وزیراعظم نے ضلع خیبر میں احساس نشوونما پروگرام کا افتتاح کر دیا،پودا بھی لگایا

0
39

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بی آر ٹی پشاور منصوبے کا افتتاح کرنے وزیراعظم عمران خان پشاور روانہ، پہلے ضلع خیبر پہنچ گئے

وزیراعظم عمران خان نے ضلع خیبر میں شجرکاری مہم کے تحت پودا لگایا، گورنر سندھ کو تقریب میں شرکت کی خصوصی دعوت دی گئی تھی،تقریب میں وزیراعلیٰ کے پی محمود خان بھی شریک رہے

وزیراعظم عمران خان کو ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی جانب سے احساس نشو و نما پروگرام کے حوالہ سے بریفنگ دی گئی.وزیراعظم عمران خان نے پروگرام کا آغاز کر دیا،وزیراعظم پاکستان عمران خان نے قومی پرچم والا ماسک پہن رکھا ہے

ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ  پاکستان میں بچوں میں سٹنٹنگ کامسئلہ ہمیشہ سے وزیراعظم عمران خان کی ترجیحات میں شامل رہا ہے، وزارت عظمیٰ کاعہدہ سنبھالتے ہی قوم سے اپنے پہلے خطاب میں وزیراعظم نے سٹنٹنگ سے متاثرہ بچے کا سی ٹی سکین دکھا کراس مسئلے کو اجاگر کیا،پاکستان میں 40% بچے غذائی قلت اور دیگر وجوہات کی بناء پر سٹنٹنگ کا شکار ہیں، صوبائی و علاقائی لحاظ سے پاکستان میں سٹنٹنگ کی بیماری کی سب سے زیادہ شرح خیبرپختونخواہ کے قبائلی اضلاع، بلوچستان، گلگت بلتستان اور سندھ میں ہے،

کرونا کے وار جاری، 288 پولیس اہلکاروں میں ہوئی کرونا کی تشخیص

سعودی عرب میں کرونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ، شاہ سلمان نے دیا عالمی ادارہ صحت کو فنڈ

کرونا وائرس،اچھی خبر بھی سامنے آ گئی، گھروں کی قیمیتں ہوں گی کم

کرونا وائرس، آئی ٹی سیکٹر میں بھی بڑے بحران کا خدشہ

یقین نہ آئے تو میری پینٹ اتار کر دیکھ لینا،پولیس تشدد کے بعد خودکشی کرنیوالے نوجوان کا دردناک پیغام

لاک ڈاؤن ،امداد دینے کے بہانے حکومت نے غریبوں سے 9 کروڑ وصول کر لیے

احسن اقبال کا احساس پروگرام بارے جھوٹ، باغی ٹی وی نے کیا بے نقاب

ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا مزید کہنا تھا کہ دو سال سے کم عمر کے بچوں،حاملہ خواتین اور دودھ پلانے والی ماؤں میں غذائی کمی کے باعث سٹنٹنگ سے بچاؤ کے لیے احساس نشوونما پروگرام شروع کیا گیاہے،مستحق نشوونما صارفین کو صحت بخش غذا کی فراہمی کے ساتھ سہ ماہی نشوونما وظیفہ بھی دیا جائے گا بچیوں کے لیے2,000 روپے اور بچوں کے لیے1,500روپے، یہ پروگرام ڈیڑھ سال کی جامع منصوبہ سازی، تکنیکی مشاورت اور پبلک پرائیویٹ اشتراک کا نتیجہ ہے، احساس نشوونما پروگرام میں احساس کو عالمی ادارہ خوراک کا تعاون حاصل ہے،

