہے ،

ن لیگی رہنما احسن اقبال کا کہنا تھا کہ خط کے بارے میں جب استفسار ہوگا تو پتا چلے گا کہ کوئی راہ چلتےکوئی فوٹی کاپی دےگیا تھا،وزیر اعظم صاحب اتنے بے بس نظر آئے لگتا تھا وہ ایک ٹمبک ٹو ریپبلک کے وزیراعظم ہیں،

قبل ازیں ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ قوم کو مبارک مہنگائی کے کپتان اور کرپشن کے ڈان کا آج سے کاؤنٹ ڈاؤن شروع ،چور، نالائق اور نااہل ٹولے کا آج سے کاؤنٹ ڈاؤن شروع، قوم کو مبارک ہو آٹا چینی بجلی گیس دوائی چوروں کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع کشمیر فروش کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع ،مدینہ کے مقدس نام پہ اپنی گھٹیا سیاست کرنے والے کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع ترقی کی شرح 5.8 فیصد سے منفی کرنے والے کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع عوام کو غریب اور بے روزگار کرنے والے کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع قوم کو 52000 ہزار روپے کا مقروض کرنے والے کا کاؤنٹ شروع ،مہنگائی 3.8 فیصد سے 16 فیصد کرنے والے کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع 60 لاکھ کو بے روزگار اور 2 کروڑ لوگوں کو غربت کی لکیر سے نیچے پھینکنے والے کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع ملک میں نفرت، انتشار اور فساد پھیلانے والے کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع فارن فنڈنگ سے اربوں کھربوں کی منی لانڈرنگ کرنے والے کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع معاشی تباہی، غربت، افلاس اور بھوک لانے والے کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع پارلیمان پر لعنت بھیجنے والے کا کاونٹ ڈاؤن شروع میڈیا کا گلا گھونٹنے، صحافیوں کو گولی مارنے اور پسلیاں توڑ نے والے کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع بجلی ۱۱ روپے سے ۲۸ روپے کرنے والے کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع ،گیس 600 روپے سے 1400 کرنے والے کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع چینی 53 روپیہ سے ۱۲۰ روپیہ کرنے والے کا کاؤنٹ شروع آٹا 35 روپے سے 90 روپے کرنے والے کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع ڈالر 114 سے 182 کرنے والے کا لاک ڈاؤن شروع ہو چکا

ن لیگ کا بھی لانگ مارچ کا اعلان، مریم نواز کریں گی قیادت،ہدایات جاری

گورنر راج کا مشورہ دینے والے شیخ رشید دوردورتک نظر نہیں آئیں گے،اہم شخصیت کا دعویٰ

اپوزیشن اراکین سیکریٹری قومی اسمبلی کے دفتر پہنچ گئے

مریم اورنگزیب کو اسمبلی جانے سے روکا گیا،پولیس کی بھاری نفری تھی موجود

پی ٹی آئی اراکین واپس آ جائیں، شیخ رشید کی اپیل

پرویز الہیٰ سے پیپلزپارٹی کے رکن اسمبلی،بزدار سے ن لیگی رکن اسمبلی کی ملاقات

لوٹے لے کر پی ٹی آئی کارکنان سندھ ہاؤس پہنچ گئے

کرپشن مکاؤ کا نعرہ لگایا مگر…ایک اور ایم این اے نے وزیراعظم پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا

ہمارا ساتھ دو، خاتون رکن اسمبلی کو کیا آفر ہوئی؟ ویڈیو آ گئی

اللہ نے یہ اجازت نہیں دی اچھے برے کی جنگ ہوتوآپ کہیں میں نیوٹرل ہوں،،وزیراعظم

وفاقی دارالحکومت میں جلسوں کا موسم،سیکورٹی سخت،ٹریفک پلان بھی جاری

تحریک انصاف کا جلسہ،قافلوں کی آمد جاری،تاریخی جلسہ ہو گا،اسد عمر

مہنگائی مکاؤ مارچ مہنگائی کے کپتان سے نجات کا مارچ ہے،مریم اورنگزیب

اتحادیوں کو منانے کا مشن،حکومت متحرک، اہم ملاقاتیں طے

عمران خان کو کہہ دیا وقت سے پہلے الیکشن کرواؤ،شیخ رشید

10 لاکھ لوگوں کو اسلام آباد لانے کا خرچہ کون اٹھا رہا ہے ؟سینیٹر پلوشہ خان

ہنڈیا آدھی تو تقسیم ہوچکی،ابھی بہت سے ادا کار تبدیل ہونے ہیں،چودھری پرویز الہی

مہنگائی مکاؤ مارچ،مریم نواز نے نکلنے سے پہلے کیا کیا؟ تصاویر سامنے آ گئیں

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan