باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کی زیر صدارت قومی کشمیر کانفرنس جاری ہے ،کانفرنس میں قومی لیڈرز اورجموں و کشمیر کی لیڈرشپ سمیت دیگرطبقات کےنمائندے شریک ہیں
اجلاس میں جماعت اسلامی کی قیادت لیاقت بلوچ نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان، امیر العظیم جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی پاکستان، ڈاکٹر خالد محمود امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر شریک ہیں.
دیگر قائدین میں صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان، سید عبداللہ گیلانی نمائندہ سید علی گیلانی مقبوضہ کشمیر، خواجہ منظور تارڑ ایڈوکیٹ صدر جموں کشمیر لبریشن لیگ، حامد میر سینئر صحافی، عبداللہ گل چئیرمین تحریک نوجوانان پاکستان، مولانا امجد خان سیکرٹری جنرل جے یو آئی، محمد شفیق ایڈووکیٹ صدر آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس، سید وزیر حسین کاظمی نائب صدر اسلامی تحریک پاکستان، امتیاز احمد صدیقی صدر جمعیت علماء جموں و کشمیر، غلام محمد صفی کنوینر تحریک حریت جموں و کشمیر، محمد مطلوب انقلابی نائب صدر پی پی پی آزاد کشمیر، محمد سلطان کنوینر انصاف پارٹی کشمیر، سید یوسف نسیم تحریک حریت جموں و کشمیر، عبدالرشید ترابی کنوینر کشمیر رابطہ کونسل، حافظ زبیر احمد ظہیر مرکزی صدر اسلامی جمہوری اتحاد، صاحبزادہ ابو الخیر زبیر ملی یکجہتی کونسل پاکستان شریک ہیں
سربراہ جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے ابتدائی خطاب میں کہا کہ آج کے اجلاس میں تمام پارٹیز، مقبوضہ کشمیر و آزاد کشمیر کی قیادت کو خوش آمدید کہتے ہیں. آج کا اجلاس کشمیر کیلیے کوئی جامع پلان مرتب کرنے کیلیے ہے. تحریک آزادی کشمیر کی موجودہ صورتحال کا ازسر نو جائزہ لینے کی ضرورت ہے.ہمیں آج کشمیر پر سخت گیر موقف اختیار کرنے کی ضرورت ہے. قومی لیڈرز سے کشمیر کے ایشو پر مشاورت طلب کی ہے. کشمیر کا درد سمجھنے اور اسے پاکستان کا دیرینہ مسئلہ سمجھنے کی ضرورت ہے.کشمیر کے درد کو محسوس کرنے کیلیے خون میں بہتی لاشیں اور ماؤں کی سسکیاں اہم ہیں
حکومت کے خلاف ملین مارچ کرنیوالے کشمیر کمیٹی کے سابق چیئرمین کی کشمیر پر خاموشی
وزیراعظم عمران خان سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
ہم اپنی سرزمین پرکسی دہشتگرد گروپ کوکام کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، وزیراعظم
نائن الیون کے بعد پاکستان نے امریکہ کی جنگ میں شامل ہو کر بہت بڑی غلطی کی، وزیراعظم عمران خان
کشمیر سے متعلق سوال پر ٹرمپ نے کیا جواب دیا؟ جان کر ہوں حیران
کپتان ہو تو ایسا،اپوزیشن کی سازشوں کے باوجود وزیراعظم عمران خان کو ملی اہم ترین کامیابیاں
وزیراعظم عمران خان نے ٹرمپ سے کشمیر بارے بڑا مطالبہ کر دیا
مودی مسلمانوں کا قاتل، کشمیر حق خودارادیت کے منتظر ہیں، صدر مملکت
یوم یکجہتی کشمیرپرتحریک آزادی بارے مفتیان نے کیا فتویٰ دیا؟ لیاقت بلوچ نے بتا دیا
کشمیر پر دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آ سکتی ہیں،وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ میں خطاب
وزیراعظم نے مظلوموں کا مقدمہ دنیا کے سب سے بڑے فورم پررکھ دیا،فردوس عاشق اعوان
کشمیر پر بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ بڑی کامیابی ہے، وزیر خارجہ
مقبوضہ کشمیر،کشمیری سڑکوں پر،عمران خان زندہ باد کے نعرے، کہا اللہ کے بعدعمران خان پر بھروسہ
مولانا فضل الرحمان کا حکومتی کشمیر کانفرنس میں شرکت سے انکار
جمعیت علمائے اسلام کے مولانا امجد خان نے قومی کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر نازک اور حساس ایشو ہے بھارت نے پانچ اگست کو تمام قوانین کو روند ڈالا ہے ،مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاون کی وجہ ازادی کے متوالوں کو مشکلات میں ڈالا ہے ، جے یو آئی کل ملک بھر یوم سیاہ منارہی ہے ہمارے حکمرانوں کا اندازہ حکومت ڈھکا چھپا نہیں ،مقبوضہ کشمیر کی قوم کو سلام پیش کرتے ہیں جو مشکل حالات میں ازادی کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں ،عالمی ضمیر مردہ ہوچکا ہے بھارت کا جھوٹا جمہوری چہرہ بے نقاب ہو گیا ہے ،اسلامی کانفرنس کا انعقاد وقت کی ضرورت ہے سلامتی کونسل سے کوئی امید وابستہ نہیں رکھنی چاھیے ،مقبوضہ کشمیر کی مکمل ازادی تک اُن کے ساتھ ہیں
پاکستانی قوم، سیاسی وعسکری قیادت کا مسئلہ کشمیر پر یکساں موقف ہے،وزیرخارجہ








