عمران خان ایم کیو ایم مرکز کا دورہ کریں گے

0
43

وزیراعظم عمران خان کے دورہ کراچی کا امکان ہے ،

وزیر اعظم عمران خان ایم کیو ایم کے مرکز بہادر آباد جائیں گے گورنر سندھ، س وزرا اور پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت وزیر اعظم کے ہمراہ ہوگی وزیر اعظم عمران خان دورہ روس سے واپسی پر بہادر آباد کا دورہ کریں گے وزیر اعظم نے ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت کو اپنے دورہ کےبارے میں آگاہ کردیا، وزیر اعظم سے ایم کیو ایم قیادت کی رواں ہفتے ملاقات میں بہادر آباد جانے کا معاملہ طے پایا،ملاقات میں فروغ نسیم اور امین الحق شامل تھے، دونوں نے وزیر اعظم کو دورہ کی دعوت دی ،وزیراعظم کو کراچی کے مسائل اور دیرینہ مطالبات پیش کیے جائیں گے،کراچی کے ترقیاتی منصوبوں اور ایم کیو ایم کے تحفظات پر بھی بات ہوگی،وزیراعظم کے دورہ کراچی سے پہلے رابطہ کمیٹی مطالبات کی فہرست تیار کرے گی وزیراعظم آئندہ دنوں میں تمام اتحادی جماعتوں کی مرکزی قیادت سے ملاقاتیں بھی کریں گے،

ایم کیو ایم کے ایک وفد نے گزشتہ دنوں لاہور میں شہباز شریف سے ملاقات کی تھی، ایم کیو ایم کے وفد نے چودھری برادران سے بھی ملاقات کی تھی، ایم کیو ایم وفاقی حکومت میں اتحادی ہے اسلئے اب وزیراعظم عمران خان جن کے کسی زمانے میں ایم کیو ایم نے داخلے پر پابندی لگائی تھی ،2007 کے ایام میں عمران خان کے کراچی جانے پر پابندی تھی اور عمران خان تین سے چار بار کراچی کا دورہ کرنے کا اعلان کر چکے تھے مگر ایم کیو ایم نے انہیں کراچی نہیں آنے دیا تھا، اب وہی ایم کیو ایم عمران خان کی حکومت کی اتحادی بھی ہے اور اب عمران خان ایم کیو ایم کے مرکز بھی جائیں گے

دوسری جانب ایم کیو ایم کے سابق رکن اسمبلی خواجہ سہیل منصور نے رابطہ کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا،خواجہ سہیل منصور کا کہنا ہے کہ پارٹی کی کچھ غلط پالیسیوں کی وجہ سے نالاں ہوں، پارٹی نہیں چھوڑ رہا نہ ہی پیپلزپارٹی میں جارہا ہوں ،بحیثیت کارکن ایم کیو ایم کا حصہ ہوں،ایم کیو ایم کےخواجہ سہیل منصور نے کاغذات نامزدگی جمع نہ کرانے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ مجھے معلوم ہوا کہ نثارکھوڑو کو ٹکٹ دیا ہے،میرے نثار کھوڑو سے خاندانی تعلقات ہیں، میں نثارکھوڑو کے سامنے فارم بھرنے سے دستبردار ہورہا ہوں، میں نثارکھوڑو کو پیشگی مبارکباد دیتا ہوں

دوسری جانب ایم کیو ایم نے سندھ سے خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست پر کاغذات نامزدگی جمع نہ کروانے کا فیصلہ کیا ہے ،ترجمان ایم کیو ایم پاکستان کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم پاکستان سینیٹ انتخاب کا حصہ نہیں ہے، خواجہ سہیل ذاتی حیثیت میں الیکشن کمیشن آفس پہنچے، خواجہ سہیل منصور سے متعلق فیصلہ رابطہ کمیٹی کرے گی،

وزیراعظم غیرملکی شہریت رکھنے والے مشیروں، وزیروں سے استعفیٰ لیں،مریم اورنگزیب

حفیظ شیخ کوہٹانے کی وجہ مہنگائی نہیں بلکہ کچھ اورہی ہے:جس کے تانے بانے کہیں اورملتے ہیں‌

حفیظ شیخ میری سابق کابینہ کا حصہ تھے، میں یہ کام نہیں کرنا چاہتا، یوسف رضا گیلانی کا دبنگ اعلان

لندن سے بانی متحدہ کو لاسکتا ہوں اور نہ ہی نوازشریف کو،شیخ رشید کی بے بسی

بھٹو کو پھانسی ہوئی تو کچھ نہیں ہوا،یہ لوگ بھٹو سے بڑے لیڈر نہیں، شیخ رشید

مقبوضہ کشمیر میں کسی دہشتگرد کے جانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، شیخ رشید

بلاول جس دن پیدا ہوا عدم اعتماد پر ہی چل رہے ہیں، شیخ رشید

طورخم ،چمن بارڈر پرسکون،پاکستانیوں کو واپس لائینگے،اشرف غنی کے دل میں فتور تھا،شیخ رشید

بھارت کو افغانستان میں منہ کی کھانی پڑی،شیخ رشید نے کیا بڑا اعلان

بلاول کیخلاف بات نہیں سن سکتا،مولانا کو اب یہ کام کرنا چاہئے، شیخ رشید

وہی ہوا جس کا انتظار تھا، وزیراعظم ہاؤس سے بڑا استعفیٰ آ گیا

شہزاد اکبر کو بھاگنے نہ دیا جائے،اگلا استعفیٰ کس کا آئے گا؟ مبشر لقمان کا انکشاف

آصف زرداری،ایم کیو ایم وفد کی ملاقات کے بعد اسد قیصر بھی چودھری پرویز الہیٰ سے ملنے پہنچ گئے

Leave a reply