مہنگائی مکاؤ مارچ،مریم نواز نے نکلنے سے پہلے کیا کیا؟ تصاویر سامنے آ گئیں

مہنگائی مکاؤ مارچ،مریم نواز نے نکلنے سے پہلے کیا کیا؟ تصاویر سامنے آ گئیں

مریم نواز اور حمزہ شہبازشریف ماڈل ٹاون لاہور سے روانہ ہو چکے ہیں،لانگ مارچ کے قافلے میں مریم نواز اور حمزہ شہباز ایک ہی کار میں سوار ہیں ، بعد ازاں دونوں ٹرک پر سوار ہو گئے، ن لیگ کا مہنگائی مکاو مارچ، مریم نواز اور حمزہ شہباز ماڈل ٹاون لاہور سے روانہ ہو چکا ہے، لاہور شہر میں ن لیگی کارکنان مارچ کا استقبال کریں گے بعد ازاں مارچ کی آج پہلے روز کی منزل گوجرانوالہ ہے مریم نواز کا قافلہ ماڈل ٹاؤن سے شاہدرہ پہنچنے تک ڈھائی سے تین گھنٹے لگ جائیں گے،قافلے میں پیدل بھی لوگ شامل ہیں

مریم نواز نے ٹرک پر اپنے والد نواز شریف کی تصویر اٹھا رکھی ہے، مریم نواز والد کی تصویر کے ہمراہ مارچ میں شریک ہیں، مریم نواز نے ہاتھ میں تسبیح بھی پکڑ رکھی ہے، حمزہ شہباز مارچ میں کارکنان کے نعروں کا جواب دیتے نظر آ رہے ہیں، مریم نواز اور حمزہ شہباز دونوں پرجوش ہیں،ٹرک کے چاروں اطراف ن لیگی کارکنان کی بڑی تعداد موجود ہے

مریم نواز نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت جاچکی ہے، بس خدا حافظ کہتے ہیں اسلام آباد پہنچیں گے تو حکومت کا خاتمہ ہوگا،موجودہ حکومت میں کوئی تبدیلی، ٹرانسفر یا کوئی بھی پوسٹنگ رشوت کے بغیر نہیں ہوتی،عمران خان نوازشریف اور مریم نواز کے مجرم نہیں ہیں،یہ مارچ ایک تاریخی مارچ ہوگا،عوام کو کہہ دیاہے جلد ہمارا طیارہ پرانے پاکستان میں داخل ہونے والا ہے عمران خان کے ایم این ایز اور اتحادیوں کو پتہ ہے کہ عوام سے ووٹ مانگنے جائیگے تو ووٹ نہیں انڈے ٹماٹر پڑے گے۔

ن لیگی رہنما حنا پرویز بٹ کا کہنا تھا کہ نیازی جیسے بدتمیز شخص کو جتنی جلدی ہو سکے اقتدار سے رخصت کرنا ہوگا کیونکہ اسکی زبان سے کوئی ادارہ بھی محفوظ نہیں۔آج بھی اس بدزبان نے شخص نے الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ کے ججز پر حملے کئے۔میں نیازی کیجانب سے اداروں کو متنازع بنانے کی شدید مذمت کرتی ہوں۔۔۔

قبل ازیں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف نے مہنگائی مکاؤ مارچ پر روانگی سے قبل والدہ کی قبر پر حاضری دی،

مریم نواز شریف نے قبر پر تلاوت اور فاتحہ خوانی کی مریم نواز شریف نے والدہ کی قبر پر پھول چڑھائے، بعد ازاں مریم نواز ماڈل ٹاؤن پہنچیں تو ن لیگی کارکنان نے مریم نواز کا بھر پور استقبال کیا ، پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں، مریم نواز ،نواز شریف کے حق میں نعرے لگائے،

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نائب صدور حمزہ شہبازشریف اور مریم نواز شریف مارچ کی قیادت کریں گے یہ مارچ مہنگائی سے ستائی عوام کے لئے نئی امید کی صبح ہے

پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ خاں کا مہنگائی مکاﺅ مارچ پر عوام کے نام پیغام سامنے آیا ہے، رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ عمران نیازی عوام آج ایک جھوٹے منافق نالائق نااہل چور کا استعفیٰ لینے آ رہی ہے آج عوام اپنے حق اور روزگار ، اپنی روٹی اور دوائی کے لیے نکلے مہنگائی ، بے روزگاری نفرت جھوٹ مکاؤ کا دن آ گیا ہے آٹا چینی بجلی گیس دوائی روزگار چوروں اور کشمیر فروشوں سے نجات کا دن آ گیا ہے عوام کے حق کے ساتھ کھڑے ہونے کا دن آ گیا ہے عوام ظالم، کرپٹ اور نالائق ٹولے کی گرتی دیوار کو آخری دھکا دینے کا ثواب کمائیں

مہنگائی مکاؤ مارچ کی قیادت کرنے والے حمزہ شہباز اور مریم کے لئے بم پروف گاڑیاں تیار کرلی گئی ہیں پارٹی ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز اور مریم نواز کے لیے رائٹ ہینڈ ڈرائیو اور لیفٹ ہینڈ ڈرائیو خصوصی جیپیں لاہور پہنچ گئی ہیں بم پروف گاڑیوں میں قائدین کے خطاب کے لیے خصوصی ساؤنڈ سسٹم نصب کر دیا گیا ہے اور دونوں رہنما سیکیورٹی ایشو کے باعث الگ الگ گاڑیوں میں سفر کریں گے ن لیگ کے قائدئن کے لیے بڑا کینٹنر بھی تیار کیا گیا ہے کینٹینرز پر ساؤنڈ سسٹم اور کیمرے نصب ہیں،مریم نواز اور حمزہ شہباز صرف بڑے مجمعے سے خطاب کے لئے کینٹنر پر جایا کریں گے

ن لیگ کا بھی لانگ مارچ کا اعلان، مریم نواز کریں گی قیادت،ہدایات جاری

گورنر راج کا مشورہ دینے والے شیخ رشید دوردورتک نظر نہیں آئیں گے،اہم شخصیت کا دعویٰ

اپوزیشن اراکین سیکریٹری قومی اسمبلی کے دفتر پہنچ گئے

مریم اورنگزیب کو اسمبلی جانے سے روکا گیا،پولیس کی بھاری نفری تھی موجود

پی ٹی آئی اراکین واپس آ جائیں، شیخ رشید کی اپیل

پرویز الہیٰ سے پیپلزپارٹی کے رکن اسمبلی،بزدار سے ن لیگی رکن اسمبلی کی ملاقات

لوٹے لے کر پی ٹی آئی کارکنان سندھ ہاؤس پہنچ گئے

کرپشن مکاؤ کا نعرہ لگایا مگر…ایک اور ایم این اے نے وزیراعظم پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا

ہمارا ساتھ دو، خاتون رکن اسمبلی کو کیا آفر ہوئی؟ ویڈیو آ گئی

اللہ نے یہ اجازت نہیں دی اچھے برے کی جنگ ہوتوآپ کہیں میں نیوٹرل ہوں،،وزیراعظم

وفاقی دارالحکومت میں جلسوں کا موسم،سیکورٹی سخت،ٹریفک پلان بھی جاری

تحریک انصاف کا جلسہ،قافلوں کی آمد جاری،تاریخی جلسہ ہو گا،اسد عمر

مہنگائی مکاؤ مارچ مہنگائی کے کپتان سے نجات کا مارچ ہے،مریم اورنگزیب

اتحادیوں کو منانے کا مشن،حکومت متحرک، اہم ملاقاتیں طے

عمران خان کو کہہ دیا وقت سے پہلے الیکشن کرواؤ،شیخ رشید

10 لاکھ لوگوں کو اسلام آباد لانے کا خرچہ کون اٹھا رہا ہے ؟سینیٹر پلوشہ خان

ہنڈیا آدھی تو تقسیم ہوچکی،ابھی بہت سے ادا کار تبدیل ہونے ہیں،چودھری پرویز الہی

ہم سلیکٹڈ کے سامنے نہیں جھکیں گے ،بلاول

Comments are closed.