شراب سپلائی کرنیوالے ملزمان کو رہا نہ کرنے پر وزیراعظم آزاد کشمیر آپے سے باہر

0
25
tanveer

شراب سپلائی کرنیوالے ملزمان کو رہا نہ کرنے پر وزیراعظم آزاد کشمیر آپے سے باہر

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے نئے کارنامے سامنے آ رہے ہیں، شراب فروش ملزمان کو چھوڑنے کے لئے پولیس پر دباؤ، پولیس نے رہا نہ کئے تو افسر کا تبادلہ کر ڈالا

آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد میں دو ملزمان کو پولیس نے شراب سپلائی کرتے ہوئے گرفتار کیا تو وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس بھڑک اٹھے، پولیس کو حکم دیا کہ ملزمان کو رہا کیا جائے، پولیس حکام نے کہا کہ ایسے رہا نہیں کر سکتے، عدالت پیش کیا جائے گا، سردار تنویر الیاس کی حکم کی تعمیل نہ ہونے کی گستاخی پر غصہ آیا اور انہوں نے ملزمان کو رہا نہ کرنے والے ایس ایس پی کو عہدے سے ہٹا دیا

نجی ٹی وی کے مطابق مطفر آباد پولیس نے خیبر پختونخواہ کے علاقے مانسہرہ سے تعلق رکھنے والے دو افراد کو دوران چیکنگ شراب سمیت گرفتار کیا تھا، دونوں‌ملزمان کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ،تا ہم گرفتاری کی اطلاع ملنے پر وزیراعظم ہاؤس سے کالیں آنا شروع ہو گئیں کہ ملزمان کو رہا کیا جائے ،جیو ٹی وی کے ذرائع کے مطابق پہلے پی ایم ہاؤس آزاد کشمیر پھر براہ راست وزیراعظم آزاد کشمیر نے ایس ایس پی کو دونوں افراد چھوڑنے کا حکم دیا ،جس کے بعد وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کو بتایا گیا کہ مقدمہ درج ہو چکا ہے، رہائی خلاف قانون ہو گی، ملزمان کو عدالت پیش کیا جانا ضروری ہے، وہاں سے ضمانت ہو سکتی ہے، لیکن تنویر الیاس نہ مانے اور وزیراعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس کے حکم پر ایس ایس پی مظفرآباد محمد یاسین بیگ کو ہٹا کر او ایس ڈی بنا دیا گیا

سردار تنویر الیاس کی جانب سے ایس ایس پی کے تبادلہ کے بعد مظفر آباد پولیس کے افسران و اہلکاروں نے ہڑتال کا اعلان کیا اور بلدیاتی الیکشن کی ڈیوٹی سے بھی بائیکاٹ کا فیصلہ کیا جس کے بعد الیکشن کمیشن نے فوری ایکشن لیتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر کی جانب سے کروائے گئے تبادلے کو الیکشن کے دوران تبادلہ خلاف ضابطہ قرار دیا اورالیکشن کمیشن نے ایس ایس پی مظفر آباد محمد یاسین بیگ کے تبادلے کا حکم معطل کرکے انہیں عہدے پر بحال کر دیا

رٹ بحال ہونے پر پولیس کی جانب سے الٹی میٹم واپس لے لیا گیا مگر ہفتے کی رات حکومت پھر ہٹ دھرمی پر آ گئی، وزیراعظم ہاؤس رات گئے ایس ایس پی مظفر آباد یاسین بیگ کا پھر سے تبادلہ کرنے پر بضد ہوگیا ،ذرائع کا کہنا ہے کہ اس صورتحال میں آزاد کشمیر پولیس کا مورال ڈاؤن ہوا اور افسران اور ملازمین میں بددلی پھیل گئی ہے

وزیراعظم‌ آزاد کشمیر تنویر الیاس سو دن میں ہی فلاپ،کارکردگی زیرو،اراکین بھی بول پڑے

فارن فنڈنگ کیس میں بھی عمران خان کو اب سازش نظر آ گئی، اکبر ایس بابر

نعرے ریاست مدینہ کےاورغلامی امریکہ کی واہ شہبازگل باجوہ

شہباز گل پر ایسا تشدد ہوا جو بتایا جا سکتا اور نہ دکھایا جا سکتا ہے، بابر اعوان

عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش

:ہیلی کاپٹر حادثہ ، سوشل میڈیا پر اداروں کیخلاف مہم میں پی ٹی آئی ایکٹوسٹ ملوث نکلے

عارف علوی بھی اپنی غیرجانبداری سے ہٹ کر پارٹی کے چیئرمین عمران خان کے نقش قدم پر چل پڑے

تحریک عدم اعتماد کا خوف،وزیراعظم آزاد کشمیر کی پارلیمانی سیکرٹریز سمیت تمام ممبران اسمبلی پر گاڑیوں کی نوازشات

سردار تنویر الیاس کی نااہلی ، غفلت ، غیر سنجیدگی اور ناتجربہ کاری کھل کر سامنے آگئی 

عمران خان کا مظفر آباد جلسہ،وزیراعظم آزاد کشمیر کی کرسی خطرے میں

Leave a reply