پاکستان تحریک انصاف نے 26 اپریل کوبڑا اعلان کردیا

0
33

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے 26 اپریل کو ملک بھر میں الیکشن کمیشن کے دفاتر کے سامنے احتجاج کا اعلان کردیا ہے۔یہ اعلان چیف الیکشن کمشنرکے جانبدارانہ رویے کے خلاف ہورہا ہے

سابق وزیر اطلاعات اور تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ آج تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا اس اجلاس میں الیکشن کمیشن کے معاملات کا جائزہ لیا گیا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر نے جانبداری اور بددیانتی کی انتہا کر دی ہے، منصوبے کے تحت ابھی تک منحرف اراکین کی رکنیت ختم ختم کرنے کا اعلامیہ جاری نہیں کیا جارہا۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ تحریک انصاف 26 اپریل بروز منگل پورے ملک میں الیکشن کمیشن کے دفاتر کے سامنے الیکشن کمیشنر کے روئیےکے خلاف احتجاج کرے گی۔

واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان بھی چند روز قبل الیکشن کمیشن کو نااہلی کا مرتکب قرار دیتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا عندیہ دے چکے ہیں۔

حکومتی دباؤ مسترد:امریکا میں سابق پاکستانی سفیر ڈٹ گئے:عمران خان کے موقف کی تائید…

Leave a reply