جموں کشمیر کو بھارت کا حصہ کیوں نہیں دکھایا؟ ٹویٹر پر بھارت میں مقدمہ درج
![مودی سرکار نے باغی ٹی وی کا ٹویٹر اکاؤنٹ بھارت میں بلاک کروا دیا](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2021/02/twitter-app-icon-ios-1.jpg)
جموں کشمیر کو بھارت کا حصہ کیوں نہیں دکھایا؟ ٹویٹر پر بھارت میں مقدمہ درج
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت مین ٹویٹر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے
ٹویٹر نے ایک نقشہ دکھایا گیا تھا جس میں لداخ اور جموں کشمیر کو بھارت کا حصہ نہیں دکھایا گیا تھا ، اس نقشے پر بھارت سیخ پا ہوا، بھارتی حکام نے ٹویٹر سے رابطہ کیا تا ہم اب اطلاعات کے مطابق یوپی پولیس نے ٹویٹر انتظامیہ پر مقدمہ درج کیا ہے، اس مقدمے میں ٹویٹر انڈیا کے سربراہ منیش کو بھی نامزد کیا گیا ہے، ٹویٹر انڈیا کے سربراہ کے خلاف صرف ایک ماہ میں ہی بھارت کی بات نہ ماننے پر یہ دوسرا مقدمہ ہے جو درج کیا گیا ہے
ٹویٹر نے جاری نقشے میں جموں کشمیر اور لداخ کو بھارت کے ساتھ ظاہر نہیں کیا تھا بلکہ الگ الگ ممالک کے طور پر دکھایا گیا تھا یہ نقشہ ٹویٹر کے ایک سیکشن میں ظاہر کیا گیا تھا جس پر بھارتی سیخ پا ہوئے اور ٹویٹر کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا .پہلے ہی بھارتی حکومت اور ٹویٹر کے مابین نئے قوانین کو لے کر تناؤ چل رہا ہے کیونکہ بھارت کی وزارت آئی ٹی نے کچھ نئے قوانین بنائے ہیں، ٹویٹر نے ان قوانین کو فالو نہیں کیا،دوسری جانب ٹویٹر نے دو روز قبل ہی بھارت کے آئی ٹی کے وزیر روی شنکر اور پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین کانگریس رہنما ششی تھرور کے ٹویٹر اکاؤنٹس کو ایک گھنٹے کے لئے معطل کر دیا تھا،
ٹویٹر نے بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کے دہشت گرد ونگ آر ایس ایس کے رہنماؤں کے ٹویٹر ہینڈل سے بلیو ٹک بھی ہٹا دیا تھا جس پر بھارت نے احتجاج کیا تھا، بھارتی حکومت کا کہنا ہے کہ ٹویٹر بھارت کو بھاشن نہ دے بلکہ اگر بھارت میں کام کرنا ہے تو انہیں بھارت کے آئین اور قوانین کو ماننا ہو گا اور اس پر عمل کرنا ہو گا
اس سے قبل بھی ایسا ہوا ہے کہ ٹویٹر نے بھارت کے نقشے کو اسی انداز میں دکھایا تھا اور لیہہ کو چین کا حصہ دکھایا تھا جس پر بھارت نے ٹویٹر کے خلاف احتجاج کیا تھا، ٹویٹر کی جانب سے مسلسل ایسے نقشوں پر بھارت کی دہشت گرد تنظیم آر ایس ایس کی جانب سے ٹویٹر کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے
کرونا ویکسین کے ذریعے ہمارے جسم میں بندر کا ڈی این اے ڈالا جائے گا،شہری عدالت پہنچ گیا
عالمی ادارہ صحت کی پاکستان کو کرونا ویکسین بارے بڑی یقین دہانی
کرونا ویکسین کا راز ہیکرز کی جانب سے چوری کرنے کی کوشش ناکام
کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ
کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات
کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا
کرونا ویکسین کی تیاری کے لئے امریکہ مسلمان سائنسدانوں کا محتاج
پاکستان میں کرونا ویکسین کہاں تک پہنچ گئی، مبشر لقمان کے ساتھ ڈاکٹر جاوید اکرم کے تہلکہ خیز انکشافات
سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار
کورونا ویکسین لگنے سے 500 کے قریب بھارتیوں کی حالت بگڑ گئی
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمشن کا سائبر کرائمز کیخلاف متعلقہ اداروں سے مشاورت کا فیصلہ
ٹویٹر پر جعلی اکاؤنٹ، قائمہ کمیٹی اجلاس میں اراکین برہم،بھارت نے کتنے سائبر حملے کئے؟
فیس بک، ٹویٹر پاکستان کو جواب کیوں نہیں دیتے؟ ڈائریکٹر سائبر کرائم نے بریفنگ میں کیا انکشاف
بھارتی پارلیمنٹ کی کمیٹی برائے انفارمیشن کی قائمہ کمیٹی نے ایک ہفتہ قبل ٹویٹر بھارت کی انتظامیہ کو بھی طلب کیا تھا اور بھارتی قوانین نہ ماننے پر سخت سوالات کے تھے، اس اجلاس میں بھارتی وزارت اطلاعات کے حکام بھی موجود تھے اس اجلاس میں جو دو گھنٹے تک جاری رہا بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کے اراکین پارلیمنٹ راجیہ وردھن راٹھور، سید ظفر اسلام اور نشی کانت دوبے نے نئے قوانین پر مبینہ عدم عمل آوری پر سوالات کیے کمیٹی کے اراکین نے حکام سے کہا کہ ٹویٹر نے تاحال ان قوانین پر عمل نہیں کیا ہے حالاں کہ وہ بھارت کے قوانین سے بالاتر نہیں ہے اس اجلاس میں ٹویٹر کی جانب سے پبلک پالیسی منیجر شگفتہ کامران اور قانونی مشیر آیوشی کپور نے شرکت کی تھی
دوہرے معیارکب تک چلیں گے مسلمانوں کو خود ایسے پلیٹ فارمز بنانے کی ضرورت ہے علامہ ہشام الہی ظہیر
ٹوئٹر انتظامیہ کی بھارت نوازی شرمنا ک ہے ، حکومت کو آواز اٹھانا چاہیے، چوہدری ذولفقار علی بھنڈر
سوشل میڈیا اکاؤنٹس معطل کروانا آزادی صحافت پر حملہ ہے،لیاقت بلوچ
ٹویٹرکو کسانوں کا حمایتی بننا چاہیے ، ان کے حق میںاٹھنے والی آواز بنیادی انسانی حقوق ہے ، احمد…
مودی کی زراعت دشمن پالیسیوںکےخلاف احتجاج کرنے والے 500 کسانوں کے ٹویٹراکاونٹ بھی بند
بھارتی فوج کے ہاتھوں جعلی مقابلے میں شہید کشمیری نوجوانوں کے والدین کی دہائی،ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