تحریک انصاف کے جلسے کی تیاریاں مکمل،جلد اچھی خبر آئے گی،وفاقی وزیر کا دعویٰ
تحریک انصاف کے جلسے کی تیاریاں مکمل،جلد اچھی خبر آئے گی،وفاقی وزیر کا دعویٰ
اسلام آباد میں تحریک انصاف کے جلسے کی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں
پریڈ گراؤنڈ میں مین کینیٹنر تیار کر دیا گیا ہے،میڈیا گیلری بھی بنا دی گئی ہے، قائدین کے لئے الگ سے ٹرک کا انتظام کیا گیا ہے،کرسیاں بھی لگا دی گئی ہیں ،جلسے سے وزیراعظم خطاب کریں گے، ملک بھر سے قافلے اسلام آباد پہنچیں گے،
پی ٹی آئی جلسہ کیلئے سرکاری ملازمین کو بھی جلسہ گاہ پہنچنے کا حکم دے دیا گیا۔ تمام ملازمین کی حاضری لگے گی۔ تمام محکموں کو احکامات واٹس ایپ کے ذریعے پہنچا دیئے گئے، تمام سرکاری ملازمین کی حاضری محکمے کا سربراہ دے گا، ملازمین کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ ہر صورت جلسہ میں پہنچیں ،اتوار کو کوئی چھٹی نہیں ہے
دوسری جانب نئے پاکستان میں پرانی واردات گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ شروع ہو گئی حکومتی مشینری کو متحرک کر دیا گیا ریاستی اداروں کے ذریعے گاڑیاں ٹرانسپورٹ اڈوں سے قبضہ میں لی جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں،ٹرانسپورٹرز کے مطابق ہم کو پہلے ہی مسلم لیگ ن نے اپنے جلسہ کے لیے بک کر رکھا ہے گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ قابل افسوس ہے سیاسی حلقوں کا کہنا ہے کہ کہیں مسلم لیگ ن چکوال سے کارکنوں کو نہ جانے کی حکمت عملی تو نہیں؟ مسلم لیگ نواز چکوال کی قیادت کو فوری صورت حال کا جائزہ لے کر اقدامات کرنے ہوں گے۔
عمران نیازی کا 27 تاریخ کا جلسہ۔ پوری سرکاری مشینری استعمال۔
ڈپٹی کمشنر #لیہ کی شامت، مسافر وینوں کی پکڑ دھکڑ۔
ضلعی ملازمین کے ساتھ جلسے میں حاضری لگوانے کی ھدایت۔
گاڑیوں کا کرایہ سرکاری خزانے سے دینے کی ھدایت۔ pic.twitter.com/NbKB5E46o1— Amber Shah (@AmberShPak) March 26, 2022
سرکاری گاڑیوں کی نمبر پلیٹوں پر پارٹی پرچم لگائے جا رہے ہیں تا کہ کسی کو پتہ نہ چلے،
نیازی حکومت جلسوں میں سرکاری ملازمین اور گاڑیوں کا کھلے عام استعمال کر رہی ھے یہ غیر قانونی اقدام سے کون روکے گا؟@pmln_org@MaryamNSharif pic.twitter.com/tXmhSTu5SJ
— Abdul Aziz Awan (@AbdulAzizAwan13) March 26, 2022
ایک صارف کا کہنا ہے کہ 100 فیصد حکومتی خرچے سے سب ہو رہا ہے پچھلے کئی دن سے لاہور میں سرکاری ملازمین اور مشینری پینا فلیکسیز اور بینرز لگانے میں لگی ہے اور سرکاری گاڑیوں میں سب سامان پہنچایا جا رہا ہے کیمپ تک سرکاری خرچے سے لگائے جا رہے ہیں اور 6000 روپے فی بندہ مل رہا ہے جلسے پر جانے کا
