سعودی عرب میں کرونا کے مزید 51 مریض سامنے آ گئے، کرفیو کی خلاف ورزی پرکتنا ہو گا جرمانہ؟
سعودی عرب میں کرونا کے مزید 51 مریض سامنے آ گئے، کرفیو کی خلاف ورزی پرکتنا ہو گا جرمانہ؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں کرونا وائرس کے مزید 51 نئے مریض سامنے آئے ہیں جس کے بعد سعودیہ مین مریضوں کی مجموعی تعداد 562 ہو گئی ہے.
سعودی وزارت صحت کی جانب سے نئے رجسٹرہونے والےمریضوں کے بارے مین بتایا گیا ہے کہ ان میں سے 18 ریاض ، 12 مکہ مکرمہ ، 6 طائف ، 5 بیشہ ، 3دمام ، 3قطیف ، 2جازان کے علاوہ نجران اور القنفذہ میں ایک ایک مریض ہے، اب تک کرونا کے 19 مکمل طور پر صحتیاب ہو چکے ہیں جبکہ سعودی عرب میں ابھی تک کرونا سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی.
واضح رہے کہ سعودی وزارت صحت کی جانب سے ہنگامی حالت کا اعلان کرتے ہوئے لوگوں کو باربار ہدایات کی جاری ہیں کہ سماجی رابطوں کو وقتی طور پر ختم کردیں۔ طبی اصولوں کے مطابق ہاتھوں کو جراثیم کش محلول یا صابن سے صاف کرتے رہیں۔ سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے بھی جزوی کرفیو لگا دیا ہے جو شام 7سے صبح 6 بجے تک ہو گا اس دوران بعض اہم شعبے پابندی سے مستثنی ہونگے۔
سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب میں کرفیو کی خلاف ورزی پر 10 ہزار ریال کا جرمانہ مقرر کیا گیا ہے-دوسری بار خلاف کرنے پر 20 ہزار اور تیسری مرتبہ 20 دن جیل ہوگی۔ کرفیو کی خلاف ورزی پر جرمانہ اور سزا صرف اس صورت میں نہیں ہو گی جب کوئی شدید ایمر جنسی میں ہو گا، ہسپتال جا رہا ہو گا یا ایمرجنسی نوعیت کا کام ہو گا.
سعودی عرب میں شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت ان اوقات میں بھی ہے جب کرفیو موثر نہ ہو-محکمہ امن عامہ کے مطابق کرفیو کے دوران جن اداروں کے اہلکاروں کو گھروں سے نکلنے کی اجازت دی گئی ہے وہ سرکاری اور نجی اداروں کے وہ اہلکار ہیں جنہیں کرفیو کے دوران بھی مقامی شہریوں اور تارکین کو راحت پہنچانے کے لیے ڈیوٹی پر رہنا ضروری ہے-
سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ اگر کرفیو پر عمل درآمد کے لیے طاقت استعمال کرنے کی ضرورت پیش آئی تو پولیس عسکری اداروں کی خدمات حاصل کرسکتی ہے- متعلقہ عسکری اداروں کو کرفیو کے شاہی فرمان پر عمل درآمد کے سلسلے میں امن عامہ کے اداروں سے تعاون کی پہلے ہی ہدایت کردی گئی ہے.
برطانیہ میں کرونا سے مسلمان سب سے زیادہ متاثر، جنازوں کے اجتماع پر بھی پابندی
بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ
بھارت میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ، کتنے مریض ہوئے صحتیاب؟
کرونا وائرس کا خدشہ، مساجد کو تالے لگ گئے، نمازیں گھر پر پڑھنے کا حکم
پنجاب میں لاک ڈاؤن کا نوٹفکیشن جاری، جنازے کے لئے بھی لینی پڑے گی اجازت
گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران
بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے
کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ
بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور
لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟
کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟
ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان
واضح رہے کہ چین سے پھیلنے والے خطرناک ترین کورنا وائرس سے اموات کا سلسلہ تھم نہ سکا، وبا سے ہلاکتیں مسلسل بڑھتی جارہی ہیں، 190 ممالک و خودمختار علاقوں میں پھیلنے والے کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 16 ہزار 100 ہوگئی ہے۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس کےمریضوں کی تعداد3 لاکھ 66ہزار948ہو گئی ہے جب کہ کورونا سےصحتیاب ہونےوالوں کی تعداد ایک لاکھ، 1ہزار65 ہے، پاکستان میں کرونا وائرس سے 6 ہلاکتیں ہو چکی ہیں