مزید دیکھیں

مقبول

ممبئی سے نیویارک جانے والی فلائٹ کو دوران پرواز بم کی دھمکی

بھارت کے شہر ممبئی سے نیویارک جانے والی پرواز...

حضرت خدیجہ طاہرہ کی عظمت.تحریر: سیدہ عطرت بتول نقوی

جناب رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے...

اے این پی رہنما متوکل خان روڈ حادثے میں جاں بحق

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے صوبائی...

وزیراعظم سے کاروباری شخصیات کے وفد کی ملاقات

وزیرِ اعظم پاکستان، شہباز شریف نے کہا ہے...

کس کس کو رہا کیا جا رہا ہے؟ شیخ رشید کا کالعدم مذہبی جماعت بارے بڑا اعلان

کس کس کو رہا کیا جا رہا ہے؟ شیخ رشید کا کالعدم مذہبی جماعت بارے بڑا اعلان
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ قرارداد میں فرانس کے سفیر کو نکالنے کیلئے پارلیمان میں بحث کی جائے گی،

شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ بیس اپریل کو قومی اسمبلی کا خصوصی اجلاس بلایا گیا یہ اسلام کا نعرہ ہے، اسلام آباد کا نعرہ نہیں ہے، بیس اپریل کو 7 گھنٹے مذاکرات کے بعد ٹی ایل پی سے معاملات طے پا گئے، قرارداد میں فرانسیسی سفیر کو ملک سے نکالنے پر بحث بھی شامل تھی ایم پی او کے تحت گرفتار افراد کو رہا کریں گے، 733 میں سے 669 لوگوں کو رہا کردیا گیا ہے ،یرغمال 12 لوگ 19 اپریل کی رات کو ہی واپس کردیے تھے، وزیراعظم ناموس رسالت پر مغربی حکمرانوں کو اعتماد میں لینے جا رہے ہیں ریاست اپنے آب و تاب سے قائم ہے، کسی کے دباؤ میں نہیں ہے،

شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ 210 ایف آئی آر قانونی پراسیس سے گزریں گی، سعد رضوی کا کیس بھی شامل ہےکالعدم قرار دی گئی تنظیم نے 30 دن میں جواب داخل کرنا ہے، ایک کمیٹی بنے گی جو کیس کا فیصلہ کرے گی، رہائی پانےوالوں میں سے زیادہ کا تعلق جنوبی پنجاب سے ہے،پولیس والے بھی زخمی ہوئے، تحریک لبیک کے لوگ بھی جاں بحق ہوئے،ہم نےٹی ایل پی کوکالعدم قراردیاہے وہ 30 دن میں اپیل کرسکتے ہیں اپیل پر ایک کمیٹی بنے گی جو اس کا فیصلہ کرے گی،جو شخص قانون کو ہاتھ میں لے گا قانون اسے ہاتھ میں لے گا،ٹی ایل پی کو انسداددہشتگردی ایکٹ کے تحت کالعدم قرار دیا گی اہے ٹی ایل پی کے پاس اپیل کا حق موجود ہے،30گاڑ یاں جلی ہیں، 5 گاڑیاں انھوں نے واپس کی ہیں کالعدم تحریک لبیک کیساتھ معاہدے میں شامل ہے کہ ریاست کے بین الاقوامی معاملات پر فیصلہ ریاست کرے گی اور کوئی بھی جماعت یا گرہ اس حوالے سے دباو نہیں ڈالے گا ایسی پالیسی لانا چاہتے ہیں کہ کسی کے فرقہ کو چھیڑ ا نہ جائے اور اپنا فرقہ چھوڑا نہ جائے۔

شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے گزشتہ روز پارلیمان کا بائیکاٹ کردیا، شاہد خاقان عباسی لگتے نہیں کہ وزیراعظم رہے ہیں،برطانوی ہائی کمشنر سے بات ہوئی ہے اور کہا ہے نوازشریف کو پاکستان واپس بھیج دیں .ٹی ایل پی نے کسی کی رہائی کی بات نہیں کی محرم، عید میلاد النبی سمیت تمام ایونٹ پر مسائل پیدا ہوتے ہیں،کوشش کریں گے کوئی ایک پالیسی لائیں،شہید پولیس اہلکاروں کے لواحقین کو 4کروڑ روپے دیں گے سعد رضوی 302 اور 7 اے ٹی اے کے تحت گرفتار ہیں،سوشل میڈیا کے ذریعے ملک کے استحکام کو تباہ کرنے کی کوشش کی گئی،پولیس اور رینجرز نے سارے معاملے میں زبردست کام کیا،

علامہ خادم حسین رضوی نے ناموس رسالت کے عنوان پر مسلمان قوم میں بیداری پیدا کی،مولانا معاویہ اعظم طارق

تحریک لبیک کا دھرنا، کارکنان گرفتار،کیا خادم حسین رضوی کو گرفتار کر لیا گیا؟

کسی کو نہیں چھوڑیں گے، مذہبی جماعت کیخلاف بڑے فیصلے ہو گئے، شیخ رشید

تحریک لبیک دھرنا،راستے بند ہونے پر ٹریفک کا متبادل روٹ جاری

حکومت کیلئے نئی مشکل، تحریک لبیک کا ناموس رسالت مارچ کا اعلان

تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی گرفتار،تحریک لبیک کے رہنما کی باغی ٹی وی سے گفتگو میں تصدیق

سعد رضوی کی گرفتاری کی ویڈیو سامنے آ گئی

تحریک لبیک کے کارکنان سڑکوں‌ پر نکل آئے،لاہور بند،ملک جام کرنیکا اعلان

پولیس نے ایک بار پھر سانحہ ماڈل ٹاؤن کی یاد تازہ کر دی،کارکنان پر فائرنگ،شیلنگ،اموات

لاہور سمیت مختلف علاقوں میں تشدد،بلاول بھی میدان میں‌ آ گئے

کالعدم مذہبی جماعت اور حکومت میں مذاکرات کامیاب،کیا ہوئے فیصلے؟

فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کیلئے قرارداد ہو گی اسمبلی میں پیش

فرانسسیسی سفیر کی ملک بدری کی قرارداد ،بڑی سیاسی جماعت کا اجلاس میں شرکت نہ کرنیکا فیصلہ

تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی رہا؟

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan