قوم ووٹ کی طاقت سے انتقام کیلئے تیار ہے،مائزہ حمید
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رکن قومی اسمبلی مائزہ حمید نے کہا ہے کہ عوام کا مطالبہ جلد نئے انتخابات ہیں
مائزہ حمید کا کہنا تھا کہ قوم حکمرانوں سے نہایت عاجز آچکی ہے حکومت نے جو مہنگائی بے روزگار بدامنی اور سیاسی انتقام کا بیج بویا ہے یہ قوم ووٹ کی طاقت سے انتقام کیلئے تیار ہے عمران خان اور اسکا ٹولہ پاکستان کا معاشی سیاسی اور سفارتی بہت نقصان کر چکے نواز شریف کی قیادت میں بہت جلد اس کرپٹ حکومت سے چھٹکارا مل جائے گا حکومت اداروں کو بلیک میل کرنا بند کرے الیکشن کمیشن کو آزادانہ کام کرنے دے الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کو کوئی نہیں مانے گا دھاندلی شدہ حکومت اب عوام سے ووٹ کی نہیں انتقام کی توقع کرے کیونکہ عوام موجودہ حکومت کی کارگردگی سے مایوس دو وقت کی روٹی کیلئے پریشان ہے لوگ ہمارے دور کی خوشحالی کو یاد کررہے ہیں آٹا چینی دالیں گھی چینی ادویات روز مرہ کی ہر چیز مہنگی ہوچکی ہے غریب مزدور متوسط طبقہ حکومت کو بددعائیں دے رہے ہیں
مائزہ حمید کا مزید کہنا تھا کہ مہنگائی کی سب سے بڑی وجہ روپے کی قدر میں کمی ہے اس قدر کمی کی پہلے کوئی مثال نہیں ملتی۔ دوسری بڑی وجہ چینی، گندم اور کپاس کی درآمد برآمد کی پالیسی ہے پھر تیل، گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے بعد مستقبل میں مزیدمہنگائی ہوگی۔سٹیٹ بنک کے تازہ اعداد و شمار بھی مہنگائی کی پیشگوئی کر رہے ہیں اس کے ہمارے معاشرے اور ہماری سیاست پر گہرے اثرات ظاہر ہوں گے پاکستان میں روپے کی اتنی بے قدری کبھی نہیں ہوئی جتنی اب ہے۔ اب ڈالر بہت اونچی اْڑان بھر رہا ہے۔ اس بات کی سمجھ نہیں آ رہی کہ حکومت کے بقول معیشت مستحکم ہو چکی ہے۔
@MumtaazAwan
تبدیلی سرکار نے تبدیلی کے نام پر عوام کو رسوا کر دیا ہے
وہ والا اسد عمر کہاں ہے جو کہتا تھا پٹرول 40 روپے لیٹر کردوں گا؟
حریم شاہ کو کریں گے بے نقاب، کھرا سچ کی ٹیم کا بندہ لڑکی کے گھر پہنچا تو اسکے والد نے کیا کہا؟
مبشر صاحب ،گند میں نہ پڑیں، ایس ایچ او نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست پر ایسا کیوں کہا؟
حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے
نیازی اینڈ کمپنی نے پاکستان کا مستقبل مخدوش کردیا، مائزہ حمید
جب تک یہ حکومت رہے گی پاکستان کیلئے کوئی اچھی خبر کی توقع نہ رکھے۔مائزہ حمید
یوٹرن خان حکومت کی موجیں ختم ہونے کے قریب ہیں،مائزہ حمید
حکمران ہوش کے ناخن لیں ملک ناز ک موڑ پر ہے،مائزہ حمید
پی ٹی آئی نے کرپشن کے نئے ریکارڈ قائم کردیئے ،مائزہ حمید
خان صاحب،عوام پر مہنگائی اور بے روزگاری کے بم پھینکنا بند کر دیں.مائزہ حمید
سیاسی میدان کوبھی کرکٹ کا میدان سمجھنے والے ناکام ہو گئے، مائزہ حمید
تبدیلی اب رسوائی اور سونامی بدنامی بن گئی ہے،مائزہ حمید
عوام پر مسلط کردہ حکومت کچھ دینے کے بجائے ان سے چھین ہی رہی ہے،مائزہ حمید
عام عوام کے ساتھ تبدیلی سرکار نے بہت ظلم کر لیا ،مائزہ حمید
عمران نیازی نے لوگوں سے جینے کا حق بھی چھین لیا ،مائزہ حمید
سلیکٹڈ حکمرانوں سے اب اچھائی کی توقع نہیں،مائزہ حمید
فیک نیوز کیخلاف قوانین سخت ہوگئے تو عمران خان تقریر کرنی ہی بھول جائے گا،مائزہ حمید