حکمران جماعت تحریک انصاف کے رکن اسمبلی میں بھی کرونا وائرس کی تشخیص
حکمران جماعت تحریک انصاف کے رکن اسمبلی میں بھی کرونا وائرس کی تشخیص
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی حکمران جماعت تحریک انصاف کے رکن خیبر پختونخواہ اسمبلی عبدالسلام آفریدی میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا
کرونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد عبدالسلام آفریدی کا کہنا تھا کہ مجھے ابھی معلوم ہوا ہے کہ میرا کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آ گیاہے ، مجھے اس پر کوئی افسوس یا ندامت نہیں ہے ، مجھے حلقے کی عوام نے منتخب کیا وہ لوگ تکلیف میں تھے ، مجھے میرے ضمیر نے اس بات کی اجازت نہیں دی کہ میں اس مشکل کے وقت میں اپنے حلقے کی عوام کو اکیلا چھوڑ دوں اور تنہائی اختیار کر لوں یا پھر کہیں روپوش ہو جاﺅں ۔
عبدالسلام آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ میری زندگی اس قوم پر ہزار مرتبہ قربان ہو ، میں عمران خان کا سپاہی ہوں ، انشاءاللہ جلد صحت یاب ہو کر اپنے عوام کے درمیان موجود ہوں گا ،اپنے پاکستانی بھائیوں سے درخواست ہے کہ کورونا وائرس کے معاملے میں حکومتی احتیاطی تدابیر پر مکمل عمل کریں اور تعاون کریں ، کورونا کو پھیلانے سے روکیں اور گھروں کو محفوظ بنائیں ۔ہم نے ڈرنا نہیں لڑنا ہے ، کورونا کو شکست دینی ہے ، اللہ ہمارا حامی و ناصر ہو ۔
عبدالسلام آفریدی کے حلقہ مرادن کے علاقہ نیابت منگا میں کورونا وائرس کے باعث پہلی ہلاکت ہوئی تھی اور وہ مسلسل اپنے علاقے میں موجود رہے تھے جس کے بعد اب ان میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص ہو گئی ہے ۔ یونین کونسل منگا کو سیل کیا گیا ہے، اس حلقے میں مزید 39افراد مین کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی ،کے پی کے صوبائی وزیر صحت تیمور اسلم جھگڑا نے کہا تھا کہ 46 لوگوں کے ٹیسٹ کروائے گئے تھے جس میں سے 39 لوگوں میں کرونا کی تشخیص ہوئی تھی
اس سے قبل سندھ کے صوبائی وزیر سعید غنی میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد سندھ کے وزیراعلیٰ اور گورنرنے بھی ٹیسٹ کروائے تھے تا ہم انکے ٹیسٹ منفی آئے
واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد1247 ہوگئی،پاکستان میں کورونا وائرس سے 10 ہلاکتیں ہو چکی ہیں، پہسپتالوں میں داخل 7 مریضوں کی کی حالت تشویشناک ہے، کرونا وائرس کے 23 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، کرونا وائرس کے سندھ میں 429،پنجاب408اورخیبرپختونخوامیں 147کیس رپورٹ ہوئے ہیں،بلوچستان 131،گلگت بلتستان91،اسلام آباد 27اورآزادکشمیر میں 2کیس رپورٹ ہوئے ہیں.
میرپور آزاد کشمیر ایک اور مریض میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد آزاد کشمیرمیں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 ہوگئی ہے۔ ڈپٹی کمشنرطاہر ممتاز کے مطابق 37 سالہ متاثرہ مریض 17 مارچ کو برطانیہ سے آیا تھا اور اسے دو روز قبل قرنطینہ میں منتقل کیا گیا تھا۔
پاکستان میں کرونا وائرس کے بڑھتے مریضوں کی وجہ سے احتیاطی تدابیر کے طور پر ملک میں کرفیو نافذ ہے، سندھ حکومت نے نماز جمعہ کے اجتماعات پر پابندی لگا دی ہے، نماز پنجگانہ میں بھی تین سے 5 افراد جماعت کے ساتھ نماز ادا کر سکتے ہیں،پنجاب میں کرفیو کا آج تیسرا روز ہے. سندھ میں کرفیو کا چوتھا روز ہے، بلوچستان حکومت نے بھی نماز جمعہ کے اجتماعات پر پابندی لگا دی ہے،پنجاب حکومت نے بھی نماز پنجگانہ کے حوالہ سے مساجد میں شہریوں پر پابندی عائد کر دی ہے، پنجاب کی مساجد میں صرف پانچ افراد کو جماعت کی اجازت ہے
پنجاب کے تمام شہروں میں بازار، شاپنگ مال، ریسٹورنٹس نجی و سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔ صوبے میں لاک ڈاؤن کا آغاز گزشتہ روز صبح 9 بجے ہوا جس کے دوران اندرون شہر اور ایک سے دوسرے شہر میں نقل و حمل ممنوع ہے۔ سماجی، مذہبی اور دیگر اجتماعات پر بھی پابندی ہو گی، شہر کی چھوٹی بڑی مارکیٹیں بند ہیں۔
برطانیہ میں کرونا سے مسلمان سب سے زیادہ متاثر، جنازوں کے اجتماع پر بھی پابندی
بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ
بھارت میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ، کتنے مریض ہوئے صحتیاب
کرونا وائرس کا خدشہ، مساجد کو تالے لگ گئے، نمازیں گھر پر پڑھنے کا حکم
پنجاب میں لاک ڈاؤن کا نوٹفکیشن جاری، جنازے کے لئے بھی لینی پڑے گی اجازت
گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران
بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے
کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ
بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور
لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟
کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟
ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان
کرونا کیخلاف منصوبہ بندی، پاکستان میں فیصلے کون کررہا ہے؟
چین کی خوشیاں خاک میں مل گئی، کرونا وائرس نے ایک بار پھر خطرے کی گھنٹی بجا دی
لاک ڈاؤن کی وجہ سے پبلک ٹرانسپورٹ بھی بند ہے، میٹرو سروس بھی تاحکم ثانی بند ہے، موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی ہے۔ لاک ڈاؤن 7 اپریل صبح 9 بجے تک جاری رہے گا۔ میڈیکل سٹور، فار ما فیکٹریاں، کریانہ سٹور کھلے رہیں گی، دودھ، دہی، فروٹ اور سبزی کی دکانوں سے بھی لوگ خریداری کرسکیں گے