پاکستان میں جتنا پلاسٹک ویسٹ ہے اس سے کے ٹو کا پہاڑ دو دفعہ کھڑا ہو سکتا ہے
پاکستان میں جتنا پلاسٹک ویسٹ ہے اس سے کے ٹو کا پہاڑ دو دفعہ کھڑا ہو سکتا ہے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کا اجلاس ہوا
کمیٹی نے ماحولیاتی تحفظ ایجنسی کی مختلف لیبارٹریز کا دورہ کیا،ماحولیاتی تبدیلی کو جانچنے والی مشینوں کو دورہ کیا جا رہا ہے ،سینیٹر تاج حیدر نے کہا کہ اسلام آباد میں پلاسٹک ویسٹ سے سڑک بنانا ایک اچھا اقدام ہے، آلودگی کی ری سائیکلنگ کا سوچا جانا چاہئیے، جرمنی میں اس پر بہت کام ہو رہا ہے، سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں جتنا پلاسٹک ویسٹ ہے اس سے کے ٹو کا پہاڑ دو دفعہ کھڑا ہو سکتا ہے،پاکستان میں اس وقت 3.3 ملین ٹن پلاسٹک ویسٹ موجود ہے،
کمیٹی ارکان نے پلاسٹ ویسٹ کو زیر استعمال لانے کی تجاویز دیں، تاج حیدر نے کہا کہ کراچی میں پلاسٹک بیگز کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں، پلاسٹک کا استعمال ہو تو کراچی کی قسمت بدل جائے گی، پلاسٹک کو روڈ کی تعمیر کے لئے استعمال کیا جائے، سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ پاکستان کا عالمی گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں ایک فیصد سے بھی کم عمل دخل ہے، کرشنا کماری نے کہا کہ لاہور میں سموگ کی بری صورتحال ہے، بمبئی آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر تھا، لیکن لاہور نے آلودگی کے حساب سے بمئی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے، آلودگی صرف لاہور نہیں پورے ملک کا مسئلہ ہے اسے سنجیدہ لینا ہوگا،
کمیٹی ارکان نے کراچی میں آلودگی کی بڑھتی صورتحال پر اظہار تشویش کیا اور کمیٹی ارکان نے کراچی کے دورے کی تجویز دے دی ،سینیٹر خالدہ اطیب نے کہا کہ کراچی میں آلودگی کی صورتحال ایک خطرناک شکل اختیار کر چکی ہے، کراچی کے کورنگی انڈسٹریل ایریا کی ساری گندگی سمندر میں جا رہی ہے، کراچی کا پانی پینے کے قابل نہیں،کراچی کے لوگوں کو پانی خرید کر پینا پڑ رہا ہے،
ڈی جی ای بی اے نے کہا کہ فصلوں کو آگ لگانا اسموگ کاباعث بن رہے ہیں،فرزانہ الطاف نے کہا کہ فضائی آلودگی سے بچنے کیلئے لوگ کم سے کم گاڑیاں سڑکوں پر لائیں اسلام آباد میں ٹریفک میں اضافہ ہوگیا ہے،روزانہ 4 لاکھ گاڑیاں ایکسپریس وے سے گزرتی ہیں،گاڑیوں میں مسلسل اضافہ فضا میں آلودگی کا باعث بن رہی ہیں،تاج حیدر نے کہا کہ اسلام آباد میں بڑی گاڑیوں پر پابندی لگا کر الیکٹرک بسوں کا استعمال کیا جائے،چائنیز کمپنیز بڑی الیکٹرک بسیں بھی بنا رہی ہیں
واضح رہے کہ سی ڈی اے نے اسلام آباد میں پہلی پلاسٹک روڈ پر کام کا آغاز کردیا ہے ایک کلومیٹر لمبی پلاسٹک روڈ اتاترک ایونیو پر تعمیر کی جارہی ہے گزشتہ ماہ اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں اس منصوبے کا پائلٹ پراجیکٹ تعمیر کیا گیا تھا جس پر تھرڈ پارٹی انجینئرنگ نتائج حاصل کیے گئے تھے نتائج کی کامیابی کے بعد اب اس منصوبے پر باقاعدہ تعمیراتی کام کا آغاز اتاترک ایونیو پر کردیا گیا ہے اس ایک کلومیٹر پلاسٹک روڈ کا تعمیراتی کام دو دنوں میں مکمل کردیا جائے گا جس میں 170 ٹن پلاسٹک ویسٹ استعمال ہوگا اور یہ روایتی روڈ کے مقابلے میں زیادہ پائیدار بھی ثابت ہوگی جبکہ ماحولیاتی اعتبار سے اسکے مثبت اثرات بھی مرتب ہونگے
پاکستان ایک انتہائی غیر محفوظ ممالک میں سے ایک ہے،زرتاج گل کے بیان پر وزیراعظم حیران
نوجوانوں کو گوگل پر سرچ کرنے کی بجائے کیا کرنا چاہئے؟ زرتاج گل نے دیا مشورہ
ماضی میں توجہ نہیں ملی،اب ہم یہ کام کریں گے، زرتاج گل کا حیرت انگیز دعویٰ
عمران خان مایوس کریں گے یا نہیں؟ زرتاج گل نے کیا حیرت انگیز دعویٰ
رنگ گورا کرنے کیلئے کاسمیٹکس کا استعمال کیسا ہے؟ زرتاج گل نے کیا اہم انکشاف
اسلام آباد میں پہلی دفعہ یہ "کام” ہو رہا ہے، زرتاج گل نے یہ کیا کہہ دیا؟
وزیر ماحولیات زرتاج گل اور اسکے شوہر نے دس لاکھ رشوت مانگی، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کا الزام
زرتاج گل پر حلقے میں عوام نے برسائے ٹماٹر، لگائے پی ٹی آئی مردہ باد کے نعرے
ہارنا ہے تو وقار سے ہاریں، زرتاج گل نے کس کو دیا مشورہ؟
مریم نواز میں یہ کام کرنے کی صلاحیت ہی نہیں، زرتاج گل کا چیلنج
میرا بھائی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہید ہوا،یہ کس قربانی کی بات کرتے ہیں،زرتاج گل
وزیراعظم کے خواتین کے ریپ بارے بیان پر زرتاج گل بھی بول پڑیں
سینما کے مالک کا بیٹا اب وزیر اعظم پر تنقید کرتا ہے،زرتاج گل
اقوام متحدہ کی ماحولیات کانفرنس کے دوران زرتاج گل نے کیا "گُل ” کھلا دیئے؟
وزارت موسمیاتی تبدیلی کی کارکردگی کیا،واش روم بھی گئے تو سیلفیاں بنائیں،زرتاج گل بھی پھٹ پڑیں