نومئی واقعات،عمران خان کو جے آئی ٹی نے چوتھی بار طلب کر لیا

پی ٹی آئی کارکنان نے فوجی تنصیبات پر ملک بھر میں حملے کئے
0
32
imrankhan01

نو مئی کو جناح ہاوس پر حملہ اور جلاو گھیراو کا معاملہ جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم نے چیئرمین پی ٹی آئی کو طلب کرلیا

چیئرمین پی ٹی آئی کو جمعہ کے روز طلب کیا گیا ہے،چیئرمین پی ٹی آئی کو تمام نامزد مقدمات میں طلب کیا گیا ہے،ر چِیئرمیں پی ٹی آئی کو جے آئی ٹی نے چوتھی مرتبہ طلب کیا ہے، عمران خان صرف ایک مرتبہ اب تک پیش ہوئے اور اس پیشی کے دوران جے آئی ٹی کے ممبران کو دھمکانے پر ان کے خلاف تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں رپٹ درج ہے ،

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نومئی واقعات کیس میں جے آئی ٹی کے سامنے جب پیش ہوئے تھے تو اسوقت جے آئی ٹی کے سوالات کے جواب میں عمران خان نے تسلیم کر لیا کہ نو مئی کا واقعہ منظم منصوبہ بندی کے تحت ہوا،لیکن منصوبہ بندی کہیں اور ہوئی تھی، عمران خان جے آئی ٹی کے اراکین کو دھمکیاں بھی دیتے رہے،میں پھر آؤں گا،آپکو تمام کاروائیوں کا جواب دینا ہو گا

میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان سے جے آئی ٹی نے جو سوال کئے اور عمران خان نے جواب دیئے، اندرونی کہانی سامنے آئی،عمران خان سے جو سوال کئے گئے اس میں عمران خان نے سوالات کے جواب دئے ساتھ ہی دھمکی بھی لگاتے رہے، عمران خان جے آئی ٹی کے سامنے ایک گھنٹہ رہے، جے آئی ٹی ایک ڈی آئی جی، ایک ایس ایس پی اور 4 ایس پیز پر مشتمل تھی،

واضح رہے کہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کارکنان نے فوجی تنصیبات پر ملک بھر میں حملے کئے تھے، شرپسند عناصر کو گرفتار کیا جا چکا ہے، گرفتار افراد کا کہنا ہے منظم منصوبہ بندی کے تحت حملے کئے گئے، شرپسند افراد نے ویڈیو بیان بھی جاری کئے ہیں جس میں انہوں نے اعتراف کیا کہ یہ سب منصوبہ بندی کے تحت ہوا، پی ٹی آئی رہنما بھی گرفتار ہیں تو اس واقعہ کے بعد کئی رہنما پارٹی چھوڑ چکے ہیں

عمران خان کی گرفتاری کے بعد کور کمانڈر ہاؤس لاہور میں ہونیوالے ہنگامہ آرائی میں پی ٹی آئی ملوث نکلی

 بشریٰ بی بی کی گرفتاری کے بھی امکانات

نواز شریف کو سزا سنانے والے جج محمد بشیر کی عدالت میں عمران خان کی پیشی 

 مراد سعید کے گھر پر پولیس نے چھاپہ

اوریا مقبول جان کو رات گئے گرفتار 

Leave a reply