لندن پراپرٹیز،ایم کیو ایم پاکستان کا عدالتی فیصلے کیخلاف اپیل دائر کرنے کا اعلان

khalid maqbool

ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم لندن کیخلاف چھ پراپرٹی پر ایم کیو ایم پاکستان کے شہدا کے لیے مقدمہ کیا ،کورٹ آف لندن پراپرٹی میں ایم کیو ایم پاکستان نے مقدمہ کیا،پٹیشن امین الحق نے کی تھی اور گواہ کے طور پر میں گیا تھا،ہمارے حق میں فیصلہ ہوگیا تھا،وہاں کی عدالت کے فیصلے کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کو جائیدادیں منتقل ہورہی تھی،ایم کیو ایم لندن نے پھر درخواست دے دی ،یہ ایم کیو ایم پاکستان اور شہداء کی پراپرٹی ہے،لندن کی جائیدادیں کسی فرد واحد کی نہیں،لندن میں کونسا ایسا ذریعہ آمدن ہے جس میں یہ جائیدادیں بنائی گئی،ہم نےدیکھا یہ بندر بانٹ ہورہی ہے ہم کورٹ میں گئے،لندن کورٹ آف بزنس اینڈ پراپرٹیز کیطرف سے اس جائیداد کو ایم کیو ایم کی پراپرٹی کہا،ہم دوبارہ پٹیشن دائر کرنے جارہے ہیں

لندن پراپرٹیز پر دوبارہ پٹیشن دائر کررہے ہیں مقدمہ پھر کورٹ میں چلے گا،فاروق ستار
فاروق ستار کا کہنا تھا کہ جب پاکستان کیخلاف نعرے لگے تو ہم نے لاتعلقی کا اعلان کیا تھا،ہم نے 23 اگست 2016 کو آئین پاکستان اور ریاست پاکستان کیساتھ کھڑے ہوئے تھے،الطاف حسین خود ایم کیو ایم کی قیادت سے دستبردار ہوئے تھے،الطاف حسین نے خود اختیارات کو رابطہ کمیٹی کے سپرد کیے تھے،لندن پراپرٹیز پر دوبارہ پٹیشن دائر کررہے ہیں مقدمہ پھر کورٹ میں چلے گا،31 اگست کو 2016 کو ایم کیو ایم کے آئین میں ترمیم کردی گئی،22 اگست کے بعد میری الطاف حسین سے کوئی گفتگو نہیں ہوئی،کامیابی وہ ہوتی ہے جس میں طے ہو پراپرٹی کس کی ہے،لندن کی پراپرٹی متنازع ہے

لندن کی پراپرٹی کی مالیت مسئلہ نہیں اسکی ملکیت مسئلہ ہے،خالد مقبول صدیقی
ایم کیو ایم رہنما خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم نے 22 اگست 2016 کو پاکستان کی حرمت کی خاطر اپنی قیادت سے لاتعلقی کا اعلان کیا تھا،پاکستان کے لیے ہم نے جانوں کی قربانی کی،ہمیں پتہ چلا لندن میں موجود سابقہ ایم کیو ایم کی قیادت کے درمیاں جائیداد پر تنازع شدت اختیار کررہا تھا،وہ جائیداد کسی فرد واحد کی نہیں ایم کیو ایم کی ہے،وہ جائیداد ایم کیو ایم کے شہیدوں کی امانت ہے،برطانیہ کی عدالتوں نے اس حوالے سے ہمارے حق میں فیصلہ کیا،اس فیصلے کیخلاف پٹیشن دی تو عدالتوں نے انکو لوئر کورٹ جانے کا کہا،وہاں موجود لوگ اس مقدمے پر غلط فہمی میں ہیں،وہ سمجھتے ہیں کہ عدالت نے انکو دوبارہ عدالت سے رجوع کرنے کا کہا،ایم کیو ایم پاکستان ہی ایم کیو ایم ہے،ایم۔کیو ایم ایک ہی ہے وہ آپکے سامنے ہے،جب سامنے آیا کہ پراپرٹی ایم کیو ایم کے نام پہ خریدی گئی پھر ہم نے پٹیشن دائر کی،قیمت وقت کے ساتھ بڑھ رہی ہے، لندن کی پراپرٹی کی مالیت مسئلہ نہیں اسکی ملکیت مسئلہ ہے،ایم کیو ایم لندن کے لوگ پاکستان میں موجود ہیں یا نہیں علم نہیں،

میری ویڈیو وائرل ہو گئی،دل کرتا ہے عدالت کے باہر خود کشی کر لوں،آمنہ عروج

خلیل الرحمان قمر پر تشدد کرنیوالے ریکارڈ یافتہ ملزم نکلے

خلیل الرحمان قمر کی نازیبا ویڈیو لیک ہو گئیں

خلیل الرحمان قمر کیس،مرکزی ملزم حسن شاہ گرفتار

خلیل الرحمان قمر کے اغوا کی کہانی،مکمل حقائق،ڈرامہ نگاری سے ڈرامائی بیان

خلیل الرحمان قمر کے اغوا کے پیچھے کون؟

خلیل الرحمان قمر پر تشدد میں ملوث خاتون سمیت 12 ملزمان گرفتار

خلیل الرحمان قمر کی برابری کی خواہش آمنہ نے پوری کر دی

خلیل الرحمان قمر کی نازیبا ویڈیو،تصاویر بھی خاتون کے پاس موجود ہیں،دعویٰ

خلیل الرحمان قمر سے فون پر چیٹ،تصاویر کا تبادلہ،پھر اس نے ملنے کا کہا،ملزمہ کا بیان

خواتین آدھے کپڑے پہن کر مردوں‌کو ہراساں کررہی ہیں خلیل الرحمان قمر

سونیا کی جرائت کیسے ہوئی وہ کہے کہ اس نے میرے پاس تم ہو رد کیا خلیل الرحمان قمر

اچھی بیوی کون ہوتی ہے خلیل الرحمان قمر نے بتا دیا

خلیل الرحمان قمر نے پہلا لو لیٹر کس کو اور کس عمر میں لکھا

خلیل الرحمان قمر کو اپنے حسن کی اداؤں سے لوٹنے والی آمنہ کی تصاویر

خلیل الرحمان قمر اور آمنہ کی نازیبا ویڈیوز؟ ڈاکٹر عمر عادل کی نس بندی ہونی چاہئے

ہمارے پاس ویڈیوز،خلیل الرحمان قمر آمنہ سے فزیکل ہونا چاہتا تھا،حسن شاہ کا دعوٰی

Comments are closed.