قومی اسمبلی اجلاس، انتخابات ایکٹ میں ترمیم کرنے کا بل پیش

qomi

قومی اسمبلی اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت شروع ہوا

قومی اسمبلی اجلاس میں مختلف حادثات و واقعات میں جاں بحق ہونے والوں کے لیے دعائے مغفرت کی گئی،قومی اسمبلی اجلاس میں اسلام آباد میں ہیپاٹائٹس سی کے مریضوں کی تعداد میں اضافے سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا گیا،توجہ دلاو نوٹس رکن قومی اسمبلی آسیہ ناز تنولی نے پیش کیا ،وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور اعظم نذیر تارڑ نےتوجہ دلاؤ نوٹس پر جواب میں کہا کہ ہیپاٹائیٹس پروگرام 2005 میں شروع کیا گیا، کل وزیراعظم نے میگا پروگرام کا آغاز کیا ہے،ایک بہت بڑا پروگرام شروع ہونے جارہا ہے، اس میں علاج بھی شامل ہے،پمز میں ٹیسٹ کئے گئےجن میں ہیپاٹائیٹس ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 4 فیصد ہے، استعمال شدہ سرنج، بلیڈ استعمال نہیں کرنا چاہئے،وفاقی حکومت اس بارے میں میگا پروگرام لے کر آرہی ہے،

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ ہمارے معزز رکن حاجی امتیاز کو نا معلوم افراد کی گاڑی نے ٹکر ماری،ان پر تشدد کیا گیا،ہم نے پروڈکشن آرڈر کے لیے آپ سے درخواست کی،ہمارے 41 ممبرز پر ناجائز پرچے کیے گئے ہیں،اس پر اسپیکر صاحب نوٹس لیں،یہ چیز بند ہونی چاہئے،اسپیکر اس بات کا نوٹس لیں، ہم دو تین تحریک استحقاق پیش کریں گے

ریاست پاکستان میں کسی شخص کو یہ حق نہیں دیا سکتا کہ وہ قتل کے فتوے جاری کرے،وزیر قانون
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ختم نبوت پر ہمارا ایمان کامل ہے،عدالت کو آئین کی تشریح کا اختیار ہے لیکن آئین کو ری رائٹ کرنے اختیار نہیں ہے،اس معاملے کو لاء اینڈ جسٹس کمیٹی کو بھیجنا چاہتے ہیں تو اس کو ضرور دیکھیں،ریاست پاکستان میں کسی شخص کو یہ حق نہیں دیا سکتا کہ وہ قتل کے فتوے جاری کرے،یہ ذمہ دار ایوان ہے،ملک کا سب سے بڑا ادارہ ہے،یہاں سے بات مستند ہونی چاہئے

حنیف عباسی نےاظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ فوری طور پر پارلیمانی کمیٹی بنائیں اور علماء کرام کو بلائیں،اس کا فوری حل نکالنا ہے اس وقت لوگوں کے دل دکھے ہوئے ہیں

رکن قومی اسمبلی علی محمد خان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ فیصلے سے ابہام پیدا ہوا ہے،کسی بھی صورت بھی ریاست اور حکومت کے علاوہ کسی کو سزا دینے کا اختیار نہیں،ہم مطالبہ کرتے ہیں حکومت اپنی ذمہ داری پوری کرے سپریم کورٹ اپنی زمہ داری پوری کرے ،اس معاملے پر خصوصی پارلیمانی کمیٹی بنائیں

آرٹیکل کو اگر ری رائٹ کیا ہے تو کیا وہ آرٹیکل چھ کے زمرے میں آتا ہے یا نہیں؟قادر پٹیل
قادر پٹیل نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ فتنہ انسانی حقوق کے نام پر مغرب سے پھیلایا جاتا ہے ،یہ مرتد وہاں جاتے ہیں اور کہتے ہیں پاکستان میں ہم پر بہت ظلم ہورہا ہے،یہ ہمارا ٹائٹل استعمال کرتے ہیں،یہ مرزا مرتد کا انگریزی میں ترجمہ نہیں کراتے،کوئی کمیٹی نہ بناؤ، اس مسئلے کو ڈسکس کرنے کی ضرورت نہیں ،ایک کمیٹی بناؤ جو اس قسم کے فیصلے دیتے ہیں ان لوگوں کی کیا سزا ہونی چاہئے؟آرٹیکل کو اگر ری رائٹ کیا ہے تو کیا وہ آرٹیکل چھ کے زمرے میں آتا ہے یا نہیں؟ بتایا جائے؟آپ ہمارے ایمان پر حملہ مت کرو

ختم نبوت کی بات آتی ہے تو کمزور مسلمان بھی جان دینے کے لئے سڑک پر نکل آتا ہے،مولانا عبدالغفور حیدری
مولانا عبدالغفور حیدری نےا اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس پارلیمنٹ کو مقننہ کہتے ہیں ،جج صاحبان یہ بتائیں کہ انہیں آئین میں ترمیم کرنے کا اختیار کہاں سے ملا ،آئین میں ترمیم وہ نہیں کرسکتے،جج صاحب کی اس قسم کی رائے کو جوتے کی نوک پر رکھتا ہوں ،آج ہی قرار داد مذمت منظور ہونی چاہئے،جج صاحب کی اس رائے کو مسترد کرنا چاہئے،پارلیمنٹ کے فیصلے کے سب ادارے پابند ہوتے ہیں،جب ختم نبوت کی بات آتی ہے تو کمزور مسلمان بھی جان دینے کے لئے سڑک پر نکل آتا ہے،یہ جو رائے ہے یہ آئین قانون اور شریعت کے خلاف ہے،جج صاحبان نے جو رائے دی ہے خود سے واپس لے لیں،اس پر ڈٹے رہنا نقصان کا باعث بنے گا

اسپیکر نے معاملہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون انصاف کے سپرد کردیا،اسپیکر نے کل ہی کمیٹی کا اجلاس منعقد کرنے کی ہدایت کردی

قومی اسمبلی اجلاس ،بلال اظہر کیانی نے انتخابات ایکٹ میں ترمیم کرنے کا بل پیش کردیا،اسپیکر نے متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کر دیا،امجد علی خان نے دستور ترمیمی بل 2024 پیش کردیا،آغا رفیع اللہ نے فیڈرل ایمپلائز بینوولینٹ فنڈ اینڈ گروپ انشورنس ترمیمی بل پیش کردیا،رانا قاسم نون نے پاکستان امتحانی بورڈ کے قیام کا بل پیش کردیا،عالیہ کامران نے دستور ترمیمی بل 2024 پیش کردیا،صاحبزادہ صبغت اللہ نے ویسٹ پاکستان مینٹیننس پبلک آرڈر تنسیخی بل 2024 پیش کردیا،قومی اسمبلی میں پیش کئے گئے تمام بل متعلقہ قائمہ کمیٹیوں کے سپرد کر دیئے،قومی اسمبلی نے 6 بل متعلقہ قائمہ کمیٹیوں کو بھیج دیئے جبکہ سینیٹ سے پاس ہونے والے ایک بل کو منظور کرلیا۔نیشنل ایکسیلینس انسٹی ٹیوٹ بل 2024 متفقہ طور پر منظور کیا گیا ۔

قومی اسمبلی میں کاروائی اور طریق کار کے قواعد 2007 میں ترمیم پیش کر دی گئی،ترمیم رکن قومی اسمبلی نفیسہ شاہ نے پیش کیں،ترمیم کے تحت تفویض کردہ قانون سازی کی جانچ پڑتال سے متعلق کمیٹی قائم کی جائے گی،وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے ترمیم قائمہ کمیٹی کے سپرد کرنے کی تجویز دی، نفیسہ شاہ نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر کئی ایس آر اوز حکومت جاری کر دیتی ہے،تفویض کردہ قانون سازی کی جانچ پڑتال یہ کمیٹی اپنے پاس رکھے، کئی کئی سال لگ جاتے ہیں رولز نہیں بنتے،اسپیکر نے ترمیم متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کردی

