بھارت میں گاؤ کشی پر 10 سال قید کی سزا کا بل منظور ، مسلمان کے قتل عام پرمجرموں کو مل رہا ہے تحفظ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں گائے کو تحفظ دینے کے لئے بل منظور کروانے کی کوشش جا رہی ہے لیکن مسلمانوں کا قتل عام کرنے کے لئے ہندو انتہا پسندوں کو مودی سرکار کی شہہ حاصل ہے

بھارتی ریاست اترپردیش نے گاؤکشی کے واقعات کو روکنے کے لئے قانون میں ترمیم کا فیصلہ کیا ہے، نئے قانون کے مطابق گاؤ کشی کرنے والے کو 5 لاکھ جرمانہ اور 10 سال قید کی سزا ہو گی، ریاستی کابینہ نے 1955 کے ایکٹ میں ترمیم کی منظوری دے دی ہے

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق اترپردیش میں گاؤ کشی پہلی بار کرنے پر ایک لاکھ سے 3 لاکھ کا جرمانہ اور ایک سے سات سال قید کی سزا ہے، دوسری مرتبہ کرنے پر 5 سے 10 لاکھ جرمانہ اور 10 سال سزا ہو سکتی ہے

نئے ایکٹ کے تحت گائے اور دیگر مویشیوں کی غیر قانونی حمل و نقل کے معاملہ میں ڈرائیور، آپریٹر اور گاڑی کے مالک پر الزام عائد کیا جائے گا۔ایڈیشنل چیف سکریٹری برائے وزارت داخلہ اویناش کمار اوستھی کا کہنا ہے کہ کہ وزیر اعلی یوگی ادتیہ ناتھ کی صدارت میں ان کی سرکاری رہائش گاہ پر ہونے والی میٹنگ میں یہ اہم فیصلہ کیا گیا۔

واضح رہے کہ یوگی ادتیہ ناتھ مسلمانوں کے سخت خلاف ہیں،انہوں نے کئی بار بھارت سے مسلمانوں کو پاکستان جانے کا مشورہ دیا ہے، اور مسلمانوں پر سخت تنقید کرتے ہیں، اترپردیش میں گائے کی وجہ سے مسلمانوں پر ہندو انتہا پسندوں پر تشدد کے واقعات بھی زیادہ ہیں، لیکن ریاستی سرکار مجرموں کو گرفتار کرنے کی بجائے انہیں تحفظ فراہم کرتی ہے

بھارت کے سب سے زیادہ سخت گیر،ہندوتوانظریے کا حامی ومحافظ،مسلمانوں کے دشمن اترپردیش کے وزیراعلیٰ‌ یوگی ناتھ نے اعلان کیا تھا کہ مسلمان دورکے اسلامی ناموں کو ختم کرکے ہندوتواکے مطابق نام رکھے جائیں، اطلاعات کے مطابق یوگی اس سے پہلے بھی کئی نام تبدیل کرچکے ہیں

بھارتی ریاست اترپردیش کے وزیراعلیٰ‌یوگی ناتھ نے ایک بارپھر اعلان کیا ہےکہ ریاست میں مسلمان دورحکومت کے دوران جتنے بھی نام رکھے گئے ہیں ان کو فی الفورتبدیل کیا جائے،وزیراعلیٰ‌نے ریاست کے ضلع آگرہ کا نام تبدیل کرکے اگروان رکھنےکا فیصلہ کیا ہے،

گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

واٹس ایپ کے ذریعے فحش پیغام بھیجنے والا ملزم ہوا گرفتار، کئے ہوش اڑا دینے والے انکشاف

شادی سے انکار، لڑکی نے کی خودکشی تو لڑکے نے بھی کیا ایسا کام کہ سب ہوئے پریشان

شوہرکے موبائل میں بیوی نے دیکھی لڑکی کی تصویر،پھر اٹھایا کونسا قدم؟

خاتون پولیس اہلکار کے کپڑے بدلنے کی خفیہ ویڈیو بنانے پر 3 کیمرہ مینوں کے خلاف کاروائی

جنسی طور پر ہراساں کرنے پر طالبہ نے دس سال بعد ٹیچر کو گرفتار کروا دیا

بھارت میں حاملہ ہتھنی کے قاتل گرفتار،مسلمانوں کے قاتل ہندو انتہا پسند آزاد

بھارت میں حاملہ ہتھنی کے منہ میں کریکر ڈال کر اسے مار دیا گیا

اسلاموفوبیا ، حاملہ ہتھنی کی کریکر دھماکوں سے ہلاکت کا الزام بی جے پی رہنما نے مسلمانوں کے سر دھر دیا

مودی کے بھارت میں مسلم خاتون سے ہتھنی کی اہمیت زیادہ

یاد رہےکہ اس سے قبل بھارت میں اسی یوگی ناتھ کےدور میں بہت سے تاریخی مقامات کے نام تبدیل کرکے ان کو نام ہندومذہب کے مطابق رکھے گئے ہیں،اس کے باوجود بھارتی انتہا پسندوں کیطرف سے یہ مطالبہ کیا جارہا ہےکہ پورے بھارت میں‌ اسلام اورمسلمانوں سے وابستہ مقامات کے نام تبدیل کردیئے جائیں

ہتھنی کی موت پر مسلمانوں کیخلاف بیان پر بی جے پی رکن پارلیمنٹ کیخلاف مقدمہ درج

Comments are closed.