نیب طلبی کی خبر کیوں چلائی؟ مولانا کا میڈیا کی آزادی کا دعویٰ پھر بھی میڈیا کو نوٹس بھجوا دیئے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میڈیا کی آزادی کا واویلا کرنے والے اپنے بارے میں خبر چلنے پر غصہ میں آ گئے، نیب نوٹس کی خبر کیوں چلائی؟ مولانا فضل الرحمان نے میڈیا اداروں کو نوٹسز بھجوا دیئے
جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے اثاثوں سے متعلق خبروں کا معاملہ ،جے یو آئی نے مولانا فضل الرحمان کے اثاثوں اور ان کو نیب نوٹس ملنے کی خبر چلانے والے ٹی وی چینلز کو حرجانے کے نوٹسز دے دیئے ،نوٹسز مولانا فضل الرحمان کے وکیل کامران مرتضیٰ کی جانب سے دیئے گئے۔
نوٹسز میں ثبوت فراہم نہ کرنے کی صورت میں ایک ارب روپے کے حرجانے کا دعویٰ کیا گیا ہے، نوٹسز میں مولانا کو نیب کے نوٹس سے متعلق خبریں چلانے والے ٹی وی چینلز کے مالکان اور ڈائریکٹر نیوز کو فریق بنایا گیا ہے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ جن جن ٹی وی چینلز نے اثاثوں سے متعلق خبریں نشر کی ہیں وہ ثبوت فراہم کریں،اگر نیب کی جانب سے میڈیا کو مولانا کے اثاثوں یا نوٹس دینے سے متعلق معلومات دی گئی ہے تو اس کا ثبوت دیا جائے۔ثبوت نہ دینے کی صورت میں ایک ارب روپے کا حرجانہ ادا کیا جائے۔
نوٹس کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ ثبوت فراہم نہ کرنے یا حرجانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں متعلقہ ٹی وی چینلز کے مالکان اور ڈائریکٹر نیوز کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی
پاکستان میں ہر کوئی اسرائیل کا سفیر بنا ہوا ہے،مولانا فضل الرحمان نے کیا پشاور میں اہم اعلان
ن لیگ کی ناراض "مولانا ” کو ایک بار پھر منانے کی کوشش
نواز شریف سے جیل میں نیب نے کتنے گھنٹے تحقیقات کی؟
تحریک انصاف کا یوٹرن، نواز شریف کے قریبی ساتھی جو نیب ریڈار پر ہے بڑا عہدہ دے دیا
بلی بارگین کرنے والے کو الیکشن لڑنے کی اجازت ہونی چاہئے، نیب ترمیمی بل سینیٹ میں پیش
نیب آرڈیننس میں ترامیم کے بعد نیا مسودہ تیار
نیب ترمیمی آرڈیننس 2019 کی مدت ختم، نیب کو پھر مل گئے وسیع اختیارات
احسن اقبال کی گرفتاری، مریم اورنگزیب چیئرمین نیب پر برس پڑیں کہا جو "کرنا” ہے کر لو
نواز شریف ایٹمی دھماکے کے مخالف تھے،میں ایٹمی دھماکوں کیلئے کس کو ملا تھا، شیخ رشید نے بتا دیا
پاکستان اور بھارت کے مابین جنگ کا امکان ؟ شیخ رشید نے کی پیشنگوئی
شیخ رشید کا ٹویٹر اکاؤنٹ بنانے اور چلانے والا چل بسا
ریلوے ٹریک ڈیتھ ٹریک بن چکا، سیکرٹری ، سی ای او اور تمام ڈی ایس فارغ کرنا پڑیں گے، چیف جسٹس
الیکشن سے پہلے جھاڑو پھر جائے گا،پاکستان بدلنے جا رہا ہے، شیخ رشید
مریم نواز کی طرف سے ملاقات کی باضابطہ دعوت نہیں آئی،مولانا نے شکوہ کر ہی دیا
پشاور میں جے یو آئی کی تاریخی کانفرنس، عوام کا جم غفیر،مولانا فضل الرحمان کا خصوصی خطاب
حالات وہاں تک مت لے جاو جہاں قوت برداشت جواب دے جائے،مولانا فضل الرحمان
واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان کے خلاف نیب میں انکوائری جاری ہے، مولانا فضل الرحمان کو نیب نے طلب کیا تھا تا ہم بعد میں طلبی کا نوٹس واپس لے لیا گیا ،نیب نے مولانافضل الرحمن کو طلب کرنے کا نوٹس بھیجا تھا جس پر جمیعت علمائے اسلام کی جانب سے پشاور کے کور کمانڈر آفس کے سامنے دھرنے کی دھمکی دی گئی تھی-
اب خبریں سامنے آئیں ہیں کہ جمیعت علمائے اسلام کی جانب سے پشاور کے کور کمانڈر آفس کے سامنے دھرنے کی دھمکی دیئے جانے کے بعد نیب خیبر پختونخوا نے اپنا فیصلہ تبدیل کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن کی طلبی کا نوٹس واپس لے لیا ہے-
نیب خیبرپختونخوا ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کےخلاف انوسٹی گیشن جاری ہےمولانا فضل الرحمان کو نوٹس جاری ہوگا،طلبی کی تاریخ کا تعین نہیں ہوا-
نیب خیبرپختونخوا ذرائع کا مزید یہ بھی کہا کہ نوٹس واپس لینے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں
مولانا فضل الرحمان کی نیب پیشی سے قبل مولانا کا قریبی ساتھی گرفتار