باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ گزشتہ چند روز سے میڈیا پر اسلام آباد میں مندر کی تعمیر سے متعلق خبروں میں وزیراعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ موجودہ حکومت کا اس مندر کی تعمیر کے لیے زمین الاٹ کرنے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ 2016 میں اس مندر کی تعمیر کے لیے زمین ہندو پنچایت کونسل کی درخواست پر ن لیگ نے الاٹ کی۔ مندر کی تعمیر سے پاکستان کی 22 کروڑ عوام کے اسلام کو کوئی خطرہ نہیں۔

فیاض الحسن چوہان کا مزید کہنا تھا کہ اسلام جہاد اور اجتہاد کی اساس پر قائم ہے۔ہم نے جہاد کو صرف تلوار سے منسوب کر دیا اور اجتہاد کو یکسر نظر انداز کیے رکھا۔ اجتہاد کا تقاضا ہے کہ دنیا کو مودی کے شر پسند بھارت اور عمران خان کے امن پسند پاکستان میں فرق بتایا جاۓ۔

فیاض الحسن چوہان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت نے بالی ووڈ کی فلموں اور ڈراموں کے ذریعے پاکستان کو دہشت گرد ملک ثابت کرنے کا پراپیگنڈہ کیا۔ پاکستان کے خلاف منظم منفی پراپیگنڈہ کے تحت ہمیں ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں ڈال دیا گیا۔

اسلام آباد میں مندر کی تعمیر سے پوری دنیا کو بھارت کی مذہبی فسطائیت و انتہا پسندی اور پاکستان کی مذہبی رواداری اور امن پسندی میں فرق پتہ چلے گا۔مودی کے بھارت میں مساجد اور چرچوں کو آگ لگا کر زمیں بوس کیا جاتا ہے۔ مودی کے بھارت میں اسّی سال کے مسلمان بزرگ کو اس کے تین سالہ نواسے کے سامنے گولی مار دی جاتی ہے۔ مودی کے بھارت میں غیر ہندو بہنوں، بیٹیوں کی عزتوں کے جنازے نکالے جاتے ہیں۔مودی کے بھارت میں چھوٹی ذات کے ہندوؤں، مسلمانوں، سکھوں، عیسائیوں اور پارسیوں سمیت کسی کی عزت محفوظ نہیں۔

فیاض الحسن چوہان کا مزید کہنا تھا کہ آج ملک دشمن طاقتوں کو ناکام بنانے اور مذہبی رواداری کے حوالے سے بھی ہمیں اجتہاد کی ضرورت ہے۔پاکستانی کھلے دل و دماغ کی قوم ہیں۔پاکستانی قوم مندر، چرچ گردوارے سمیت کسی بھی مذہبی عبادت گاہ کی تعمیر کو خندہ پیشانی سے قبول کرے گی۔

واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پہلے مندر کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا،2017 میں نیشنل کمیشن فار ہیومن رائٹس کے احکامات پر سی ڈی اے کی جانب سے اسلام آباد کی ہندو پنچایت کو چار مرلے پلاٹ الاٹ کیا گیا مندر کی تعمیر کے سلسلے میں بنیادی ڈھانچے اور چار دیواری کے کام کا آغاز کردیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں تعمیر کیا جانے والا یہ پہلا ہندو مندر ہوگا، سنگ بنیاد رکھنے کی اس تقریب میں پارلیمانی سیکرٹری برائے ہیومن رائٹس لال مالہی مہمان خصوصی تھے۔ آزادی پاکستان کے بعد اسلام آباد میں پہلا مندر تعمیر کیا جا رہا ہے۔ ہندو برادری کی عبادت گاہ کیلئے اسلام آباد کے سیکٹر H9/2 کی جگہ مختص کی گئی۔

اسلام آباد میں مندر کی تعمیرفوری روکنے کی درخواست مسترد

وزیراعظم کی اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کے حوالے سے فنڈز جاری کرنے کی ہدایت

اگر یہ مندر ہوتا ۔۔۔ لیکن یہ تو مسجد ہے ، تحریر: محمد عاصم حفیظ

کرونا وائرس، اگست تک بھارت میں ہو سکتے ہیں 3 کروڑ مریض،مودی سرکار نے سر پکڑ لیا

کرونا کا خوف، بھارت میں فوج کے بعد پولیس والوں کو بھی چھٹی دے دی گئی

کرونا لاک ڈاؤن میں بھی جرائم کم نہ ہو سکے،15 روز میں 100 افراد قتل

کرونا وائرس سے لڑنے کی بھارتی صلاحیت جان کر مودی بھی شرمسار ہو جائے

دہلی میں سی آر پی ایف میں کرونا پھیلنے لگا، ایک ہلاک، 47 مریض

سبزی و فروٹ منڈی میں بھی کرونا پھیل گیا، 12 تاجروں میں تشخیص

کرونا وائرس سے خاتون سکول ٹیچر کی ہوئی موت

قادیانی آئین کی خلاف ورزی اور توہین عدالت کا مسلسل ارتکاب کر رہے ہیں، حافظ عاکف سعید

موجودہ دور میں ہندو برادری کی عبادات کیلئے اسلام آباد میں کوئی فنکشنل مندر موجود نہیں تھا ۔تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے رکنِ قومی اسمبلی لال مالہی نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت اقلیتوں کو مسجد میں جانے سے روکنے میں مصروف ہے اور ہم اسلام آباد میں شری کرشن بھگوان کا مندر تعمیر کررہے ہیں۔

مندر کی تعمیر کی مخالفت وہ عناصر کر رہے ھیں جو پاکستان کے سافٹ امیج کے مخالف ہیں۔ لال مالہی

Shares: