میں اب چپ نہیں بیٹھ سکتی، غیر اخلاقی پیغام،عائشہ گلالئی پھر میدان میں آ گئی

3 سال قبل
تحریر کَردَہ
میں عمران خان کی پوتی کی عمر کی ،اس نے مجھے بھی نہیں چھوڑا،عائشہ گلالئی

میں اب چپ نہیں بیٹھ سکتی، غیر اخلاقی پیغام،عائشہ گلالئی پھر میدان میں آ گئی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کی سابق رکن اسمبلی عائشہ گلا لئی غیر اخلاقی پیغامات پر ایف آئی اے پہنچ گئی

عائشہ گلا لئی نے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ پشاور میں درخواست دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ انکے نام سے ٹویٹر پر فیک اکاؤنٹ بنایا گیاہے، اس ٹویٹر اکاؤنٹ سے غیر اخلاقی میسج کئے جا رہے ہیں، میرا اس سے کوئی تعلق نہیں، میرے نام سے ٹویٹر اکاؤنٹ چلانے والے کے خلاف کاروائی کی جائے اور اسے گرفتار کیا جائے، جعلی اکاؤنٹ بنا کر مجھے بدنام کیا جا رہا ہے، اس اکاؤنٹ کو فوری بند بھی کیا جائے،

عائشہ گلالئی نے ایف آئی اے سائبر کرائم کو بتایا کہ انکا ٹویٹر پر صرف ایک اکاونٹ ہے جو انکے زیر استعمال ہے باقی سب جعلی ہیں سب کو بند کیا جائے، عائشہ گلالئی کے مطابق ان کا اکاونٹ صرف وزیر گلالئی کے نام سے ہے باقی سب جعلی ہیں

ٹویٹر پر عائشہ گلالئی کے نام سے بنے گئے اکاونٹ سے ایک ٹویٹ کی گئی جس میں کہا گیا کہ مجھے یاد ہے 2012 میں خان صاحب نے مجھے پرپوز کیا تھا میرے انکار کرنے کے بعد ضد پہ آکر گندے میسیجز پہ اتر آئے جس سے میری ساکھ کو نقصان پہنچا اور نوبت روپوش ہونے تک پہنچ گئی لیکن اب میں مزید چپ نہیں بیٹھ سکتی میں مریم بی بی کی آواز بنوں گی نیازی کو فارغ کرنا ہماری اولین ترجیع ہوگا۔

واضح رہے کہ عائشہ گلالئی نے وزیراعظم عمران خان پر غیر اخلاقی ایس ایم ایس کے الزامات بھی لگائے تھے، عائشہ گلالئی نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے عمران خان پر سنگین الزامات لگائے اور کہا کہ ان کی وجہ سے پارٹی میں ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کی عزت محفوظ نہیں عائشہ گلالئی نے اپنی پریس کانفرنس میں عمران خان کی جانب سے نامناسب پیغامات بھیجے جانے کا بھی دعویٰ کیا تھا جس کے بعد عمران خان نے عائشہ گلالئی کو پارٹی کی منحرف رکن قرار دیا اور ان کی اسمبلی رکنیت ختم کروانے کے لیے الیکشن کمیشن سے بھی رجوع کیا، تاہم کمیشن نے عمران خان کا ریفرنس مسترد کر دیا تھا

پولیس کی زیادتی، خواجہ سراؤں نے ملک گیر احتجاج کی دھمکی دے دی

پلاسٹک بیگ پر پابندی لگی تو خواجہ سراؤں نے ایسا کام کیا کہ شہری داد دینے پر مجبور

کرونا لاک ڈاؤن، شادی کی خواہش رہی ادھوری، پولیس نے دولہا کو جیل پہنچا دیا

کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت

دس برس تک سگی بیٹی سے مسلسل جنسی زیادتی کرنیوالے سفاک باپ کو عدالت نے سنائی سزا

شادی شدہ خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے بعد ملزمان نے ویڈیو وائرل کر دی

وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات

لڑکی کو برہنہ کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کو پولیس نے عدالت پیش کر دیا

کیا فائدہ قانون کا، مفتی کو نامرد کیا گیا نہ عثمان مرزا کو،ٹویٹر پر صارفین کی رائے

لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو، وزیراعظم عمران خان کا نوٹس، بڑا حکم دے دیا

عثمان مرزا کی جانب سے لڑکی اور لڑکے پر تشدد کے بعد نوجوان جوڑے نے ایسا کام کیا کہ پولیس بھی دیکھتی رہ گئی

نوجوان جوڑے پر تشدد کیس، پانچویں ملزم کو کس بنیاد پر گرفتار کیا؟ عدالت کا تفتیشی سے سوال

11 سالہ لڑکے کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے پر بھارتی فوجی اہلکار گرفتار

شادی اس بات کا لائسنس نہیں کہ شوہر درندہ بن کر بیوی پر ٹوٹ پڑے،عدالت

خواجہ سراؤں کا چار رکنی گروہ گھناؤنا کام کرتے ہوئے گرفتار

https://baaghitv.com/moon-khola-to-tumharay-sath-bhi-woh-karena-0agayaa-mulziman-ki-dhmakai/

ممتاز حیدر

ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں
Follow @MumtaazAwan

Latest from تازہ ترین