جہانگیر ترین آپ کی حمایت کر رہے ہیں؟ یوسف رضا گیلانی نے کیا دیا جواب؟

جہانگیر ترین آپ کی حمایت کر رہے ہیں؟ یوسف رضا گیلانی نے کیا دیا جواب؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ الیکشن کے لئے پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار برائے اسلام آباد سید یوسف رضا گیلانی نے اسلام آباد سیٹ سے کاغذات جمع کروا دیئے ہیں

الیکشن کمیشن کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید یوسف رضا گیلانی سے جواب ایک صحافی نے سوال کیا کہ سر سنا ہے جہانگیر ترین آپ کی حمایت کررہے ہیں جس پر سید یوسف رضا گیلانی نے جواب دیا کہ جہانگیرترین میرے عزیز ہیں ان سے متعلق کوئی بات نہیں کی ،

سید یوسف رضا گیلانی کا مزید کہنا تھا کہ تعلقات کی بنیاد پر معاملات دیکھے جاتے ہیں،کبھی ہارس ٹریڈنگ پر یقین نہیں کیا، میں متفقہ وزیراعظم نامزد ہوا تھا، اپوزیشن نے بھی مجھے ووٹ دیا،پیپلزپارٹی نے ملک کو آئین دیا، معلوم نہیں میرا مخالف امیدوار کون ہیں،رات پارٹی کی طرف سے کہا گیا کہ درخواست دینی ہے،

سید یوسف رضا گیلانی کا مزید کہنا تھا کہ مجھے پہلے پتہ نہیں تھا کہ میں امیدوار ہوں،پی ڈی ایم نے فیصلہ کیا ہے کہ مشترکہ الیکشن لڑیں گے اب جو بھی کامیاب ہوں گے اسکے بعد صورتحال واضح ہو گی،ہمیں جب بھی موقع ملا خدمت کی، ہم خدمت پر یقین رکھتے ہیں،خواتین شیری رحمان،پلوشہ کو ٹکٹ دیا ہے،

سید یوسف رضا گیلانی کا مزید کہنا تھا کہ اسلام آباد میں خواتین کا مسلم لیگ ن کا امیدوار ہے جسے مشترکہ حمایت حاصل ہے اتحادیوں کے ساتھ ملکر آئین کو بحال کیا ,جنہوں نے میرے ساتھ کام کیا ان کو ہمارے طرزو طریقہ کا علم ہے،اعظم سواتی کی مرضی جو کہیں وہ پی ڈی ایم ترجمان نہیں ہیں ،ہمیں موقع ملا تو قومی اسمبلی اور سینیٹ میں بہتر کارکردگی دکھائیں گے،آرڈیننس آیا تو بہت خدشات جنم لیں گے،

یوسف رضا گیلانی کے کاغذات نامزدگی کے تجویز و تائید کنندگان میں 2 سابق وزرائے اعظم شامل ہیں،راجہ پرویز اشرف، یوسف رضا گیلانی کے سینیٹ میں کاغذات نامزدگی کے تجویز کنندہ ہیں ،شاہد خاقان عباسی یوسف رضا گیلانی کے سینیٹ میں کاغذات نامزدگی کے تائید کنندہ ہیں

اسلام آباد کی دو نشستوں کے لئے کل 25نامزدگی فارم جاری ہوچکے ہیں،سینٹ الیکشن اسلام آباد PTI سے حفیظ شیخ اور PDM کیطرف سے یوسف رضا گیلانی کے درمیان سخت مقابلہ ہو گا، اسلام آباد سے ایک سینٹر منتخب کروانے کیلئے قومی اسمبلی یعنی ایم این اے کے171 ووٹ درکار ہونگے

پی ڈی ایم کو بڑا دھچکا،حکومت نے ایسا کام کر دیا کہ پی ڈی ایم کی ساری امیدوں پر پانی پھر گیا

نیب کی کارروائیاں ناقابل برداشت ہوتی جا رہی ہیں،اپوزیشن سینیٹ میں پھٹ پڑی

سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے کا معاملہ،رضا ربانی بھی عدالت پہنچ گئے

سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کروانے سے متعلق صدارتی ریفرنس،سپریم کورٹ میں سماعت،کس نے کی مہلت طلب؟

کوئی ایم پی اے پارٹی کیخلاف ووٹ دینا چاہتا ہے تو….سینیٹ انتخابات سے متعلق صدارتی ریفرنس کیس،عدالت کے ریمارکس

سیاسی پارٹیوں کے آپس کے معاملات ہوں توعدالت ان میں نہیں پڑتی،سپریم کورٹ

سینیٹ انتخابات، اوپن بیلٹ کے ذریعے ہو سکتے ہیں یا نہیں؟ الیکشن کمیشن نے جواب جمع کروا دیا

سینیٹ الیکشن میں وزیراعظم کا اپنی "اے ٹی ایم” بچانے کا فیصلہ

سینیٹ انتخابات، کون بازی لے گیا،سب سے پہلے کس نے جمع کروائے کاغذات؟

سینیٹ الیکشن،مولانا کا بھائی، سابق وزیراعظم کا داماد،مریم کا ترجمان، شہباز شریف کا وکیل ہوں گے امیدوار

سینیٹ الیکشن، پیپلز پارٹی کی ڈیمانڈ مان لی گئی، الیکشن کمیشن نے نیا اعلان کر دیا

سینیٹ انتخابات، جماعت اسلامی نے بھی امیدواروں کا اعلان کر دیا

پیپلزپارٹی نے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر سوالات اٹھا دیئے

پی ڈی ایم مشترکہ امیدوار،یوسف رضا گیلانی کا کس حکومتی امیدوار سے ہو گا مقابلہ؟

مسلم لیگ ن اور جے یو آئی یوسف رضا گیلانی کو ووٹ نہیں دے گی، اہم شخصیت نے دعویٰ کر دیا

یوسف رضا گیلانی کے کاغذات نامزدگی کے تجویز و تائید کنندگان جان کر سب حیران

سینیٹ انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 فروری تک بڑھا دی گئی سینیٹ انتخابات کے لیے نامزد امیدواروں کی فہرست 16 فروری کو جاری ہوگی کاغذات کی جانچ پڑتال 17 تا 18 فروری کو ہوگی، اپیلیں 20 فروری تک دائر ہوسکیں گی 23فروری تک تمام اپیلوں کو نمٹا دیا جائیگا ،24 فروری کو حتمی فہرست جاری ہوگی 25فروری تک امیدوار کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سینیٹ انتخابات کےلیے پولنگ 3 مارچ کو ہی ہوگی،امیدواروں کی سہولیت کیلئے شیڈول میں تبدیلی کی گئی ہے

رات مجھے کہا گیا کہ یہ کام کریں، یوسف رضا گیلانی نے کیا کہہ دیا ؟

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.