ن لیگ کے کتنے اراکین اسمبلی رابطے میں ہیں؟ فردوس عاشق اعوان نے بتا دیا

0
42

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ‏ن لیگ کے بہت سے ارکان اسمبلی ہم سے رابطے میں ہیں ،

فردوس عاشق اعوان‏ کا کہنا تھا کہ پنجاب میں کسی بھی صنعت کیلیے درخواست پر 90روز میں این او سی ملےگا،پنجاب کابینہ نے 200ارب روپے کی سرمایہ کاری کی منظوری دی ،پنجاب کابینہ نے 200 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی منظوری دے دی، پنجاب میں سیمنٹ کے 5 نئے کارخانے قائم ہوں گے، ‏ون ونڈو آپریشن کے ذریعے سرمایہ کاروں کو سہولتیں دی جارہی ہیں، تعمیراتی شعبے کی ترقی سے منسلک صنعتیں بھی ترقی کرر ہی ہیں، ‏پنجاب میں ٹیچرز کی تعیناتیاں مقامی سطح پر کرنے کی منظوری دی گئی ،

فردوس عاشق‏ کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب کابینہ نے دوردراز علاقوں میں اساتذہ بھرتی کی منظوری دی ،مقامی افراد کو محکمہ تعلیم میں بھرتی کیا جائے گا، ‏بارش ،سیلاب کے متاثرین کیلئےمالی امدادی پیکیج دینے جا رہے ہیں، 1263میگاواٹ کےآرایل این جی پلانٹ پرکام شروع کرنے کی منظوری دی گئی

فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں مختلف قبضہ گروپوں سےزمینیں واگزارکرائی گئیں ،واگزارزمینوں کو شفاف طریقےسےنیلام کیاجائے گا،شاہدرہ میں چلڈرن اورفیملی پارک کی منظوری دی گئی ہے ،20اضلاع میں 10 کروڑ 90لاکھ کی رقم تقسیم کی جائے گی،وزیراعلیٰ عثمان بزدار نےکالجزمیں آن لائن داخلوں کی منظوری دی،والدین اوربچوں کو اب کالجزکے باہرانتظارنہیں کرناپڑے گا،

فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ مریم کی رسائی تو پارلیمنٹ کی سیڑھیوں تک بھی نہیں جبکہ ان کی سیاست کے پی ڈی ایم والے بھینٹ چڑھ جائیں گے۔ 13 دسمبر کو یہ قانون کو للکار کر کہہ رہے ہیں کہ ’یا آر ہوگا یا پارہوگا‘۔ اپوزیشن کو بتانا چاہتی ہوں کہ 13 دسمبر کو صرف قانون کا وار ہوگا اور قانون ہی اصل حکمران ہوگا۔ استعفیٰ لینے کی باتیں دیوانے کی بڑھکیں ہیں۔ ہماری جیت ہوگی اور انہیں وزیراعظم کے استعفے کے بجائے اپنا استعفیٰ دینا پڑے گا۔

دوسری جانب پی ڈی ایم  نے مینار پاکستان پر جلسہ کی اجازت نہ ملنے پر حکمت عملی طے کر لی ،مینار پاکستان کی اجازت نہ ملنے کے بعد ٹیکسالی چوک میں جلسہ کرنے پر غورکیا گیا ہے،اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ اگر روکا گیا ،راستے بند کیے تو جلسہ ٹیکسالی چوک میں کریں گے،ٹیکسالی چوک میں کارکنان ہر طرف سے باآسانی پہنچ سکیں گے،مینار پاکستان جلسے کیلئے پہلی ترجیح ہے، ٹیکسالی چوک دوسری آپشن ہے،

پی ڈی ایم کو سینیٹر فیصل جاوید نے دیا بڑا چیلنج،کہا اس مقام پر جلسہ کریں سرکاری میڈیا پر بھی نشر کرا دینگے

ملتان ،حالات کشیدہ، کینٹینر لگ گئے، اپوزیشن کا ہر حال میں جلسہ کرنیکا اعلان

بطور جانشین مشن کو آگے بڑھانے کا ذمہ دار ہوں،بلاول

مریم نواز ملتان کیلئے روانہ،کہا جلسہ ہونے سے پہلے سے ہی کامیاب ہوگیا

آصفہ بھٹوکراچی سے ملتان روانہ، کون ہے ہمراہ؟

آصفہ بھٹو مریم نواز پر پہلے روز ہی بازی لے گئی

ملتان میں پی ڈی ایم رہنماؤں پر مقدمے، بلاول کے ترجمان برس پڑے

رات گئے اس طرح کی گرفتاری ….بلاول کا صفدر کی گرفتاری کے 11 گھنٹے بعد مریم سے رابطہ،کیا کہا؟

مریم نواز ایک بار پھر نیوز کانفرنس سے اٹھ کر چلی گئیں

مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت پی ڈی ایم کا اہم اجلاس جاری،مریم سمیت کون کون شریک؟

مریم نواز کو اندر کون ڈالے گا؟. اہم سوال اٹھ گیا

پی ڈی ایم کا گوجرانوالہ میں جلسے پر مقدمہ درج

پی ڈی ایم جلسہ ،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مقدمہ، عدالت کا بڑا حکم

حکومت کوعوام نظرنہیں آتی، جلسہ کیا نظر آئے گا،مولانا فضل الرحمان

لاہور جلسے سے قبل نیب متحرک، رانا ثناء اللہ کیخلاف بڑا فیصلہ کر لیا

مینار پاکستان پر جلسہ نہ کرنے دیا گیا تو کیا کرنا ہے؟ پی ڈی ایم نے لائحہ عمل بنا لیا

پی ڈی ایم کا جلسہ روکنے کیلئے درخواست دوبارہ دائر

پی ڈی ایم لاہور جلسے کو کامیاب بنانے کیلئے مریم نواز نے کس کو طلب کر لیا؟

مردوں سے دوقدم آگے بڑھ کریہ کام کرنا ہے، مریم نواز نے خواتین رہنماؤں کو دیئے مشورے

سب سن لیں،مریم پارٹی کو لیڈ کررہی ہیں،رانا ثناء اللہ، نواز شریف کو بھی دیا مشورہ

عمران خان اور انکے ساتھی جو الفاظ استعمال کررہے ہیں وہ کشیدگی بڑھا رہی ہے ،قمر زمان کائرہ

لاہور جلسہ سے قبل پی ڈی ایم کو سرپرائز دینگے ، فردوس عاشق اعوان

پی ڈی ایم کی تحریک کامیابی کی جانب بڑھنا شروع،حکومتی حلقوں میں تہلکہ

مسلم لیگ (ن)  کے رہنما رانا مقبول، سابق مئیر لاہور کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید، رکن صوبائی اسمبلی سمیع اللہ خان، راجہ خرم اور امتیاز الہیٰ نے ڈپٹی کمشنر کو مینار پاکستان پر جلسے کی درخواست دی تھی۔ تاہم ڈپٹی کمشنر لاہور مدثر ریاض ملک نے موجودہ تناظر میں جلسے کی اجازت دینے سے صاف صاف انکار کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جلسہ ہونا ہے یا نہیں اس کا فیصلہ پنجاب حکومت نے کرنا ہے۔ یہ سابق حکومت کا ہی فیصلہ ہے کہ گریٹر اقبال پارک میں جلسے نہیں ہو سکتے

ن لیگی اراکین اسمبلی کے استعفے آنا شروع، کتنے استعفے جمع ہو گئے؟

Leave a reply