خاتون سے تعلقات،خاتون کے شوہر کو قتل کر کے کیا گیا گھناؤنا کام.ملزمان گرفتار

ایس پی انویسٹی گیشن سٹی نے اپنے دفتر لوئرمال میں پریس کانفرنس کی ہے جس میں انہوں نے جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاریوں بارے آگاہ کیا ہے’

ایس پی انویسٹی گیشن سٹی نے بتایا کہ قتل،اغواء، ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان گرفتار کر کے مال مسروقہ اورآتشیں اسلحہ برآمد کیا گیا ہے، انویسٹی گیشن پولیس اسلامپورہ نے شہری آصف کو اغواء کے بعد قتل کرنیوالے 2ملزمان کو گرفتار کیا،ملزمان احمد رضا اور عابد نے شہری آصف کو گلا دباکر قتل کرنے کے بعد شناخت چھپانے کیلئے آگ لگا دی تھی، ملزمان کے مقتول کی بیوی سے تعلقات تھے، جس وجہ سے انہوں نے اسے راستے سے ہٹانے کا منصوبہ بنایا ملزمان اپنے منصوبہ کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے مقتول کو بہانے سے بھلوال ضلع سرگودھا لے گئے،

انویسٹی گیشن پولیس شادباغ نے گن پوائنٹ پر2خواتین کو اغواء اور ڈکیتی کی واردات کرنیوالے3ملزمان کو گر گرفتار کیا، گرفتار ملزمان فیاض، بلال اور رضیہ نے گھر میں گھس کر گن پوائنٹ پر 2خواتین کو اغواء کیا اور ڈکیتی کی واردات کی 21سالہ سمیرا اور19سالہ زارہ کو بحفاظت بازیاب کروا کر لوٹے گئے28لاکھ روپے بھی ریکور کر لیے گئے

انویسٹی گیشن پولیس شادباغ نے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 2پیشہ ور ملزمان کو گرفتار کیا، شہباز اور جمشید عرف موٹا سے ڈیڑھ لاکھ روپے نقدی،موبائل فونز،پمپ ایکشن، پسٹل اور کارتوس و گولیاں برآمد کی گئی ہے، ملزمان کے خلاف شہر کے مختلف تھانوں میں ڈکیتی اور چوری کے29مقدمات ٹریس ہوئے ہیں، انویسٹی گیشن پولیس شادباغ نے گھر میں چوری کی واردات کرنیوالے ملزم کو گرفتار کیا ملزم کرامت علی کو گرفتار کر کے چوری کیے گئے 17لاکھ روپے برآمد کیے گئے، انویسٹی گیشن پولیس شفیق آباد نے بابری چورگینگ کے 2 ملزمان کو گرفتارکر لیا،ملزمان خرم بابر عرف بابری اور علی شبیرسے2لاکھ79ہزار سے زائد مالیت کے7موبائل فونز اور نقدی برآمد کی گئی ہے،

انویسٹی گیشن پولیس شاہدرہ ٹاؤن نے ڈکیت گینگ کے 2 ملزمان کو گرفتار کیا،ملزمان ممتاز اور کاشف عرف کاشی سے ساڑھے 6لاکھ روپے سے زائد نقدی،7موبائل فونز اور ناجائز اسلحہ برآمد کیا گیا ہے، ملزمان کے خلاف شہر کے مختلف تھانوں میں ڈکیتی کے 35مقدمات ٹریس ہوئے ہیں، انویسٹی گیشن پولیس شاہدرہ ٹاؤن نے ڈکیت گینگ کے 2 ملزمان عاصم عرف نلکا اور حبیب کو گرفتار کیا،ملزمان سے ساڑھے5لاکھ روپے نقدی ،5 موبائل فونز اور ناجائز اسلحہ برآمد کر کے 27مقدمات ٹریس کئے گئے ہیں،انویسٹی گیشن پولیس مصری شاہ اور شادباغ نے امانت میں خیانت اور دھوکہ کے2 مقدمات میں گاڑیاں برآمد کر کے مالکان کے سپرد کیں، ایس پی انویسٹی گیشن کا کہنا تھا کہ شہریوں کے جان و مال کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیح ہے،جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی،

پولیس کی زیادتی، خواجہ سراؤں نے ملک گیر احتجاج کی دھمکی دے دی

پلاسٹک بیگ پر پابندی لگی تو خواجہ سراؤں نے ایسا کام کیا کہ شہری داد دینے پر مجبور

کرونا لاک ڈاؤن، شادی کی خواہش رہی ادھوری، پولیس نے دولہا کو جیل پہنچا دیا

کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت

دس برس تک سگی بیٹی سے مسلسل جنسی زیادتی کرنیوالے سفاک باپ کو عدالت نے سنائی سزا

شادی شدہ خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے بعد ملزمان نے ویڈیو وائرل کر دی

وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

عثمان مرزا کی جانب سے لڑکی اور لڑکے پر تشدد کے بعد نوجوان جوڑے نے ایسا کام کیا کہ پولیس بھی دیکھتی رہ گئی

نوجوان جوڑے پر تشدد کیس، پانچویں ملزم کو کس بنیاد پر گرفتار کیا؟ عدالت کا تفتیشی سے سوال

11 سالہ لڑکے کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے پر بھارتی فوجی اہلکار گرفتار

شادی اس بات کا لائسنس نہیں کہ شوہر درندہ بن کر بیوی پر ٹوٹ پڑے،عدالت

خواجہ سراؤں کا چار رکنی گروہ گھناؤنا کام کرتے ہوئے گرفتار

چار ملزمان کی 12 سالہ لڑکے کے ساتھ ایک ہفتے تک بدفعلی،ویڈیو بنا کر دی دھمکی

ماموں کی بیٹی کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا گرفتار

پانی پینے کے بہانے گھر میں گھس کر لڑکی سے گھناؤنا کام کرنیوالا ملزم گرفتار

زبانی نکاح،پھر حق زوجیت ادا،پھر شادی سے انکار،خاتون پولیس اہلکار بھی ہوئی زیادتی کا شکار

پولیس اہلکار کے ساتھ کی پولیس اہلکاروں نے کی اجتماعی زیادتی

موٹروے کے قریب کمسن بچی سے زیادتی کی کوشش

Shares: