منشیات کا بڑھتا ہوا استعمال،اسلام آباد کے تعلیمی اداروں بارے بڑا فیصلہ
منشیات کا بڑھتا ہوا استعمال،اسلام آباد کے تعلیمی اداروں بارے بڑا فیصلہ
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر محسن عزیز کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہاوس میں ہوا۔
اجلاس کے آغازمیں سابق وزیرداخلہ و سینیٹر رحمان ملک مرحوم کیلئے دعائے مغفرت کی گئی۔چیئرمین کمیٹی نے اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال کے بڑھتے رجحان پرشدید تشویش کا اظہارکیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ بچے پاکستان کا مستقبل ہیں جو کہ نشے کا باعث تباہ ہو رہے ہیں۔والدین کو بھی تعلیم کے ساتھ ساتھ بچوں کی پرورش پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں منشیات نے تباہی مچا دی ہے۔ تعلیمی داروں میں سینتھیٹک ڈرگ کا استعمال خطرناک حد تک بڑھ چکا۔ بچے ایسی کیمیکل والی منشیات استعمال کر رہے ہیں جو ورلڈ وار دائم میں کیمکل استعمال ہوتا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں فوری ڈرگ ٹیسٹ شروع کرائے جانے چاہئے۔انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں ڈرگ ٹیسٹ شروع کرانے سے پہلے مہم چلائی جائے۔ سینیٹر کامران مرتضی نے بتایا کہ تعلیمی اداروں میں کوئی ڈرگ ٹیسٹ نہیں کرنے دے گا۔ تعلیمی اداروں میں ڈرگ ٹیسٹ کرانے کیلئے قانون سازی کی ضرورت ہوگی۔ جس پرچیئرمین کمیٹی نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں ڈرگ ٹیسٹ کیلئے قانون سازی کرنی پڑی تو کریں گے۔ تعلیمی میں ڈرگ کے خلاف مہم چلائی جائے۔
ڈی آئی جی آپریشن اسلام آباد نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ سال اسلام آباد میں گزشتہ سال 1300 گرام آئس،3 ہزار گرام ہیروئن اور11 ہزار گرام چرس پکڑی گئی۔ان کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں میں ڈرگ سپلائی کرنے والوں کو گرفتار کر کے کاروائی کی جا رہی ہے۔ تعلیمی اداروں کے اطراف سے گزشتہ دو ماہ میں 175 منشیات فروشوں کوگرفتارکیا گیا جبکہ گزشتہ دو ماہ میں اسلام آباد کے تعلیمی اداروں کے اطراف سے 9 کلوسے زائد چرس، 1180 گرام ہیروئن، 226 گرام آئس، 60 گرام کوکین جبکہ 44 شراب کی بوتلیں پکڑی گئیں۔ سرفرازبگٹی نے کہاکہ منشیات استعمال کرنے والوں کی بجائے منشیات کے ڈیلروں پرہاتھ ڈالا جائے۔
سینیٹر فوزیہ ارشد نے اسلام آباد کے سیکٹر آئی 12 کے نان ڈویلپمنٹ کا معاملہ کمیٹی میں اٹھایا۔ سینیٹر فوزیہ ارشد نے کہاکہ ابھی تک یہاں پر 25فیصد ترقیاتی کام ہواہے۔ٹھیکیدار نے کام کیوں نہیں کیا۔یہ سیکٹرپرسفید پوش لوگوں کے پلاٹس ہیں۔1996میں اس سیکٹر کا اعلان کیا اور آج 2022ہے۔چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ 15 ماہ میں اس کو مکمل کر لیا جائے گا۔برسوں کے مسائل اتنے کم عرصے میں حل نہیں ہوتے۔ان کا کہنا تھا کہ ایسے بہت سے سیکٹرز ہیں جس میں تاخیرآئی اور تعمیراتی کام نہیں ہوئے۔ان کا کہنا تھا کہ آئی 15 سیکٹر بھی اسی کے ساتھ شروع کیا لیکن اب وہاں پر لوگوں کو قبضہ دے رہے ہیں۔انہوں نے کمیٹی کو آگاہ کیا کہ 2010 میں اس سیکٹرکو ڈمپنگ گراونڈ کے طور پراستعمال کیا جا رہا ہے جب تک وہ کلئیر نہیں ہوگا اس کو ڈویلپ نہیں کیا جا سکتا ہے۔اب کوڑے کو ایچ 16 منتقل کیا جا رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس سیکٹر کو 25 فیصد ڈویلیپ کرلیا گیا ہے مکمل کرنے کیلئے اب 1 بلین روپے سی ڈی اے کے پاس نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ 2019 میں سی ڈی اے دیوالیہ حالت میں ملا۔ ڈیڑھ ارب بجلی کا بل اور ساڑھے سات ارب کی لائیبیلیٹیزتھیں۔اب 70 ارب سرپلس میں ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اس وقت سی ڈی اے سرپلس میں ہے جس کے اکاونٹ میں تقریبا 53 ارب روپے موجود ہیں۔سی ڈی اے حکام نے بتایا کہ جولائی تک اس سیکٹر کی ٹینڈرنگ شروع کردیں گے۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ جولائی میں آئی 12سیکٹر کا خود وزٹ کریں گے تب تک ہردومہینے بعد پیش رفت رپورٹ کمیٹی کو پیش کریں۔
کچی آبادی کی منتقلی کے حوالے سے چیئرمین سی ڈی اے نے بتایا کہ یہ حساس معاملہ ہے۔ اس وقت 10 کچی آبادی کے مقامات ہیں جن کو شہر کے اندر ہی منتقل کرنے کی پالیسی آئی ہے۔ کچی آبادیوں کی منتقلی کے لیے مختلف علاقوں میں تعمیراتی کام شروع ہو چکا۔انہوں نے بتایا کہ کچی آبادیوں کو فراش ٹاون منتقل کرنے کے حوالے سے 400 اپارٹمنٹس پر تعمیراتی کام جاری ہے اور 2022 میں یہ الاٹ کردیں گے۔جبکہ نائینتھ ایونیو کے ساتھ بھی ان کیلئے جگہ مختص کی گئی ہے۔
غیرقانونی تجاوزات کا معاملہ بھی کمیٹی میں زیرغور آیا۔چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ غریب علاقوں میں آپریشن ہواہے اور امیرلوگوں کے خلاف آپریشن نہیں ہوا ہے۔ ڈی سی اسلام آباد حمزہ شفقات نے کہاکہ اسلام آباد میں مختلف قسم کے تجاوزات ہیں۔مراکز کے تجاوزات پر بڑے آپریشن کئے ہیں۔فٹ پاتھ پرتجاوزات کے خلاف بھی ایکشن لیا ہے۔کھنہ پل کے قریب ایک نیا بازار بنا رہے ہیں جہاں پر ان فٹ پاتھ پر ریڑی بان اور دیگرٹھیلے لگانے والوں کو منتقل کیا جائیگا۔چئیرمین سی ڈی اے نے کمیٹی کو بتایا کہ ای الیون میں نالے پرغیر قانونی تجاوزات کرنے والوں میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی شروع ہوچکی ہے۔انہوں نے کمیٹی ممبران کو آگاہ کیاکہ ای الیون کا دوبارہ ہائیڈرولوجیکل سروے کروایا جا رہا ہے۔ٹیسٹ کیس کے طور پراسلام آباد ہائی وے پررش سے بچنے کے لیے منگل سے ریورس ایبل لائن کا استعمال کیا جائے گا جبکہ سری نگر ہائی وے پرٹینتھ اور سیونتھ ایونیو پرانٹرچینج بنانے کا پلان زیرغور ہے۔ سی ڈی اے حکام نے بتایا کہ ایف سیکس کی کچی آبادی کو خالی کروا کر پارک بنایا جائے گا۔ چیئرمین کمیٹی نے اسلام آباد سے تجاوزات کے جلد خاتمے کیلئے موثر اقدامات اٹھانے کے احکامات جاری کئے۔
سینیٹر کامران مرتضی نے کمیٹی میں سرکاری گھروں کے مرمتی کام کا معاملہ اٹھایا۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ سرکاری گھروں کے مرمتی کام کے حوالے سے کوئی میکینزم موجود نہیں اور نا ہی فنڈز ہیں۔کمیٹی اراکین نے تجویز دی کہ کہ ان پرانے سرکاری گھروں کو گرا کر اونچی عمارتیں بنائی جائیں۔ کمیٹی نے سفارش کی کہ سرکاری گھروں کی مرمت کے لیے ایک نظام بنایاجائے۔سینیٹر محسن عزیز نے چئیرمین سی ڈی اے کو ہدایت کہ کہ وزارت خزانہ اور وزارت ہاوسنگ سے اس معاملے پر میٹنگ کرکے تفصیلات کمیٹی کے ساتھ شئیرکردیں اگرکچھ مسائل ہیں تو اس سے بھی کمیٹی کو آگاہ کریں۔
سینیٹرزطلحہ محمود، فوزیہ ارشد، دلاورخان،ثمینہ ممتاز زہری،مولابخش چانڈیو اورسرفرازبگٹی نے کمیٹی اجلاس میں شرکت کی۔ سیکریٹری داخلہ،چیئرمین سی ڈی اے،ڈی آئی جی آپریشن،ڈی سی اسلام آباد اور دیگر متعلقہ حکام بھی اجلاس میں شریک ہوئے
پولیس کی زیادتی، خواجہ سراؤں نے ملک گیر احتجاج کی دھمکی دے دی
پلاسٹک بیگ پر پابندی لگی تو خواجہ سراؤں نے ایسا کام کیا کہ شہری داد دینے پر مجبور
کرونا لاک ڈاؤن، شادی کی خواہش رہی ادھوری، پولیس نے دولہا کو جیل پہنچا دیا
کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت
دس برس تک سگی بیٹی سے مسلسل جنسی زیادتی کرنیوالے سفاک باپ کو عدالت نے سنائی سزا
شادی شدہ خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے بعد ملزمان نے ویڈیو وائرل کر دی
نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات
لڑکی کو برہنہ کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کو پولیس نے عدالت پیش کر دیا
کیا فائدہ قانون کا، مفتی کو نامرد کیا گیا نہ عثمان مرزا کو،ٹویٹر پر صارفین کی رائے
لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو، وزیراعظم عمران خان کا نوٹس، بڑا حکم دے دیا
نوجوان جوڑے پر تشدد کیس، پانچویں ملزم کو کس بنیاد پر گرفتار کیا؟ عدالت کا تفتیشی سے سوال
ویڈیو کس نے وائرل کی تھی؟ عدالت کے استفسار پر سرکاری وکیل نے کیا دیا جواب
نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،ملزم عثمان مرزا کو عدالت نے کہاں بھجوا دیا؟
نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،ملزم عثمان مرزا کے والدین بھی عدالت پہنچ گئے
شراب سپلائی کی کوشش ناکام، ایک ملزم گرفتار
نئی قسم کی منشیات،اراکین پارلیمنٹ نے سر پکڑ لیا
وفاقی وزیر کی اخراجات پورے کرنے کیلئے ضبط شدہ منشیات فروخت کرنے کی تجویز