کراچی کے لیے وزیراعلیٰ سندھ نے تو 802 ارب روپے کا اعلان پہلے ہی کر دیا تھا، مرتضٰی وھاب

0
46

کراچی کے لیے وزیراعلیٰ سندھ نے تو 802 ارب روپے کا اعلان پہلے ہی کر دیا تھا، مرتضٰی وھاب

باغی ٹی و ی: ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ ماضی میں کراچی کیلئے کیے گئےاعلانات پورے نہیں ہوئے، وفاقی وزرا نے کہا 62 فیصد وفاق اور38 فیصد سندھ حکومت کا ہے، وزیراعلیٰ سندھ نے تو 802 ارب روپے کا اعلان پہلے ہی کر دیا تھا۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ وفاق کی جانب سے 362.9 ارب روپے کی شراکت داری ہے جبکہ وفاق کراچی میں 62 فیصد شراکت داری کا کریڈٹ لے رہا ہے، ترقیاتی پیکج میں 749.9 ارب روپے سندھ حکومت کے ہیں، وفاقی حکومت سالانہ 33 ارب روپے انویسٹ کرے گی، باقی رقم پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت دی جائے گی۔

ترجمان سندھ حکومت کا کہنا تھا کہ وفاق پر الزامات نہیں لگا رہا، ریکارڈ کی درستگی کرنا چاہتا ہوں، وفاق کم سے کم رقم دے رہا ہے، زیادہ کاوش تو سندھ کی ہے۔ جب تک وفاق کراچی میں دلچسپی نہیں لے گا، شہر کے مسائل حل نہیں ہوں گے۔مرتضی وہاب نے کہا کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو خود متاثرہ علاقوں کا دورہ کررہے ہیں، صوبے کے 20 اضلاع کو آفت زدہ قراردیا گیا ہے، بدین، سانگھڑ، میرپورخاص میں بارشوں سے شدید نقصان ہوا، سندھ حکومت کی طرف سے متاثرین کی امداد کا سلسلہ جاری ہے.

آپ کی حکومت کے پاس جو بھی کام جاتا ہے وہ لامحدود مدت کے لیے ہوتا ہے ،چیف جسٹس کے ریمارکس

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری، چیف جسٹس کا اہم شخصیت کیخلاف مقدمہ درج کرنیکا حکم

آپ کو معلوم ہے جب رات میں بجلی نہیں ہوتی ہے تو کیا ہوتا ہے؟ چیف جسٹس کا کراچی میں لوڈ شیڈنگ بارے بڑا حکم

کراچی گوٹھ بن چکا،حکومت کی ناکامی کے نتائج بہت خطرناک ہوں گے،چیف جسٹس کے ریمارکس

کراچی میں نالوں کی صفائی، سپریم کورٹ نے این ڈی ایم اے کو بڑا حکم دے دیا،کہا مزید ذمہ داری بھی دیں گے

امریکی ایمبیسی کو نہ جانے کس بات کا خطرہ تھا،کراچی میں یہ کام کریں، چیف جسٹس کا حکم

دو تین نالے صاف کرکے آپ کہتے ہیں کراچی کا مسئلہ حل ہوگیا؟ چیف جسٹس نے سندھ حکومت کی استدعا کی مسترد

کرونا سے صحتیابی کی بعد شیخ رشید نے دیا صدقہ،کہا حالات بہتری کی طرف جا رہے ہیں،ایک لاکھ نوکریوں کا بھی اعلان

ریلوے ٹریک ڈیتھ ٹریک بن چکا، سیکرٹری ، سی ای او اور تمام ڈی ایس فارغ کرنا پڑیں گے، چیف جسٹس

الیکشن سے پہلے جھاڑو پھر جائے گا،پاکستان بدلنے جا رہا ہے، شیخ رشید

کراچی کے مسائل کی سب سے بڑی وجہ کیا؟ وزیراعظم نے اجلاس میں بتا دی

نیا ناظم آباد ڈوب گیا، 15 روز سے پانی نہ نکلا، آواز اٹھانے پر شہری کو دھمکیاں

کراچی کو کس نے تباہ کیا، وزیر اطلاعات نے وزیراعظم کے دورہ سے قبل بڑا دعویٰ کر دیا

وزیراعظم سے پہلے اسد عمر نے سنائی اہلیان کراچی کو بڑی خوشخبری
واضح رہے کہ کراچی کے لیے وزیراعظم نے 11 ارب کا اعلان کیا ہے ، انہوں نے کہا کراچی میں سالہا سال سے درپیش عوامی مسائل کا مکمل ادراک ہے، کراچی کے مسائل کے حل اور ترقی کے لئے وفاق اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا۔ تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے رواں ہفتے "کراچی ٹرانسفارمیشن پلان” کو حتمی شکل دی جائے تا کہ اس کی باقاعدہ منظوری اور عمل درآمد کا کام شروع کیا جا سکے۔
واضح رہےکہ کراچی میں حالیہ بارشوں سے انفرا اسٹرکچر تباہ ہوگیا، گورنر ہاؤس رینجرز ہیڈ کوارٹرز کے قریب سڑک دھنس گئی، ٹریلر پھنس گیا ، کورنگی انڈسٹریل ایریا، جام صادق پل اور کازوے پر ٹریفک جام ہوگئی، کے پی ٹی انٹرچینج اور قیوم آباد میں بھی گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

Leave a reply