وزیراعظم عمران خان میں کرونا کا ٹیسٹ مثبت آنے کی خبریں، حقیقت کیا ہے؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کا کرونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے
سوشل میڈیا پر ایک ٹی وی چینل کا کلپ گردش کر رہا ہے جس میں ٹکر چل رہے ہیں ان میں یہ دکھایا جاتا کہ پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کا کرونا کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے،
ایسے وقت میں جب یہ خبر آئی، وزیراعظم عمران خان اسلام آباد وزیراعظم ہاؤس میں صحافیوں کے ساتھ نشست میں گفتگو کر رہے تھے اس س واضح ہوتا ہے کہ وزیراعظم عمران خان میں کرونا کی تشخیص نہیں ہوئی
وزیر اعظم عمران خان مختلف ٹی وی چینلز پر بھی لائیو آئے جس میں انہوں نےسینئر صحافیوں سے کرونا وائرس سے نمٹنے کے حوالہ سے بات چیت کی، کئی ٹی وی چینل نے عمران خان کو لائیو دکھایا،
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ چین نے جب لاک ڈاؤن کیا تو گھروں میں کھانا پہنچایا۔ ہمارے ملک میں چین سے کوئی کیس نہیں آیا لیکن تافتان میں ہمارے پاس مناسب بندوبست نہیں تھا۔ ہمارے ملک میں اب تک صرف 9 لوگ کورونا وائرس سے جاں بحق ہوئے لیکن ہم نہیں کہہ سکتے کہ دو ہفتے بعد پاکستان میں کیا صورتحال ہو۔ ایسی چیز پاکستان میں پہلے کبھی نہیں ہوئی۔ لوگوں کے جمع ہونے سے وائرس پھیلتا ہے۔ ہمیں سوچ سمجھ کر چلنا ہوگا۔
ڈاکٹر شہباز گل کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہنا تھا کہ برطانوی اخبار نے غلطی سے وزیراعظم عمران خان کا نام لکھ کر غلط خبر چلا دی کہ ان کا کرونا ٹیسٹ + آیا ہے۔انہوں نے برطانوی وزیراعظم کا نام لکھنا تھا غلطی سے خان صاحب کا لکھا اللہ کے کرم سے خان صاحب بلکل ٹھیک ہیں اور ابھی تھوڑی دیر پہلے دفتر سے گھر گئے ہیں
برطانوی اخبار نے غلطی سے وزیراعظم عمران خان کا نام لکھ کر غلط خبر چلا دی کہ ان کا کرونا ٹیسٹ + آیا ہے۔انہوں نے برطانوی وزیراعظم کا نام لکھنا تھا غلطی سے خان صاحب کا لکھا اللہ کے کرم سے خان صاحب بلکل ٹھیک ہیں اور ابھی تھوڑی دیر پہلے دفتر سے گھر گئے ہیں https://t.co/Jjbc12GOrA
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) March 27, 2020
وزیراعظم عمران خان نے آج نیشنل کوآرڈی نیشن کمیٹی کے اجلاس مین بھی شرکت کی جس میں اہم فیصلے ہوئے تھے
پاکستان میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ ہو رہا ہے، مریضوں کی تعداد 1315 تک پہنچ گئی ہے،
پنجاب میں کورونا وائرس کے 23کیسز سامنے آگئے،ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق پنجاب میں کرونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 448 ہو گئی ہے
پنجاب میں سب سے زیادہ کرونا وائرس کے مریض سامنے آ چکے ہیں، اس سے قبل سندھ میں سب سے زیادہ تھے، اب سندھ میں مریضوں کی تعداد 440 ہے،کے پئ میں 180، بلوچستان میں 131، گلگت میں 91 اور اسلام آباد میں 27 مریض ہیں جبکہ آزاد کشمیر میں کرونا وائرس کے 2 مریض ہیں.
کرونا وائرس کے سات مریضوں کی حالت تشویشناک ہے،23 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں، کرونا وائرس کے 10 مریضوں کی ہلاکت ہو چکی ہے، جس میں سے پنجاب میں 4، کے پی میں 3، سندھ، بلوچستان، اور گلگت مین ایک ایک مریض کی ہلاکت ہوئی ہے، 23 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں
برطانیہ میں کرونا سے مسلمان سب سے زیادہ متاثر، جنازوں کے اجتماع پر بھی پابندی
بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ
بھارت میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ، کتنے مریض ہوئے صحتیاب
کرونا وائرس کا خدشہ، مساجد کو تالے لگ گئے، نمازیں گھر پر پڑھنے کا حکم
پنجاب میں لاک ڈاؤن کا نوٹفکیشن جاری، جنازے کے لئے بھی لینی پڑے گی اجازت
گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران
بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے
کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ
بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور
لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟
کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟
ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان
کرونا کیخلاف منصوبہ بندی، پاکستان میں فیصلے کون کررہا ہے؟
چین کی خوشیاں خاک میں مل گئی، کرونا وائرس نے ایک بار پھر خطرے کی گھنٹی بجا دی
محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ ڈی جی خان سے 207 زائرین، ملتان میں 46 زائرین میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ لاہور میں 105 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے،میرپور آزاد کشمیر ایک اور مریض میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد آزاد کشمیرمیں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 ہوگئی ہے۔ ڈپٹی کمشنرطاہر ممتاز کے مطابق 37 سالہ متاثرہ مریض 17 مارچ کو برطانیہ سے آیا تھا اور اسے دو روز قبل قرنطینہ میں منتقل کیا گیا تھا