رانا شمیم کے حلف نامے کی تصدیق کرنے والے وکیل اوتھ کمشنر پاکستانی عدالتوں میں پیش ہونے کو تیار

رانا شمیم کے حلف نامے کی تصدیق کرنے والے وکیل اوتھ کمشنر پاکستانی عدالتوں میں پیش ہونے کو تیار

جسٹس (ر) رانا شمیم کے حلف نامے کی تصدیق کرنے والے وکیل اوتھ کمشنر اور نوٹری پبلک نے کہا ہے کہ وہ پاکستان میں عدالتوں میں پیش ہونے کیلئے تیار ہیں تا کہ اس بات کی تصدیق کی جا سکے کہ رانا شمیم نے حلف نامے پر دستخط کیے تھے اور دستاویز پر دستخط کرتے وقت وہ پورے ہوش و حواس میں تھے

اس دستاویز کے حوالے سے خبر دی نیوز میں سب سے پہلے انصار عباسی نے دی تھی۔ پاکستان کے قومی اخبار روزنامہ جنگ میں مرتضیٰ علی شاہ کی شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق دی نیوز اور جیو کے ساتھ خصوصی بات چیت میں لندن کے نوٹری پبلک چارلس گتھری نے تصدیق کی کہ جنگ اور دی نیوز میں شائع ہونے والا حلف نامہ (جس میں صرف ایک نام کو حذف کر دیا گیا تھا) بالکل درست اور وہی حلف نامہ تھا جس پر انہوں نے دستخط کیے تھے اور مہر ثبت کی تھی اور اس پر جسٹس رانا شمیم کے دستخط تھےچارلس گتھری نے کہا کہ رانا شمیم نے ان سے بات چیت میں تصدیق کی تھی کہ اپنے حلف نامے پر دستخط چاہتے ہیں جس میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے ایک سینئر جج پر دباؤ ڈالا تاکہ وزیراعظم نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز کو 2018ء کے عام انتخابات سے قبل ضمانت پر رہائی نہیں ملنا چاہئے۔

چارلس گتھری نے جسٹس رانا شمیم کے متعلق بتایا کہ وہ بہت پڑھے لکھے اور ذہین شخص ہیں، میں سمجھتا ہوں کہ وہ اپنے دور میں پاکستان کے سینئر ترین ججوں میں شامل تھے، انہوں نے مجھے واضح طور پر بتایا تھا کہ ’’ہاں‘‘ وہ جانتے ہیں کہ وہ حلف نامے کیا بات کہہ رہے ہیں۔دی نیوز میں شائع ہونے والے حلف نامے کے حوالے سے چارلس گتھری نے بتایا کہ یہ بالکل درست اور اصل دستاویز ہے، اسی دستاویز پر میرے روبرو حلف اٹھا کر دستخط کیے گئے تھے جس شخص نے یہ تیار کیا تھا اس نے مجھے اپنا پاسپورٹ اور قومی شناختی کارڈ دکھایا تھا، انہوں نے مجھ سے اکیلے میں ملاقات کی لہٰذا یہ آزاد انداز سے تیار کی گئی یہ چاہے رانا شمیم ہوں یا کوئی اور، برطانیہ میں معیاری طریقہ کار یہ ہے کہ ہم لوگوں سے پوچھتے ہیں کہ جس دستاویز پر وہ حلفاً دستخط کر رہے ہیں وہ اس کے مندرجات سمجھتے بھی ہیں یا نہیں، یہ پوچھتے ہیں کہ آپ کس دستاویز پر دستخط کرنا چاہتے ہیں، ہم یہ بھی پوچھتے ہیں کہ کیا ان کے پاس دستاویز پر دستخط کی صلاحیت ہے اور یہ بھی کہ کیا وہ ذہنی طور پر ہوش و حواس میں ہیں یا نہیں اور لوگوں کو علم ہوتا ہے کہ وہ کس دستاویز پر دستخط کر رہے ہیں، یہ وہ باتیں ہیں جن کا ہم کسی بھی شخص سے حلف لیتے وقت دھیان رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس موقع پر دستخط کرنے والے شخص کو اپنی شناختی دستاویز (پاسپورٹ، شناختی کارڈ، ڈرائیونگ لائسنس) پیش کرنا ہوتی ہے جس کے بعد میں مطمئن ہو جاتا ہوں کہ سامنے والا شخص اصل ہے۔جسٹس (ر) شمیم کے معاملے میں بھی یہی کیا گیا۔ انہوں نے میرے روبرو اکیلے دستاویز پر دستخط کیے تھے۔ چارلس گتھری پاکستانی ہائی کمیشن لندن کو خدمات فراہم کرتے ہیں اور باقاعدگی کے ساتھ پاکستان فارن آفس بشمول نیب کیلئے دستاویزات کی تصدیق کرتے ہیں۔

 

@MumtaazAwan

بڑا دھماکہ، چوری پکڑی گئی، ثاقب نثار کی آڈیو جعلی ثابت،ثبوت حاضر

نا اہل عمران نیازی کو کس نے وزیر اعظم بنایا؟ بنی گالہ،زمان پارک کی رسیدیں دینا پڑیں گی، نواز شریف

نواز شریف کے لندن ڈاکٹر کی رپورٹ باغی ٹی وی نے حاصل کر لی

نواز شریف کو سرنڈر کرنا ہو گا، اگر ایسا نہ کیا تو پھر…عدالت کے اہم ریمارکس

نواز شریف حاضر ہو، اسلام آباد ہائیکورٹ نے طلبی کی تاریخ دے دی

نواز شریف کی نئی میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع، نواز ذہنی دباؤ کا شکار،جہاز کا سفر خطرناک قرار

جس ڈاکٹر کا سرٹیفیکٹ لگایا وہ امریکہ میں اور نواز شریف لندن میں،عدالت کے ریمارکس

اشتہاری ملزم کی درخواستیں کس قانون کے تحت سن سکتے ہیں،نواز شریف کے وکیل سے دلائل طلب

جس تقریر میں ثاقب نثار نے یہ اعتراف کیا ہو کہ نواز شریف کو سزا دینی ہے وہ تقریر سامنے لائیں ،مریم نواز

نیب دفتر کے باہر ن لیگی کارکنان کی ہنگامہ آرائی پر وزیراعلیٰ کا نوٹس، رپورٹ طلب

کیپٹن صفدر کا کورٹ مارشل کرو، اب سب اندرجائیں‌ گے،مبشر لقمان کا اہم انکشاف

مریم نواز عدالت پہنچ گئی

مریم نواز کی گرفتاری کی تیاریاں شروع

دوسروں کی عزت کی دھجکیاں اُڑاؤ ، پگڑیاں اچھالو تو احتساب ہو رہا ہے،مریم اورنگزیب

بڑا دھماکہ، چوری پکڑی گئی، ثاقب نثار کی آڈیو جعلی ثابت،ثبوت حاضر

بڑے بڑے لوگوں کی فلمیں آئیں گی، کوئی سوئمنگ پول ، کوئی واش روم میں گرا ہوا ہے، کیپٹن رصفدر

آڈیو لیک،عدلیہ پر الزامات، اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایک اور درخواست دائر

روز کچھ نہ کچھ چل رہا ہوتا ہے آپ کس کس بات کی انکوائری کرائیں گے؟ آڈیو لیکس پر عدالت کے ریمارکس

https://baaghitv.com/toheen-adalat-case-judherana-shameem-ka-kia-lak-ho-gayaa/

Comments are closed.