انتخابات ایکٹ میں ترمیم کا بل،حکومت نے چال چل دی، تحریک انصاف مشکل میں
انتخابات ایکٹ 2017 میں ترمیم کے بل” انتخابات دوسری ترمیم بل”کے نکات سامنے آ گئے ہیں، بل کے مطابق کامیاب آزاد امیدوار کی جانب سے سیاسی جماعت میں شمولیت کی رضامندی ناقابل تنسیخ ہوگی،اگر کوئی جماعت مجوزہ مدت کے اندر مخصوص نشستوں کے لئے فہرست جمع کرانے میں ناکام رہتی ہے تو وہ نشستوں کی کوٹے کے لئے اہل نہیں ہوگی،الیکشن ترمیمی ایکٹ 2024 میں 2 ترامیم متعارف کرائی جارہی ہیں، پہلی ترمیم الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 66 اور دوسری ترمیم الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 104 میں متعارف کروائی گئی ہے، پہلی ترمیم میں کہا گیا ہے کہ اپنی کسی سیاسی جماعت سے وابستگی کا اقرار نامہ تبدیل نہیں کیا جاسکتا،دوسری ترمیم میں کہا گیا ہے کہ جس پارٹی نے مخصوص نشستوں کی فہرست الیکشن کمیشن کو نہ دی ہو اسے مخصوص نشستیں نہیں دی جاسکتیں،ترمیمی ایکٹ 2024 کے مطابق یہ دونوں ترامیم منظوری کے بعد فوری طور پر نافذالعمل ہوں گی۔

میری ویڈیو وائرل ہو گئی،دل کرتا ہے عدالت کے باہر خود کشی کر لوں،آمنہ عروج

خلیل الرحمان قمر پر تشدد کرنیوالے ریکارڈ یافتہ ملزم نکلے

خلیل الرحمان قمر کی نازیبا ویڈیو لیک ہو گئیں

خلیل الرحمان قمر کیس،مرکزی ملزم حسن شاہ گرفتار

خلیل الرحمان قمر کے اغوا کی کہانی،مکمل حقائق،ڈرامہ نگاری سے ڈرامائی بیان

خلیل الرحمان قمر کے اغوا کے پیچھے کون؟

خلیل الرحمان قمر پر تشدد میں ملوث خاتون سمیت 12 ملزمان گرفتار

خلیل الرحمان قمر کی برابری کی خواہش آمنہ نے پوری کر دی

خلیل الرحمان قمر کی نازیبا ویڈیو،تصاویر بھی خاتون کے پاس موجود ہیں،دعویٰ

خلیل الرحمان قمر سے فون پر چیٹ،تصاویر کا تبادلہ،پھر اس نے ملنے کا کہا،ملزمہ کا بیان

خواتین آدھے کپڑے پہن کر مردوں‌کو ہراساں کررہی ہیں خلیل الرحمان قمر

سونیا کی جرائت کیسے ہوئی وہ کہے کہ اس نے میرے پاس تم ہو رد کیا خلیل الرحمان قمر

اچھی بیوی کون ہوتی ہے خلیل الرحمان قمر نے بتا دیا

خلیل الرحمان قمر نے پہلا لو لیٹر کس کو اور کس عمر میں لکھا

خلیل الرحمان قمر کو اپنے حسن کی اداؤں سے لوٹنے والی آمنہ کی تصاویر

خلیل الرحمان قمر اور آمنہ کی نازیبا ویڈیوز؟ ڈاکٹر عمر عادل کی نس بندی ہونی چاہئے

ہمارے پاس ویڈیوز،خلیل الرحمان قمر آمنہ سے فزیکل ہونا چاہتا تھا،حسن شاہ کا دعوٰی

Comments are closed.