بھارت کشمیریوں پر مظالم کی بجائے غربت کے خاتمے پرتوجہ دے،وزیراعظم آزاد کشمیر
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یوم الحاق پاکستان پر وزیراعظم آزاد کشمیرراجا فاروق حیدر نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ قرارداد الحاق پاکستان کے پیچھے کشمیری عوام کی منشا تھی،
وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ قرارداد الحاق پاکستان کسی جماعت کااجتماع نہیں،کشمیری عوام کی خواہش تھی،قرارداد الحاق پاکستان کے تناظر میں تحریک آزادی کا آغاز ہوا،مقبوضہ کشمیرمیں تحریک آزادی کی بنیاد 19 جولائی کی قرارداد الحاق پاکستان ہے،قرارداد الحاق پاکستان نےہی کشمیریوں کیلئے راستہ متعین کیا،
بہت ہو گیا ،اب گن اٹھائیں گے، کشمیری نوجوانوں کا ون سلوشن ،گن سلوشن کا نعرہ
یکجہتی کشمیر، قومی اسمبلی میں کشمیر کا پرچم لہرا دیا گیا،علی امین گنڈا پور نے کیا اہم اعلان
یوم یکجہتی کشمیر،وزیرخارجہ نے کیا عالمی دنیا سے بڑا مطالبہ
مودی مسلمانوں کا قاتل، کشمیر حق خودارادیت کے منتظر ہیں، صدر مملکت
یوم یکجہتی کشمیرپرتحریک آزادی بارے مفتیان نے کیا فتویٰ دیا؟ لیاقت بلوچ نے بتا دیا
کشمیر پر دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آ سکتی ہیں،وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ میں خطاب
وزیراعظم نے مظلوموں کا مقدمہ دنیا کے سب سے بڑے فورم پررکھ دیا،فردوس عاشق اعوان
کشمیر پر بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ بڑی کامیابی ہے، وزیر خارجہ
مقبوضہ کشمیر،کشمیری سڑکوں پر،عمران خان زندہ باد کے نعرے، کہا اللہ کے بعدعمران خان پر بھروسہ
برہان وانی کی چوتھی برسی، مقبوضہ کشمیر میں حریت کی اپیل پر مکمل ہڑتال
وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ بھارت کشمیریت کو ختم کرنے کے درپے ہے،ریاست جموں وکشمیر ایک اکائی ہے ،بھارت نےکشمیریوں سےحق خودارادیت کا جو وعدہ کر رکھا ہے وہ اسے پورا کرے،برصغیر میں مسئلہ کشمیر حل ہونے سے امن آئے گا،مسئلہ کشمیر حل ہونے سے ہی یہ خطہ ترقی کرے گا،بھارت غربت کے خاتمے پرتوجہ دے وہ دفاع پر کثیر سرمایہ خرچ کررہا ہے،