پہلے مرحلے میں احساس نشوونما پروگرام کے تحت ملک بھر کے 9 اضلاع میں مجموعی طور پر 33 نشوونما مراکز قائم کئے جارہے ہیں،پہلے مرحلے کے 9 اضلاع میں خیبر، اپر دیر، باغ،غذر، ہنزہ، خارمنگ، خاران، بدین اور راجن پور شامل ہیں، اگست کے آخر تک پہلے مرحلے کے تمام 33 نشوونما مراکز قائم کر دئیے جائیں گے،صوبہ پنجاب میں ضلع راجن پور میں 4 نشوونما مراکز قائم کیے جا چکے ہیں،صوبہ خیبر پختونخوا؛ ضلع اپر دیر میں 6، خیبر میں 3 نشوونما مراکز قائم ہو چکے ہیں،صوبہ سندھ میں ضلع بدین میں 6 نشوونما مراکز قائم کیے جائیں گے، صوبہ بلوچستان میں ضلع خاران میں 3 نشوونما مرکز قائم کیے جا رہے ہیں، آزاد کشمیر میں ضلع باغ میں 3 نشوونما مراکز قائم ہونگے،گلگت بلتستان میں 8 نشوونما مراکز قائم کیے جائیں گے،

ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ ہراحساس نشوونما مرکز پراحساس کی صارف خواتین اورانکے بچوں کو بہت سی سہولیا ت فراہم کی جائیں گی،نشوونما صارفین کی صحت کا ریکارڈ رکھنے کے لیے نشوونما ایپ تیار کی گئی ہے،نشوونما صارفین کی رہنمائی کے لیے خصوصی رہنماکتابچہ بھی مرتب کیا گیا ہے، ہر نشوونما مرکز پر احساس مستحقین خواتین کی سہولت کے لیے علیحدہ رجسٹریشن ڈیسک قائم کیا گیا ہے، رجسٹریشن ڈیسک پرمتعین عملہ نشوونما ایپ میں حاملہ اور دودھ پلانے والی خواتین اور انکے نوزائیدہ بچوں کا اندراج کرے گا،رجسٹریشن کے بعدعملہ خواتین اوران کے دوسال سے کم عمربچوں کا سٹنٹنگ سے منسلک قد،وزن اورصحت کاتفصیلی معائنہ کریگا،متاثرہ بچوں اورخواتین کے لیے حفاظتی ٹیکہ جات لگانے کا انتظام بھی احساس نشوونما مراکز میں کیا گیا ہے،احساس نشوونما کی صارف خواتین کی آگاہی سیشن میں شمولیت کو لازم قراردیا گیا ہے، آگاہی نشستوں کا علاقائی زبانوں میں خصوصی انتظام کیا گیا ہے،

یہ سوچ بھی کیسے سکتے ہیں کہ کشمیر پر کسی قسم کی کوئی ڈیل ہوئی، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان نے بھارت کو کشمیر میں حملے کی منصوبہ بندی کی دی اطلاع…اورپھر ہو گیا حملہ

پلوامہ حملے میں استعمال ہونیوالی گاڑی کے مالک کو کیا بھارتی فوج نے شہید

پاکستان حملہ کر دے گا، بھارتی فضائیہ کو کہاں لگا دیا گیا جان کر ہوں حیران

ہر سال 27 فروری کو آپریشن سوفٹ ریٹارٹ منایا جائے گا، پاک فضائیہ

کرونا لاک ڈاؤن،دنیا والو…اب کشمیریوں کی تکالیف کا اندازہ ہو گیا ہو گا. وزیراعظم

عالمی برداری مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پربھارت سے جواب طلب کرے، وزیراعظم

احساس کیش پروگرام، کرپشن پر 366 مقدمے، 440 ملزمان جیل میں،قائمہ کمیٹی نے ثانیہ نشتر کی خدمات کو قابل تحسین قرار دیا

ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ نشوونما صارف خواتین کی آگاہی کے لیے خوراک، صفائی اور صحت کے حوالے سے خصوصی چارٹ ،پوسٹرز اورمعلوماتی ویڈیوز مرتب کیے گئے ہیں، سہ ماہی نشوونما وظائف کی بہ سہولت بائیومیٹرک ادائیگیوں کے لیے تمام نشوونما مراکز پر اے ٹی ایم مشینیں خاص طور پر نصب کی جارہی ہیں، صحت بخش غذا حاصل کرنے کے بعد خواتین مرکز پر قائم اے ٹی ایم مشین سے نشوونما وظیفے کی رقم حاصل کرسکیں گی،

Leave a reply