کسانوں کا بھارت بند، ٹرین روک دی ،احتجاج جاری
کسانوں کا بھارت بند، ٹرین روک دی ،احتجاج جاری
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی حکو مت کے زمیندار مخالف قوانین کیخلاف کسان تحریک میں شدت آگئی ہے، آج بھارت میں مودی سرکار کے خلاف بھارت بند چل رہا ہے
میڈیا رپورٹ کے مطابق کسان تحریک ریاست پنجاب اور ہریانہ سمیت ملک بھر میں جاری ہے ،حکومت سے مذکرات ناکام ہونے کے بعد کسانوں کا احتجاج ملک بھر میں پھیل گیا۔ ترجمان بھارتیہ کسان یونین نے کہا کسانوں نے آج ملک گیر پرامن شٹ ڈاؤن کی کال دی ہے ، بھارت بند ہڑتال دن 11 بجے سے 3 بجے تک جاری رہے گی،ضروری سروسز خصوصاً ایمبولینس سروس اور شادیاں احتجاج سے متاثر نہیں ہونگی،بھارت بند کال کا مطلب ہے کہ کسان کسی حکومتی پالیسی کی حمایت نہیں کرتے ۔ کسان یونین کے سیکرٹری جنرل ہریندر سنگھ لاکھوال نے کہا بھارت بند ہڑتال کے دوران یونینز کے ارکان قومی شاہراؤں اور ٹول پلازوں پر قبضہ کریں گے ۔
شیو سینا کے رہنما سنجے راؤت نے کہا، یہ سیاسی بند نہیں ہے۔ یہ ہمارے جذبات کا اظہار ہے۔ دہلی میں احتجاج کرنے والی کسان تنظیموں نے کوئی سیاسی جھنڈا نہیں تھاما ہوا ۔ یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم کسانوں سے یکجہتی کا اظہار کریں اور ان کے جذبات سے خود کو منسلک کریں۔ اس پر ادھر یا ادھر کی کسی بھی طرح کی سیاست نہیں ہونی چاہئے۔گر حکومت بڑا دل رکھتی ہے تو چاہے وزیر داخلہ ہوں یا وزیر اعظم، انہیں جانا چاہئے اور کسانوں سے بات کرنی چاہئے۔
احتجاج میں حصہ کیوں لیا؟ مودی سرکار کا غیر ملکی طالبعلم کیخلاف انتہائی اقدام
متنازعہ شہریت بل، دلہن نے بھی کیا مودی سرکار کے خلاف احتجاج
متنازعہ شہریت بل، بھارت میں اپوزیشن رہنماؤں کے خلاف مقدمے درج
متنازعہ شہریت بل احتجاج، بھارتی پولیس نے درندگی کی سب حدیں عبور کر لیں، طلبا کو برہنہ کر کے……..
مودی کے باپ کا ہندوستان تھوڑا ہی ہے؟ برقع پوش خواتین کا دیو بند میں مودی سرکار کو چیلنج
بھارتی پولیس کے تشدد کا نشانہ بننے والے 72 سالہ حامد نے سنائی افسوسناک داستان
متنازعہ شہریت ایکٹ، احتجاج پر ایک اور غیر ملکی کو بھارت چھوڑنے کا حکم
کسانوں کے بھارت بند کا اثر بھارت کی مختلف ریاستوں میں نظر آ رہا ہے۔ بنگال میں ٹریڈ یونینوں نے کسانوں کے حق میں مارچ نکالا، وہیں بہار کے دربھنگہ میں آر جے ڈی کارکنان نے زرعی قوانین کی مخالفت میں ٹائر نذر آتش کر دیئے۔کرناٹک میں کانگریس لیڈران نے اسمبلی کے باہر کسانوں کے حق آواز اٹھائی۔ کرناٹک کے ہی کلبرگی میں لیفٹ کارکنان نے بس اسٹیشن کے باہر مظاہرہ کیا۔
آندھرا پردیش میں کسان یونینوں نے زرعی قوانین کے خلاف بلائے گئے بھارت بند کی حمایت میں جماعتوں نے مظاہرہ کیا۔اتر پردیش کے الہ آباد میں سماجوادی پارٹی کے کارکنان نے ٹرین روک دی ہے۔ بھارت بند کے دوران سماجوادی پارٹی کے کارکنان نے بندیل کھنڈ ایکسپریس کو روک دیا اور نعرے بازی کی۔
