مردان کی یوسی منگا جہاں کرونا مریض کی ہلاکت ہوئی تھی وہاں کرونا کے کتنے مریض سامنے آ گئے؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخواہ کے صوبائی وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ مردان کی یونین کونسل منگا میں کورونا کے39ٹیسٹ مثبت آئے،
یونین کونسل منگا میں کل 46ٹیسٹ کیے گئے تھے،یونین کونسل منگا میں 4افراد کے ٹیسٹ منفی آئے جبکہ 39 افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی، صوبائی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ دیگر تفصیلات ابھی آناباقی ہیں،کچھ ہی دیر میں پریس کانفرنس کروں گا،یونین کونسل منگا کے نتائج ہم سب کےلیے سبق ہیں کہ ہم گھروں میں رہیں،
واضح رہے کہ مردان کی یونین کونسل منگا میں کرونا وائرس سے ایک ہلاکت ہو چکی ہے جس کے بعد یونین کونسل کو لاک ڈاؤن کر دیا گیا ہے، منگا یونین کونسل کو 19 مارچ کو لاک ڈاؤن کیا گیا تھا، منگا میں ہلاکت کے فوری بعد ضلعی انتظامیہ مردان نے اس علاقے کو حساس ترین قرار دے کر لاک ڈاؤن کر دیا تھا ڈپٹی کمشنر مردان نے اعلامیہ جاری کیا تھا جس میں کہا گیا کہ علاقے میں کسی کو اندر باہر جانے کی اجازت نہیں ہوگی،
واضح رہے کہ مردان میں شہری کی ہلاکت کے بعد دیگر شہریوں کی حفاظت کے لئے اقدامات مزید سخت کئے جا رہے ہیں.کے پی صوبے میں کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت ضلع مردان میں ہوئی جہاں 50 سالہ سعادت خان وفات پا گیا۔ جاں بحق شہری مردان میڈیکل کمپلیکس میں زیرعلاج تھا اور چند روز قبل ہی عمرے کی ادائیگی کے بعد سعودی عرب سے پاکستان پہنچا تھا۔ اب خیبر پختونخواہ میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 3 ہو گئی ہے.
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے مطابق پنجاب میں 296، سندھ میں 413،بلوچستان میں 115،کے پی میں 78، آزاد کشمیر میں ایک،گلگت بلتستان 81، اسلام آباد میں کرونا کے 16 مریض ہیں
کرونا وائرس سے اب تک پاکستان میں 7 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جس میں سے 3 کے پئ اور ایک ایک بلوچستان، سندھ، گلگت اور پنجاب میں ہوئی ہے. گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کرونا وائرس کے 28 کیسز سامنے آئے ہیں، صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 19 ہے جبکہ 5 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے
برطانیہ میں کرونا سے مسلمان سب سے زیادہ متاثر، جنازوں کے اجتماع پر بھی پابندی
بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ
بھارت میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ، کتنے مریض ہوئے صحتیاب
کرونا وائرس کا خدشہ، مساجد کو تالے لگ گئے، نمازیں گھر پر پڑھنے کا حکم
پنجاب میں لاک ڈاؤن کا نوٹفکیشن جاری، جنازے کے لئے بھی لینی پڑے گی اجازت
گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران
بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے
کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ
بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور
لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟
کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟
ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان
لاک ڈاؤن کی وجہ سے پبلک ٹرانسپورٹ بھی بند ہے، میٹرو سروس بھی تاحکم ثانی بند ہے، موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی ہے۔ لاک ڈاؤن 7 اپریل صبح 9 بجے تک جاری رہے گا۔ میڈیکل سٹور، فار ما فیکٹریاں، کریانہ سٹور کھلے رہیں گی، دودھ، دہی، فروٹ اور سبزی کی دکانوں سے بھی لوگ خریداری کرسکیں گے
واضح رہے کہ کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے پنجاب بھر میں لاک ڈاؤن کا آج دوسرا روز ہے، پنجاب مین لاک ڈاؤن 6 اپریل تک جاری رہے گا،سندھ میں لاک ڈاؤن اک تیسرا روز ہے، سندھ میں لاک ڈاؤن مزید سخت کر دیا گیا ہے