سینیٹ قائمہ کمیٹی میں سینیٹر رحمان ملک کی جانب سے بھارتی مظالم کیخلاف پیش کی گئی قرارداد منظور

0
27

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹر رحمان ملک نے سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان کے اجلاس میں بھارتی مظالم کیخلاف قرارداد پیش کی

سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان نے سینیٹر رحمان ملک کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی.سینیٹر رحمان ملک نے قرارداد میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم و مسلسل کرفیو کی شدید مذمت کی ہے، سینیٹر رحمان ملک نے قرارداد میں اقوام متحدہ کا بھارتی مظالم پر خاموشی پر مایوسی کا اظہار کیا،

قرارداد کے متن میں کہا گہا ہے کہ سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے اقوام متحدہ سے خطاب کی مذمت کرتی ہے، مودی نے گذشتہ 465 دنوں سے کشمیر میں طویل ترین فوجی کرفیو کے حوالے سے ایک لفظ تک نہیں کہا، کمیٹی مظلوم بھارتی مظالم پر اقوام متحدہ کی خاموشی و غیر سنجیدہ رویے پر مایوسی کا اظہار کرتی ہے،

وزیراعظم عمران خان سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

ہم اپنی سرزمین پرکسی دہشتگرد گروپ کوکام کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، وزیراعظم

نائن الیون کے بعد پاکستان نے امریکہ کی جنگ میں شامل ہو کر بہت بڑی غلطی کی، وزیراعظم عمران خان

کشمیر سے متعلق سوال پر ٹرمپ نے کیا جواب دیا؟ جان کر ہوں حیران

کپتان ہو تو ایسا،اپوزیشن کی سازشوں کے باوجود وزیراعظم عمران خان کو ملی اہم ترین کامیابیاں

وزیراعظم عمران خان نے ٹرمپ سے کشمیر بارے بڑا مطالبہ کر دیا

مودی مسلمانوں کا قاتل، کشمیر حق خودارادیت کے منتظر ہیں، صدر مملکت

یوم یکجہتی کشمیرپرتحریک آزادی بارے مفتیان نے کیا فتویٰ دیا؟ لیاقت بلوچ نے بتا دیا

کشمیریوں کے قاتل کے ساتھ میں بیٹھوں ،بالکل ممکن نہیں،شاہ محمود قریشی کا بھارتی ہم منصب کی تقریر کا بائیکاٹ

کشمیر پر دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آ سکتی ہیں،وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ میں خطاب

وزیراعظم نے مظلوموں کا مقدمہ دنیا کے سب سے بڑے فورم پررکھ دیا،فردوس عاشق اعوان

کشمیر پر بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ بڑی کامیابی ہے، وزیر خارجہ

مقبوضہ کشمیر،کشمیری سڑکوں‌ پر،عمران خان زندہ باد کے نعرے، کہا اللہ کے بعدعمران خان پر بھروسہ

یہ بھی دیکھنا ضروری ہے کہ ایف اے ٹی ایف کی طرف سے کون سی قانون سازی کی ضرورت ہے؟ رحمان ملک

سینیٹر رحمان ملک کے مطابق قرارداد کے متن میں مزید کہا گیا کہ افسوس کہ اقوام متحدہ کی کسی بھی رکن نے کشمیر میں بھارتی مظالم پر آواز نہیں اٹھائی،مقبوضہ کشمیر مسلسل بھارت کیجانب سے طویل ترین کرفیو میں ہے، کمیٹی اقوام متحدہ سے اپنے سلامتی کونسل کے منظور کردہ قراردادوں پر عمل کروانے کا مطالبہ کرتی ہے، کمیٹی متفقہ طور پر مطالبہ کرتی ہے کہ سلامتی کونسل مقبوضہ کشمیر سے فوری طور پر بھارتی کرفیو کو ہٹا دے،

مودی جنگی مجرم،حکومت یہ کام کرے ورنہ میں کرونگا، رحمان ملک کا دبنگ اعلان

Leave a reply