مسلح افراد کا گھر میں گھس کر تشدد، خاتون کے کپڑے پھاڑ دیئے،پولیس کا بھی "مک مکا”
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کے تھانہ کورال کے علاقے کرامت آباد میں ملزمان نے عورت پر تشدد کر کے گھر پر قبضہ کرلیا۔پولیس نے مقدمہ تو درج کر لیا مگر عورت کو بااثر ملزمان سے مکان کا قبضہ دلوانے میں ناکام ہے۔
مدعیہ مقدمہ خدیجہ بی بی نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ صبح بوقت چھ بجے کے قریب میں اپنے گھر کرامت آباد میں موجود تھی کہ میرے گھر پہ بیگم محمد عارف بیٹی محمد عارف،محمد عارف ،میرا شوہر رشید احمد،اس کا بھانجا ریاست علی مسلح پسٹل، شاہد مسلح پسٹل،بنیامین ولد سلیم اس کا کزن الماس ایوب صابر اور اس کا ڈرائیور کرولا ایکس ایل آئی میں آئے۔دیگر نامعلوم لوگ جن کو میں نہیں جانتی۔مسلحہ لوہے و آہنی راڈ، ڈنڈے جو کہ سوزوکی پک اپ نمبر TC237 رنگ سفید ایک دوسری گاڑی نمبری نامعلوم پر آٸے۔کچھ لوگ گھر کی پچھلی سائیڈ سے دیوار پھلانگ کر گھر کے اندر داخل ہوئے اور کچھ دن سامنے والا دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئے۔اور آتے ہی مجھے پسٹل اور لوہے کے راڈوں سے مارنا شروع کر دیا۔اور مجھ سے میرے بچے چھین لیے۔اور مجھے ان سب نے مل کر گھر سے زبردستی نکال دیا۔میں نے گلی میں شور شرابا کیا تو اہل محلہ اکٹھے ہو گئے۔ان لوگوں نے میرے تین بچوں کو واپس میرےحوالے کیا۔اور ایک بچی فاطمہ مجھ سے چھین کر لے گئے ہیں۔ان لوگوں نے پسٹل اور لوہے کی راڈوں سے مجھ پر تشدد کیا۔جس سے میرے دونوں ہاتھ زخمی ہیں۔اور میرے کپڑے بھی پھاڑ دیے۔
وجہ عناد یہ ہے کہ میرے والد نے مجھے پلاٹ دیا تھا جو کہ بوقت بیان میرے خاوند رشید احمد نے میرے والد کو اور مجھے چکنی چپڑی باتوں میں لاکر اپنے نام پر بیان کروایا۔میں نے بھی مجازی خدا ہونے پر اس وقت حامی بھر لی تھی۔اب میرے خاوند نے بغیر مجھے اور میرے والد کو بتلائے جس پر میرے والد نے تعمیرات کروا کر مکان بنایا کو فروخت کر دیا ہے۔تاہم قبضہ میرے پاس تھا۔میں رہائش پزیر تھی۔اب تمام ملزمان نے عارف ولد وہاب،الماس ایوب، صابر ولد ایوب صابر کی ایما پر مجھ پر تشدد کر کے بچے چھین کر میرے گھر پر قبضہ کر لیا ہے۔قانونی کاروائی کرکے میری بچی کو بازیاب کروایا جائے۔اور گھر کا قبضہ واپس کروایا جائے
تھانہ کورال پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 707/22 بجرم 337F١١/337F١/354/452/148/149 درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔تھانہ کورال کے تفتیشی افسران مقدمہ تو مشکل سے درج کر لیتے ہیں مگر کارکردگی صفر پر ہے۔
پولیس کی زیادتی، خواجہ سراؤں نے ملک گیر احتجاج کی دھمکی دے دی
پلاسٹک بیگ پر پابندی لگی تو خواجہ سراؤں نے ایسا کام کیا کہ شہری داد دینے پر مجبور
کرونا لاک ڈاؤن، شادی کی خواہش رہی ادھوری، پولیس نے دولہا کو جیل پہنچا دیا
کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت
دس برس تک سگی بیٹی سے مسلسل جنسی زیادتی کرنیوالے سفاک باپ کو عدالت نے سنائی سزا
شادی شدہ خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے بعد ملزمان نے ویڈیو وائرل کر دی
نوجوان جوڑے پر تشدد کیس، پانچویں ملزم کو کس بنیاد پر گرفتار کیا؟ عدالت کا تفتیشی سے سوال
11 سالہ لڑکے کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے پر بھارتی فوجی اہلکار گرفتار
شادی اس بات کا لائسنس نہیں کہ شوہر درندہ بن کر بیوی پر ٹوٹ پڑے،عدالت
خواجہ سراؤں کا چار رکنی گروہ گھناؤنا کام کرتے ہوئے گرفتار
چار ملزمان کی 12 سالہ لڑکے کے ساتھ ایک ہفتے تک بدفعلی،ویڈیو بنا کر دی دھمکی
ماموں کی بیٹی کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا گرفتار
پانی پینے کے بہانے گھر میں گھس کر لڑکی سے گھناؤنا کام کرنیوالا ملزم گرفتار
زبانی نکاح،پھر حق زوجیت ادا،پھر شادی سے انکار،خاتون پولیس اہلکار بھی ہوئی زیادتی کا شکار








