شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد مریم نواز متحرک،انتہائی اہم شخصیت کو عشائیے پر مدعو کر لیا

0
34

شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد مریم نواز متحرک،انتہائی اہم شخصیت کو عشائیے پر مدعو کر لیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مولانا فضل الرحمان وفد کے ہمراہ آج مریم نواز سے ملاقات کریں گے،

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کی بطورسربراہ پی ڈی ایم ن لیگی رہنماؤں سےپہلی ملاقات ہے ،ملاقات میں شہبازشریف کی گرفتاری، دیگررہنماوں پر غداری کے مقدمات پر تبادلہ خیال ہوگا،جے یو آئی وفد کو مریم نواز شریف کی جانب سے عشائیہ دیا جائے گا،

واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان گزشتہ روز لاہور پہنچے ہیں، مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت آج اور کل جے یو آئی کے اہم اجلاس راوی روڈ پر ہوں گے، اجلاس میں حکومت کے خلاف تحریک و دیگر امور پر بات چیت کی جائے گی

28 اگست کو جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا تھا کہ مریم نواز کی طرف سے ملاقات کے لئے کوئی باضابطہ دعوت نہیں آئی ،سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ مریم نواز کو میں اپنی بیٹیوں کی طرح عزیز رکھتا ہوں ۔ وہ بڑی ہمت اور بہادری کے ساتھ نہایت مشکل حالات کا مقابلہ کر رہی ہیں ۔ نیب میں پیشی کے وقت اس پر حملہ کی بزدلانہ کاروائی پر میں نے سب سے پہلے آواز اٹھائی اور مریم بیٹی سے بات بھی کی ۔

مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ ایک صحافی کےٹویٹ کی طرف سے دیئے گئے اس تاثر میں کوئی صداقت نہیں کہ میں نے کسی خاص وجہ سے رائیونڈ جانے سے اجتناب کیا سیاسی حوالے سے میری بات چیت پارٹی کے صدر میاں شہباز شریف سےرہتی ہے۔اپوزیشن جماعتوں کےباہمی تعاون کے وقت اسطرح کے رخنے پیدا کرنے سے گریزکرناچائیے۔

مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ مریم نواز کی طرف سے نہ توکوئی باضابطہ دعوت آئی نہ میں نے انکار کیا نہ ہی مذکورہ صحافی سےمیری کوئی ملاقات یاگفتگو ہوئی۔

واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان کے خلاف نیب میں انکوائری جاری ہے، مولانا فضل الرحمان کو نیب نے طلب کیا تھا تا ہم بعد میں طلبی کا نوٹس واپس لے لیا گیا ،نیب نے مولانافضل الرحمن کو طلب کرنے کا نوٹس بھیجا تھا جس پر ‏جمیعت علمائے اسلام کی جانب سے پشاور کے کور کمانڈر آفس کے سامنے دھرنے کی دھمکی دی گئی تھی-

پاکستان اور بھارت کے مابین جنگ کا امکان ؟ شیخ رشید نے کی پیشنگوئی

شیخ رشید کا ٹویٹر اکاؤنٹ بنانے اور چلانے والا چل بسا

کرونا سے صحتیابی کی بعد شیخ رشید نے دیا صدقہ،کہا حالات بہتری کی طرف جا رہے ہیں،ایک لاکھ نوکریوں کا بھی اعلان

ریلوے ٹریک ڈیتھ ٹریک بن چکا، سیکرٹری ، سی ای او اور تمام ڈی ایس فارغ کرنا پڑیں گے، چیف جسٹس

الیکشن سے پہلے جھاڑو پھر جائے گا،پاکستان بدلنے جا رہا ہے، شیخ رشید

مریم نواز کی طرف سے ملاقات کی باضابطہ دعوت نہیں آئی،مولانا نے شکوہ کر ہی دیا

پشاور میں جے یو آئی کی تاریخی کانفرنس، عوام کا جم غفیر،مولانا فضل الرحمان کا خصوصی خطاب

حالات وہاں تک مت لے جاو جہاں قوت برداشت جواب دے جائے،مولانا فضل الرحمان

پاکستان میں ہر کوئی اسرائیل کا سفیر بنا ہوا ہے،مولانا فضل الرحمان نے کیا پشاور میں اہم اعلان

ن لیگ کی ناراض "مولانا ” کو ایک بار پھر منانے کی کوشش

نواز شریف سے جیل میں نیب نے کتنے گھنٹے تحقیقات کی؟

تحریک انصاف کا یوٹرن، نواز شریف کے قریبی ساتھی جو نیب ریڈار پر ہے بڑا عہدہ دے دیا

بلی بارگین کرنے والے کو الیکشن لڑنے کی اجازت ہونی چاہئے، نیب ترمیمی بل سینیٹ میں پیش

نیب آرڈیننس میں ترامیم کے بعد نیا مسودہ تیار

نیب ترمیمی آرڈیننس 2019 کی مدت ختم، نیب کو پھر مل گئے وسیع اختیارات

احسن اقبال کی گرفتاری، مریم اورنگزیب چیئرمین نیب پر برس پڑیں کہا جو "کرنا” ہے کر لو

نواز شریف ایٹمی دھماکے کے مخالف تھے،میں ایٹمی دھماکوں کیلئے کس کو ملا تھا، شیخ رشید نے بتا دیا

اگر بلٹ پروف گاڑی نہ ہوتی تو نہ جانے کیا ہوتا،مولانا فضل الرحمان

اب خبریں سامنے آئیں ہیں کہ جمیعت علمائے اسلام کی جانب سے پشاور کے کور کمانڈر آفس کے سامنے دھرنے کی دھمکی دیئے جانے کے بعد نیب خیبر پختونخوا نے اپنا فیصلہ تبدیل کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن کی طلبی کا نوٹس واپس لے لیا ہے-

Leave a reply