نیب کا مولانا کے گرد گھیرا مزید تنگ کرنیکا فیصلہ،داماد کے بعد کس کو طلب کر لیا؟

0
46

 

نیب کا مولانا کے گرد گھیرا مزید تنگ کرنیکا فیصلہ،داماد کے بعد کس کو طلب کر لیا؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب نے مولانا فضل الرحمان کے گرد گھیرا مزید تنگ کرنا شروع کر دیا ہے، نیب خیبرپختونخوا نے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے بھائی کو طلب کرلیا۔

نیب خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان کے بھائی ضیاء الرحمان کو سال2007 میں غیر قانونی طورپرپروونشل مینجمنٹ سروس میں شامل کیا گیا۔ اس کے علاوہ نیب نے سابق چیف سیکرٹری صاحبزادہ ریاض نور، سابق سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ صاحب جان اور سابق سیکرٹری گورنر احمد حنیف اورکزئی کو بھی طلب کیا ہے ان تمام افراد کو 27 اور 28 جنوری کو پشاور دفتر پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے

نیب نے مولانافضل الرحمان کے خلاف دو انکوائریاں شروع کررکھی ہیں جب کہ گزشتہ روز ان کے داماد فیض علی کو بھی طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا جنہیں 28 جنوری کو پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پاکستان میں ہر کوئی اسرائیل کا سفیر بنا ہوا ہے،مولانا فضل الرحمان نے کیا پشاور میں اہم اعلان

ن لیگ کی ناراض "مولانا ” کو ایک بار پھر منانے کی کوشش

نواز شریف سے جیل میں نیب نے کتنے گھنٹے تحقیقات کی؟

تحریک انصاف کا یوٹرن، نواز شریف کے قریبی ساتھی جو نیب ریڈار پر ہے بڑا عہدہ دے دیا

بلی بارگین کرنے والے کو الیکشن لڑنے کی اجازت ہونی چاہئے، نیب ترمیمی بل سینیٹ میں پیش

نیب آرڈیننس میں ترامیم کے بعد نیا مسودہ تیار

نیب ترمیمی آرڈیننس 2019 کی مدت ختم، نیب کو پھر مل گئے وسیع اختیارات

احسن اقبال کی گرفتاری، مریم اورنگزیب چیئرمین نیب پر برس پڑیں کہا جو "کرنا” ہے کر لو

نواز شریف ایٹمی دھماکے کے مخالف تھے،میں ایٹمی دھماکوں کیلئے کس کو ملا تھا، شیخ رشید نے بتا دیا

پاکستان اور بھارت کے مابین جنگ کا امکان ؟ شیخ رشید نے کی پیشنگوئی

شیخ رشید کا ٹویٹر اکاؤنٹ بنانے اور چلانے والا چل بسا

کرونا سے صحتیابی کی بعد شیخ رشید نے دیا صدقہ،کہا حالات بہتری کی طرف جا رہے ہیں،ایک لاکھ نوکریوں کا بھی اعلان

ریلوے ٹریک ڈیتھ ٹریک بن چکا، سیکرٹری ، سی ای او اور تمام ڈی ایس فارغ کرنا پڑیں گے، چیف جسٹس

الیکشن سے پہلے جھاڑو پھر جائے گا،پاکستان بدلنے جا رہا ہے، شیخ رشید

مریم نواز کی طرف سے ملاقات کی باضابطہ دعوت نہیں آئی،مولانا نے شکوہ کر ہی دیا

پشاور میں جے یو آئی کی تاریخی کانفرنس، عوام کا جم غفیر،مولانا فضل الرحمان کا خصوصی خطاب

حالات وہاں تک مت لے جاو جہاں قوت برداشت جواب دے جائے،مولانا فضل الرحمان

مولانا فضل الرحمان کی نیب پیشی سے قبل مولانا کا قریبی ساتھی گرفتار

قبل ازیں جمعیت علما اسلام ف کے سربراہ فضل الرحمان کےخلاف کرپشن کے الزامات پر نیب نےسوال نامہ بھیج دیا، نیب کا مولانا فضل الرحمان کو بھیجا گیا سوال نامہ 26 سوالات پرمشتمل ہے۔ نیب نے مولانا فضل الرحمان ک جواب جمع کرانےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولانافضل الرحمان جواب کے ساتھ ثبوت بھی پیش کریں، فضل الرحمان نے جواب جمع نہ کرایا توقانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔

