راجہ پرویز اشرف کی بریت کی درخواست مسترد

0
78
raja

سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی بریت کی درخواست مسترد کر دی گئی

سابق سیکریٹری سکندر حیات ، سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر اوگرا کی درخواستیں بھی مسترد کر دی گئیں احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے تینوں ملزمان کی درخواستوں پر فیصلہ سنادیا احتساب عدالت نے راجہ پرویز اشرف سمیت تمام ملزمان کیخلاف ٹرائل جاری رکھنے کا حکم دے دیا کرپشن ریفرنس میں سابق وزیر اعظم راجہ پرویزاشرف سمیت 6 ملزمان نامزد ہیں ملزمان پر خلاف قانون اور میرٹ سے ہٹ کر توقیر صادق کو چیئرمین اوگرا تعینات کرنے کا الزام ہے

قبل ازیں گزشتہ برس آٹھ جولائی کو احتساب عدالت نے نوڈیرورینٹل پاورکیس میں تمام ملزمان کی درخواستیں مسترد کر دی تھیں،سابق وزیراعظم راجہ پرویزاشرف سمیت10ملزمان کی بریت کی درخواستیں مسترد کر دی تھیں احتساب عدالت کے جج محمد بشیرنے کیس کا فیصلہ سنایا تھا ملزمان نے نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت بریت کی درخواستیں دائرکی تھیں ،عدالت نے راجہ پرویز اشرف ودیگرملزمان کاٹرائل جاری رکھنے کا فیصلہ کیا.عدالت نے فیصلے میں کہا کہ پرویزاشرف کورینٹل پاورکرپشن کیس سے بری نہیں کیا جا سکتا .

ہم وزیراعظم اور وزیراعلی کا استعفی لینے نکلے تھے، اپنے استعفوں کی بات شروع ہوگئی،بلاول

بلاول میرا بھائی کہنے کے باوجود مریم بلاول سے ناراض ہو گئیں،وجہ کیا؟

ندیم بابر کو ہٹانا نہیں بلکہ عمران خان کے ساتھ جیل میں ڈالنا چاہئے، مریم اورنگزیب

ن لیگ بڑی سیاسی جماعت لیکن بچوں کے حوالہ، دھینگا مشتی چھوڑیں اور آگے بڑھیں، وفاقی وزیر کا مشورہ

اک زرداری سب پر بھاری،آج واقعی ایک بار پھر ثابت ہو گیا

مبارک ہو، راہیں جدا ہو گئیں مگر کس کی؟ شیخ رشید بول پڑے

پاکستان میں جنگ زدہ افغانستان سے بھی زیادہ مہنگائی ہے، بلاول

پٹواریوں سے نہ مولانا سے ،حکومت کا مقابلہ صرف جیالوں سے ہے،بلاول

وہ دن دور نہیں جب نثارکھوڑو اور مرادعلی شاہ کی جگہ خواتین کام کرینگی،بلاول

واضح رہے کہ اس سے قبل احتساب عدالت اسلام آباد میں سابق وزیراعظم راجہ پرویزاشرف ایک اور ریفرنس میں بری کر دیئے گئے تھے، عدالت نے راجہ پرویز اشرف کوپیراں غائب رینٹل پاور کیس میں بھی بری کردیا تھا پیراں غائب ریفرنس میں راجہ پرویزاشرف سمیت 8 ملزمان نامزد ہیں پیراں غائب ریفرنس نیب راولپنڈی کی جانب سے 2014 میں دائر کیا گیا تھا،192میگا واٹ کا رینٹل پاور پلانٹ ملتان کے علاقے پیراں غائب میں لگایا گیا تھا،پرویز اشرف پر بطور وزیر پانی و بجلی کرپشن اور اختیارات کےغیر قانونی استعمال کا الزام تھا

Leave a reply