سعد رضوی کی نظر بندی کیخلاف درخواست پر سماعت،عدالت نے کیا دیا حکم؟

سعد رضوی کی نظر بندی کیخلاف درخواست پر سماعت،عدالت نے کیا دیا حکم؟

لاہور ہائیکورٹ میں کالعدم تحریک لبیک یا رسول اللہ کے مولانا سعد رضوی کی نظر بندی کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی

عدالت نے سماعت 6ستمبر تک ملتوی کر دی. عدالت نے سرکاری وکیل کو ہدایت کی کہ وہ اگلی سماعت پر اس حوالے سے دلائل دیں آیا مخصوص مدت کے بعد حکومت پنجاب کو نظر بندی کا اختیار تھا ، مسٹر جسٹس امجد رفیق کے روبرو سپیشل سیکرٹری ہوم پیش ہوئے

وکیل درخواست گزار نے کہا کہ سعد رضوی کو نظر بندی کے بعد 14 مختلف مقدمات میں ملوث کر دیا گیا ہے، لاہور ہائی کورٹ کے ریویو بورڈ نے بھی نظر بندی میں توسیع کرنے سے انکار کر دیا تھا،درخواست میں وفاقی و صوبائی حکومت.چیف سیکرٹری. ہوم سیکرٹری پنجاب.ائیَ جی پنجاب پولیس. ڈی سی لاہور اور سی سی پی او کو فریق بنایا گیا ہے

درخواست گزار کی جماعت مکمل مذہبی جماعت ہے جسکا ملکی سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے، درخواست گزار کی جماعت نے فرانس میں گستاخانہ خاکوں پر فرانس کے سفیر کو ملک بدر نہ کرنے پر اسلام آباد دھرنا دینے کا اعلان کیا، حکومت نے سیاسی بنیادوں پر درجنوں رہنمائوں کو گرفتار کر لیا اور نقص امن عامہ کے تحت نظر بند کر دیا،3 ماہ نظر بندی کے بعد درخواست گزار کو لاہور ہائی کورٹ کے ریویو بورڈ کے سامنے پیش کیا گیا مگر ریویو بورڈ نے نظر بندی میں توسیع نہ کی،اب دوبارہ غیر قانونی درخواست گزار کو 3 ایم پی او کے تحت 3 ماہ کے لیے نظر بند کر دیا گیا ہے، جسکی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے،عدالت مولانا سعد رضوی کی نظر بندی کالعدم قرار دے ،عدالت درخواست گزار کو کسی دوسرے کیس میں گرفتار کرنے سے روکے،

تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی جو علامہ خادم حسین رضوی کے صاحبزادے ہیں کو 12 اپریل کو اسکیم موڑ چوک لاہورسے گرفتار کیا گیا تھا ،پولیس نے حافظ سعد رضوی کو 16 اپریل کا احتجاج روکنے کے لیے حراست میں لیا کیونکہ حکومت کے ساتھ ان کے مذاکرات ناکام ہوگئے تھے اور فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرنے سے متعلق تحریک لبیک نے اپنے موقف سے پیچھے ہٹنے سے انکار کردیا تھا

سعد رضوی کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں ہنگامہ آرائی ہوئی، اور حکومت نے تحریک لبیک پر پابندی لگا دی، پابندی کے خلاف تحریک لبیک نے اپیل دائر کی ہے جس پر حکومت فیصلہ دے گی تاحال حافظ سعد جیل میں بند ہیں اور انکی جماعت پر پابندی عائد ہے

علامہ خادم حسین رضوی نے ناموس رسالت کے عنوان پر مسلمان قوم میں بیداری پیدا کی،مولانا معاویہ اعظم طارق

تحریک لبیک کا دھرنا، کارکنان گرفتار،کیا خادم حسین رضوی کو گرفتار کر لیا گیا؟

کسی کو نہیں چھوڑیں گے، مذہبی جماعت کیخلاف بڑے فیصلے ہو گئے، شیخ رشید

تحریک لبیک دھرنا،راستے بند ہونے پر ٹریفک کا متبادل روٹ جاری

حکومت کیلئے نئی مشکل، تحریک لبیک کا ناموس رسالت مارچ کا اعلان

تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی گرفتار،تحریک لبیک کے رہنما کی باغی ٹی وی سے گفتگو میں تصدیق

سعد رضوی کی گرفتاری کی ویڈیو سامنے آ گئی

تحریک لبیک کے کارکنان سڑکوں‌ پر نکل آئے،لاہور بند،ملک جام کرنیکا اعلان

پولیس نے ایک بار پھر سانحہ ماڈل ٹاؤن کی یاد تازہ کر دی،کارکنان پر فائرنگ،شیلنگ،اموات

لاہور سمیت مختلف علاقوں میں تشدد،بلاول بھی میدان میں‌ آ گئے

کالعدم مذہبی جماعت اور حکومت میں مذاکرات کامیاب،کیا ہوئے فیصلے؟

فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کیلئے قرارداد ہو گی اسمبلی میں پیش

فرانسسیسی سفیر کی ملک بدری کی قرارداد ،بڑی سیاسی جماعت کا اجلاس میں شرکت نہ کرنیکا فیصلہ

تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی رہا؟

کس کس کو رہا کیا جا رہا ہے؟ شیخ رشید کا کالعدم مذہبی جماعت بارے بڑا اعلان

کالعدم جماعت سے پابندی کیسے ختم ہو سکتی ہے؟ شیخ رشید نے بتا دیا

کالعدم تحریک لبیک نے پابندی کیخلاف ایسا کام کر دیا کہ حکومت کو بھی اجلاس بلانا پڑ گیا

کالعدم تحریک لبیک کی درخواست، وزارت داخلہ میں اجلاس

کالعدم جماعت کی بھی لیگل ٹیم ہو سکتی ہے؟ سعد رضوی سے ملاقات نہ کروانے کی درخواست پرعدالت کے ریمارکس

سعد رضوی کی رہائی کی درخواست، عدالت نے فیصلہ سنا دیا

Comments are closed.