نیب کے سوال نامے میں کہا گیا ہے کہ فضل الرحمان اپنےوالد کےذرائع آمدن کی تفصیلات دیں، والد کی خریدی گئی اور وراثت میں ملنےوالی جائیداد ، اپنےاوراپنےخاندان کووالدین کی جانب سےملنےوالی وراثت کی تفصیل دیں جبکہ فضل الرحمان اپنے سالانہ ذرائع آمدن کی تفصیل بھی پوچھی گئی ہے۔

نیب نے مولانا فضل الرحمان کی ملکیت جائیدادوں کاآمدن کاذریعہ بھی پوچھتے ہوئے کہا ہے کہ ڈی آئی خان میں 64 کینال کی مختلف زمین خریدنے کا ذریعہ آمدن ، بیٹے کے نام خریدی گئی 2 کینال 15مرلہ زرعی زمین کاذریعہ آمدن ، ملتان کینٹ میں بیٹےکےنام5مرلہ زمین خریدنے کا ذریعہ آمدن ، کوئی اورزمین جو آپ یا خاندان نےکسی اور کے نام خریدی اس کا ذریعہ آمدن بتائیں۔ گل اصغر، نور اصغر ،محمد جلال،شیربہادرسےآپ کا یا پارٹی کا کیاتعلق ہے جبکہ محمد اشرف، عبد الرؤف،شوکت خان،دین محمد ، یاسر،ابرارعلی شاہ،شریف اللہ،ٹکہ خان،حاجی شہزادہ ، ابراراحمداورمحمدرمضان سے بھی تعلق کے بارے میں پوچھا گیا ہے۔

فضل الرحمان سے کہا گیا ہے کہ اپنے اورخاندان کوتحفےمیں ملنےوالےاثاثوں کی تفصیل ، آپ اورخاندان نےزمین کےعلاوہ جوکچھ خریدااس کی تفصیل جبکہ آپ اورخاندان نےزمین کےعلاوہ کسی اورکےنام بھی جوکچھ خریدا اس کی تفصیل دیں۔نیب نے فضل الرحمان سے بہن بھائیوں کی جانب سےزمین کےعلاوہ خریدی گئی جائیداد ک ی تفصیل ، ان کے اور ان کے خاندان کےجواثاثےفروخت کیےان کی تفصیل جبکہ وسروں کےنام پر تعمیر کیے گئے ہوٹل،دکانیں،گھرکی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہے۔

سوال نامے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن اخراجات کی تفصیل جمع کرائیں، آپ کےاورخاندان کے بیرون ملک دوروں کے اخراجات اور مقاصدبتائیں جبکہ مولانا فضل الرحمان سے ان کی اور ان کے خاندان کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات اور اگر مولانافضل الرحمان کسی اورکااکاؤنٹ استعمال کررہے ہیں ، اس کی تفصیلات بھی مانگی گئی ہیں،نیب نے سوال کیا ہے کہ فضل الرحمان اپنی سرپرستی میں چلنے والے مدارس کی تفصیلات اور اپنےمدارس کے اکاؤنٹس، اثاثے سمیت رجسٹریشن کی تفصیل دیں۔

سوال نامے کے مطابق فضل الرحمان اورخاندان مدارس سےحاصل ہونےوالی آمدنی ، ٹیکس گوشواروں کی تفصیلات بتائیں، اور سرکاری زمین جوآپ کو، قریبی دوستوں،پارٹی کے لوگوں کو ملی اس پررائے دیں۔نیب نے فضل الرحمان سے جماعت کے ملک اوربیرون ملک بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی طلب کرتے ہوئے کہاہے کہ آپ کی پارٹی کوفنڈکون کرتاہے، پارٹی کےاثاثے بھی بتائیں۔نیب کا کہنا ہے کہ آپ اتنی شاہانہ زندگی کیسے گزاررہے ہیں،اخراجات کیسے پورے ہوتے ہیں، کیایہ درست ہے کہ آپ نےبھائی کی سرکاری نوکری کیلئے سیاسی اثر استعمال کیا۔

ٹکڑے ٹکڑے ہو جائیںگے لیکن نیب کے سامنے پیش نہیں ہونگے، مولانا کے قریبی ساتھی کا اعلان

 

Leave a reply