کسانوں کے بھارت بند کے پیش نظر اتر پردیش کی راجدھانی لکھنؤ کے دیہی علاقوں میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ لکھنؤ شہر کے علاوہ دیہی علاقوں میں بھی پانچ یا اس سے زیادہ افراد کے جلوس، دھرنا-مظاہرہ، ریلی پر پابندی عائد رہے گی۔
کسانوں کی بھارت بند تحریک کا کانگریس، این سی پی، شیوسینا، عام آدمی پارٹی، ٹی آر ایس، آر جے ڈی، ٹی ایم سی، ڈی ایم کے، سماجوادی پارٹی، جے ایم ایم اور آئی این ایل ڈی سمیت کم و بیش 20 پارٹیوں نے حمایت اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ کسانوں کے ’بھارت بند‘ تحریک کے ساتھ ہیں۔ سیاسی پارٹیوں کے علاوہ بھی کئی تنظیموں و اداروں نے کسانوں کی تحریک کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
ٹرانسپورٹروں کی تنظیم ’اے آئی ایم ٹی سی‘ (آل انڈیا موٹر ٹرانسپورٹ کانگریس) نے منگل کو ملک بھر میں ٹرانسپورٹ بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ تنظیم پہلے دن سےہی کسانوں کی حمایت میں آواز بلند کر رہی ہے،
قائداعظم کے پاکستان کی تکمیل کون کرے گا؟ وزیراعظم آزاد کشمیربول پڑے
بانی پاکستان کے یوم پیدائش پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ نے دیا کشمیریوں کو اہم پیغام
پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کا خواب کب پورا ہو گا؟ وزیراعلیٰ پنجاب نے کیا بڑا دعویٰ
بھارتی کسان نے کس پارٹی کی ٹی شرٹ پہن کر خودکشی کی؟
بھارت، آندھرا پردیش کے سابق اسپیکرشیو پرساد کی خودکشی
بھارتی فوجی خاتون کو شادی کا جھانسہ دے کر 14 برس تک عزت لوٹتا رہا،مقدمہ درج
بھارتی پولیس اہلکاروں کی غیر ملکی خاتون سے 5 ماہ تک زیادتی
ایک ہزار سے زائد خواتین، ایک سال میں چار چار بار حاملہ، خبر نے تہلکہ مچا دیا
بیس ہزار کے عوض خاتون نے ایک ماہ کی بیٹی کو فروخت کیا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟
بھارت ، سال کے ابتدائی چار ماہ میں کی 808 کسانوں نے خودکشی
ایک برس میں 10 ہزار سے زائد کسانوں نے کس ملک میں خودکشی کی؟
مطالبات نہ مانے گئے تو بھارت بند کردیں گے،احتجاج کرنیوالے کسانوں کا بڑا اعلان
بھارت بند کا اعلان، کسانوں کو اپوزیشن جماعتوں کی حمایت مل گئی
مودی کا جہاز خریدنے کیلیے پیسے ہیں لیکن کسانوں کو دینے کیلئے نہیں،پرینکا گاندھی مودی پر برس پڑیں
مودی کیخلاف کسانوں کی تحریک میں تیزی، آج ہو گا تاریخ”بھارت بند”
مودی سرکار کی طرف سے پارلیمنٹ میں منظور کیے جانے والے تین زرعی قوانین کے خلاف لاکھوں کی تعداد میں کسان دہلی کی سرحدوں پر سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں۔ تحریک کو پنجاب اور ہریانہ کے بعد اتر پردیش کے کسانوں کی بھی حمایت حاصل ہو رہی ہے اور متعدد ریاستوں کے کسانوں نے مظاہرین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ کسانوں سے حکومت کی کئی دور کی بات چیت ناکام ہو چکی ہے۔ اب گاؤں گاؤں میں احتجاج کی آگ پھیل رہی ہے اور لوگوں کا غصہ بڑھتا جا رہا ہے۔ بڑی تعداد میں کسان دہلی جا کر احتجاج میں شامل ہونے کی تیاری کر رہے ہیں۔
حکومت کے خلاف احتجاج ،وزیراعلیٰ کو گھر میں نظر بند کر دیا گیا