100 فیصد حکومتی خرچے سے سب ہو رہا ہے پچھلے کئی دن سے لاہور میں سرکاری ملازمین اور مشینری پینا فلیکسیز اور بینرز لگانے میں لگی ہے اور سرکاری گاڑیوں میں سب سامان پہنچایا جا رہا ہے کیمپ تک سرکاری خرچے سے لگائے جا رہے ہیں اور 6000 روپے فی بندہ مل رہا ہے جلسے پر جانے کا https://t.co/vobPg0Q7ZV
— Umair Gill (@gillumair5) March 26, 2022
ایک صارف کا کہنا تھا کہ 128 سرکاری گاڈیوں پر گلگت بلتستان سے جبکہ 980 سرکاری گاڈیوں پر چترال, دیر, بونیر, سوات سے گریڈ 18 تا گریڈ 16 تک کے تمام سرکاری آفیسران کو اسلام آباد لایا گیا ہے جبکہ گریڈ 9 تا گریڈ 1 کے سرکاری ملازمین کے لیے بسوں کا انتظام کیا گیا ہے۔ کل 19700 سرکاری ملازم اسلام آباد لاے گیے ہیں۔
128 سرکاری گاڈیوں پر گلگت بلتستان سے جبکہ 980 سرکاری گاڈیوں پر چترال, دیر, بونیر, سوات سے گریڈ 18 تا گریڈ 16 تک کے تمام سرکاری آفیسران کو اسلام آباد لایا گیا ہے جبکہ گریڈ 9 تا گریڈ 1 کے سرکاری ملازمین کے لیے بسوں کا انتظام کیا گیا ہے۔ کل 19700 سرکاری ملازم اسلام آباد لاے گیے ہیں۔ https://t.co/OW7KuckfbN
— NASTIK Malang (@MalangNastik) March 26, 2022
وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا ہے کہ عمرا ن خان کے خلاف چوراکھٹے ہوچکے ہیں بلاول بھٹو کے جو منہ میں آتا ہے بول دیتے ہیں عمران خان چوروں کے سامنے اکیلے کھڑے ہیں ، عمرا ن خان چوروں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے
وفاقی وزیر مراد سعید کا کہنا تھا کہ مالاکنڈ کے بعد سیاسی مسخرے کو مسترد کرنے پر پارا چنار کے عوام بھی مبارکباد کے مستحق ہیں، چوروں کا ٹولہ ملک میں جہاں بھی جاتا ہے رسوائی کا سامنا رہتا ہے،شکست کے واضح آثار نے سارے ٹولے پر پاگل پن سوار کررکھا ہے،سارے خطے کو موت کی وادی پرچی چیئرمین کی جماعت نے بنایا، فرزند زرداری کی جماعت شہدا کے وارث نہیں،
وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا تھا کہ کل تاریخی جلسہ ہوگا،پورا ملک پی ٹی آئی کے رنگوں میں رنگا ہے عدم اعتماد لاکر اپوزیشن والوں نے اچھا کام کیا،چوری کے پیسے عدم اعتماد کامیاب بنانے کے لیے استعمال ہوئے ،ذوالفقار بھٹو کے بعد دوسری بار خارجہ پالیسی آزاد ہے،معیشت کے چلتے پہیے کے خلاف سازش ہورہی ہے، سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے احکامات پر مکمل عمل کرینگے،کل پرامن انداز میں اپنے لیڈر کو خراج تحسین پیش کریں گے، اپوزیشن کے جلسوں کو ویلکم کرتے ہیں ایم کیو ایم سے ملاقات ہوگئی ہے ،ق لیگ سے ملاقات ہو رہی ہے،4 منحرف اراکین رابطے میں ہیں ،جلد اچھی خبر آئے گی شہریار آفریدی کی بات کو غلط انداز میں پیش کیا جارہا ہے،
وزیر مملکت فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ عمران خان نے وزیراعظم بننے سے پہلے کہا تھا کہ قوم کا سر جھکنے نہیں دوں گا ،وزیراعظم عمران خان نے نہ اپنا سر جھکایا نہ قوم کا سر جھکنے دیا،عمران خان جیسا دلیر لیڈر کوئی نہیں ہے،وزیراعظم عمران خان اچھائی کیلئے باہر نکل رہے ہیں،شہباز، زرداری اڈیالہ جیل جائیں گےوزیراعظم نے امریکہ کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کہا ایبسلوٹلی ناٹ، یہ پالش لے کر بوٹ چمکانے کیلئے ہمیشہ تیار بیٹھے ہوتے ہیں،عمران خان نے پوری دنیا میں اسلاموفوبیا کیخلاف آواز بلند کی، آصف زرداری،شہبازشریف کیلئےاڈیالہ جیل میں ہتھکڑیاں تیارہیں،شہبازشریف کہتےہیں عمران خان نےیورپی یونین کوللکارا،عمران خان کبھی جھکا نہ قوم کوجھکنے دے گا، لوگوں نےعمران خان کو ووٹ دیایہ ووٹ عمران خان کی امانت ہےکسی کوخیانت نہیں کرنےدیں گے،
وزیراعظم عمران خان کے خلاف اپوزیشن نے تحریک عدم اعتماد جمع کروانے کا پروگرام بنایا تو وزیراعظم عمران خان نے ڈی چوک میں جلسے کا اعلان کر دیا، ڈی چوک میں سپریم کورٹ نے جلسہ کرنے سے روکا تو اب کل اتوار کو پریڈ گراؤنڈ میں تحریک انصاف کا جلسہ ہو گا جس میں وزیراعظم عمران خان اہم اعلان کریں گے
پریڈ گراؤنڈ جلسے کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں، ملک بھر سے تحریک انصاف کے کارکنان اسلام آباد پہنچیں گے اور جلسے میں شریک ہوں، کئی شہروں سے قافلے روانہ ہو چکے ہیں، کئی قافلے اسلام آباد پہنچ بھی چکے ہیں،
ن لیگ کا بھی لانگ مارچ کا اعلان، مریم نواز کریں گی قیادت،ہدایات جاری
گورنر راج کا مشورہ دینے والے شیخ رشید دوردورتک نظر نہیں آئیں گے،اہم شخصیت کا دعویٰ
اپوزیشن اراکین سیکریٹری قومی اسمبلی کے دفتر پہنچ گئے
مریم اورنگزیب کو اسمبلی جانے سے روکا گیا،پولیس کی بھاری نفری تھی موجود
پی ٹی آئی اراکین واپس آ جائیں، شیخ رشید کی اپیل
پرویز الہیٰ سے پیپلزپارٹی کے رکن اسمبلی،بزدار سے ن لیگی رکن اسمبلی کی ملاقات
لوٹے لے کر پی ٹی آئی کارکنان سندھ ہاؤس پہنچ گئے
کرپشن مکاؤ کا نعرہ لگایا مگر…ایک اور ایم این اے نے وزیراعظم پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا
ہمارا ساتھ دو، خاتون رکن اسمبلی کو کیا آفر ہوئی؟ ویڈیو آ گئی
اللہ نے یہ اجازت نہیں دی اچھے برے کی جنگ ہوتوآپ کہیں میں نیوٹرل ہوں،،وزیراعظم
وفاقی دارالحکومت میں جلسوں کا موسم،سیکورٹی سخت،ٹریفک پلان بھی جاری
تحریک انصاف کا جلسہ،قافلوں کی آمد جاری،تاریخی جلسہ ہو گا،اسد عمر
مہنگائی مکاؤ مارچ مہنگائی کے کپتان سے نجات کا مارچ ہے،مریم اورنگزیب
اتحادیوں کو منانے کا مشن،حکومت متحرک، اہم ملاقاتیں طے
عمران خان کو کہہ دیا وقت سے پہلے الیکشن کرواؤ،شیخ رشید
10 لاکھ لوگوں کو اسلام آباد لانے کا خرچہ کون اٹھا رہا ہے ؟سینیٹر پلوشہ خان
ہنڈیا آدھی تو تقسیم ہوچکی،ابھی بہت سے ادا کار تبدیل ہونے ہیں،چودھری پرویز الہی
ہم سلیکٹڈ کے سامنے نہیں جھکیں گے ،بلاول
مہنگائی مکاؤ مارچ،مریم نواز نے نکلنے سے پہلے کیا کیا؟ تصاویر سامنے آ گئیں