پرائیویٹ سکول بھی کرونا کیئر سنٹر میں بدل گئے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں اپوزیشن جماعتوں نے کرونا کے پھیلاؤ کا ذمہ دار مودی کو قرار دے دیا ،دوسری جانب پرائیویٹ سکولز نے کرونا کیئر سنٹر کے لئے عمارت حکومت کو دے دی ہے

کرناٹک میں کرونا کیسز میں تیزی سے اضافے کی وجہ سے پرائیویٹ اسکول انتظامیہ نے اپنی عمارتوں کو کووڈ کیئر سینٹر میں بدلنے کی پیش کش کی ہے جس پر حکومت نے اجلاس کے بعد کئی سکولز کو کرونا سنٹر میں بدل دیا ہے اور وہاں عارضی ہسپتال قائم کر دیئے گئے ہیں کووڈ سہولت مہیا کرانے والے اسکولوں میں کنیڈین انٹرنیششل اسکول اور راشٹروتنا ودیا کیندر اور دیگر شامل ہیں جنہوں نے اپنی کلاسیں اور رہائشی بلاک کو کووڈ کیئر سینٹر میں تبدیل کردیا ہے۔ راشٹروتنا میں 400 بیڈ والے عارضی اسپتال قائم کیا ہے جبکہ کنیڈین اسکول نے آکسیجن کی سہولت سمیت 120 بیڈ والے عارضی ہسپتال بنائے ہیں۔ کنیڈین انٹرنیشنل کی منیجنگ ڈائریکٹر شویتا شاستری کا کہنا ہے کہ لوگوں کو آکسیجن کی سخت ضرورت ہے۔ہم جانتے ہیں کہ ہم ایک ہنگامی صورتحال سے گزر رہے ہیں پورا ملک وبا کے قہر سے متاثر ہے اور ہمیں محسوس ہوا کہ ہمیں سماج کے لئے کچھ کرنا چاہیے

دوسری جانب بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے کرونا وائرس کے سبب بھارت میں پیدا مشکل حالات کا ذمہدار مودی حکومت کو ٹھہرایا اور کہا کہ مودی حکومت نے اپنی ذمہ داری کو درمیان میں چھوڑ دیا ہے اور ویکسین کی ذمہ داری ریاستوں پر ڈال دی ہے مرکزی حکومت کو چاہیے تھا کہ وہ سبھی لوگوں کو مفت ویکسین لگوائے۔

قبل ازیں چھتیس گڑھ کے ضلع بستر میں کرونا سے ایک ٹیچر کی موت ہونے کے دو گھنٹے بعد اسکی بیوی کا بھی انتقال ہو گیا سرکاری اسکول کے 49 سالہ ٹیچر کا گزشتہ صبح کورونا کے علاج کے دوران ہسپتال میں انتقال ہوا تھا، اسکی بیوی بھی کرونا کا شکار تھی اور ہسپتال میں زیر علاج تھی، شوہر کی موت کی خبر سننے کے دو گھنٹے بعد اسکی بھی موت ہو گئی ہے

واضح رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھارت میں کرونا کے 366161 نئے مریض سامنے‌آئے ہیں جبکہ 3754 مریضوں کی موت ہوئی ہے ،

دوسری جانب بھارت کی اپوزیشن جماعت کے سربراہ راہول گاندھی نے کورونا سے دوچار لوگوں کے لئے بیرون ممالک سے وصول کی جانے والی امداد کی تقسیم میں شفافیت کے بارے میں سوالات اٹھائے ہیں، راہول کا کہنا تھا کہ کرونا متاثرین کی یہ مدد کہاں جا رہی ہے اس بارے میں مودی سرکار کو جواب دینا چاہیے ،راہول نے ٹویٹر پر سوال پوچھتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کو بیرون ممالک سے کتنی مدد ملی؟ وہ امداد کہاں ہے، اس امداد کا فائدہ کن لوگوں کو مل رہا ہے، ریاستوں میں کیسے امداد تقیسم کی جا رہی ہے؟ اس میں شفافیت کیوں نہیں ہے ،کیا مودی سرکار ان سوالوں کے جواب دے گی؟

بھارت میں کرونا بحران کا مودی ذمہ دار،عالمی میڈیا بھی برس پڑا

بھارت میں کرونا سے سڑکوں پر اموات، پاکستان نے بھی بڑا اعلان کر دیا

بھارت میں کرونا کیسز ، بھارتی سائنسدانوں نے ہی بھارتی قوم کو ڈرانا شروع کر دیا

کرونا کیسز، بھارت میں نیا ریکارڈ بن گیا،شمشان گھاٹ میں طویل قطاریں

کرونا کیسز، بھارت دنیا میں نمبر ون، سب سے زیادہ مریضوں کا ایک اور ریکارڈ بنا لیا

ہندوستانی عوام کے نام اسلام آباد سے پاکستانی تجزیہ نگار کا کھلا خط.

ججز اور انکے اہلخانہ کے لئے فائیو سٹار ہوٹل میں کرونا ہسپتال قائم

مرے یا مار دیا گیا؟ راہول گاندھی کا آکسیجن نہ ملنے کے باعث مرنیوالوں بارے مودی سے سوال

بھارت میں کرونا بحران،بھارتی این جی او نے پاکستان سے آکسیجن ٹینک مانگ لئے

بھارت میں کرونا کیسز کا نیا ریکارڈ، بھارتی عوام خوف کا شکار

شمشان گھاٹ میں جگہ نہ ملی، کرونا سے مرنیوالوں کی لاشوں کو بھارتیوں نے ندی میں بہانا شروع کر دیا

 

واضح رہے کہ بھارت میں کرونا نے قہر مچا دیا، انسان سڑکوں پر تڑپ تڑپ کر جانیں دینے لگے، کوئی پرسان حال نہیں، ہسپتال بھر گئے، آکسیجن کی کمی ہو گئی،شہریوں کے دکھوں کا مداوا کرنے والا کوئی نہیں دہلی کے کئی اسپتالوں میں کئی دنوں سے آکسیجن کا بحران چل رہا ہے۔ دہلی حکومت نے مرکزی حکومت سے امید لگائی ہے اور مرکزی حکومت کی جانب سے دہلی کے لئے کوٹہ بھی بڑھایا گیا ہے لیکن کرونا مریضوں کے بڑھنے کی وجہ سے حالات خراب ہو رہے ہیں کیونکہ آکسیجن کی سپلائی میں بھی وقت لگتا ہے

کرونا کا سستا ترین علاج، کیا واقعی چائے پینے سے کرونا نہیں ہو گا؟

Shares: