سیاسی جماعتوں کے جلسے کو نشانہ بنانے کی کوشش کرنیوالے دہشتگرد اسلام آباد سے گرفتار
اسلام آباد سے گرفتار دہشتگرد کہاں مقیم تھے، ٹارگٹ کیا تھا؟ اہم انکشاف
سیاسی جماعتوں کے جلسے کو نشانہ بنانے کی کوشش کرنیوالے دہشتگرد اسلام آباد سے گرفتار
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سی ٹی ڈی اور حساس ادارے کی اسلام آباد میں مشترکہ کاروائی کا معاملہ فرار ہونے والے دہشت گرد کو گرفتار کرنے کے لیے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے
گرفتار ہونے والے دہشت گرد اسلام آباد کے علاقے شہزاد ٹاون میں رہائش پذیر تھے،دہشت گردوں نے ٹریننگ افغانستان سے حاصل کی،اور ٹی ٹی پی سوات گروپ سے تعلق ہے،دہشت گرد پریڈ گراؤنڈ کے قریب دہشت گردی کی بڑی کاروائی کا منصوبہ بنا رہے تھے،دہشت گردوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا،سہولت کاروں کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا دہشت گردوں کے خلاف دہشت گردی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد بڑی تباہی سے بچ گیا،سی ٹی ڈی اسلام اباد اور حساس اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے 4 دہشت گرد گرفتار کر لئے، حکام کے مطابق ان دہشت گردوں نے سیاسی جماعتوں کے جلسے پر دہشت گردی کا منصوبہ بنا رکھا تھا ۔ان کا تعلق ٹی ٹی پی سوات گروپ سے ہے اور افغانستان سے ٹریننگ حاصل کی ہے ۔ان سےتقریبا پانچ کلو دھماکا خیز مواد برآمد کر لیا گیا ہے، ایک دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے ، دہشت گردوں کے خلاف انسداددہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے، ملزمان جلوسوں و ریلیوں کو نشانہ بنانا چاہتے تھے ،ملزمان کو شکر پڑیاں سے گرفتار کیا گیا ہے
واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اس وقت حکومت و اپوزیشن کے جلسے ہوئے ہیں، عمران خان نے پریڈ گراؤنڈ میں جلسہ کیا تو دوسری جانب اپوزیشن کے جلسے بھی جاری ہیں، تحریک عدم اعتماد کو لے کر اسلام آباد کا سیاسی ماحول گرم ہے، وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد بھی اسلام آباد میں دہشت گردی کے خدشے کا اظہار کر چکے تھے، اب پولیس کو کامیابی ملی ہے اور دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے
دوسری جانب لکی مروت پولیسنے سیکیورٹی فورسز کے ہمراہ تھانہ پیزو کے حدود میں شیری خیل کے قریب وانڈہ فقیران میں مشترکہ انٹیلی جنس اور ٹیکنکل بیسڈ آپریشن کیا، سرچ آپریشن کے دوران دہشت گرودں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم دہشت گرد تنظیم سے تعلق رکھنے والے انتہائی مطلوب چار دہشت گرد ہلاک ہو گئے
ضلعی پولیس سربراہ شہزادہ عمر عباس بابر کو گزشتہ شب انٹیلی جنس ادروں سے انفارمیشن ملی تھی کہ کالعدم دہشت گرد تنظیم سے تعلق رکھنے والے انتہائی مطلوب دہشت گرد شیری خیل کے قریب وانڈہ فقیران کے علاقہ میں موجود ہیں اور دہشت گردی کا منضوبہ بناریے ہیں جس پر فوری ایکشن لیتے ہوے ڈی پی او کے زیر نگرانی میں اور ڈی ایس پی لکی اقبال مومند کی قیادت میں پولیس کی بھاری نفری اور سیکیورٹی فورسز کے دستوں نے گزشتہ شب سے علاقے کو گھیرے میں لےکر مشترکہ اپریشن شروع کیا وانڈہ فقیران کے میں اپریشن کے دوران دہشت گردوں کا پولیس اور سیکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ شروع ہواجوکہ کافی دیرتک جاری رہا فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم دہشت گرد تنظیم سے تعلق رکھنے والے چار دہشت گرد ہلاک ہوگیے چاروں ہلاک دہشت گردوں کی شناخت آفتاب ولد مشال ،فضل الرحمان عرف ارمانی ولد عبدالوالی ساکنان شیری خیل،علیم اللّٰہ ولد عالم سکنہ وانڈہ فقیران پیزو،یسین عرف لڑم سکنہ جانی خیل وزیر کے نام سے ہوئی ہیں،
پولیس نے ہلاک دہشت گرودں کے قبضے سے چارعدد کلاشنکوفیں معہ ایمونیشن اور ایک عدد RPG7 راکٹ لانچر اور IED برامد کرلیے ۔ جبکہ ایک دھشتگرد سیدزمان ولد خان زمان کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے جس کے لیے پولیس اور سیکورٹی فورسز کا سرچ اپریشن جاری ہیں۔
واضح رہے کہ کالعدم دہشت گرد تنظیم سے تعلق رکھنے چاروں ہلاک دہشت گرد اسی سال ماہ جنوری میں بلوچستان ایف سی میں تعینات اہلکار رفیع اللہ سکنہ کرموخیل جوکہ چھٹی پر اپنے گاوٴں ایا ہوا تھا جسکی لاش سورکمندڈیم نزد شیری خیل کے قریب ملی چھٹِی پر آئے ہوئے مقتول ایف سی اہلکار رفیع اللہ کو دہشت گردوں نے فائرنگ کرکےشہید کردیا تھا جس میں یہ چاروں دہشت گرد ملوث تھے اس علاوہ بھی دیگر دہشت گردی کے متعدد مقدمات میں بھی مطلوب تھے
مہنگائی مکاؤ مارچ مہنگائی کے کپتان سے نجات کا مارچ ہے،مریم اورنگزیب
اتحادیوں کو منانے کا مشن،حکومت متحرک، اہم ملاقاتیں طے
عمران خان کو کہہ دیا وقت سے پہلے الیکشن کرواؤ،شیخ رشید
10 لاکھ لوگوں کو اسلام آباد لانے کا خرچہ کون اٹھا رہا ہے ؟سینیٹر پلوشہ خان
ہنڈیا آدھی تو تقسیم ہوچکی،ابھی بہت سے ادا کار تبدیل ہونے ہیں،چودھری پرویز الہی
ہم سلیکٹڈ کے سامنے نہیں جھکیں گے ،بلاول
مہنگائی مکاؤ مارچ،مریم نواز نے نکلنے سے پہلے کیا کیا؟ تصاویر سامنے آ گئیں
تحریک انصاف کے جلسے کی تیاریاں مکمل،جلد اچھی خبر آئے گی،وفاقی وزیر کا دعویٰ
زرداری بڑی بیماری،چیری بلاسم سے جوتا زیادہ چمکتا ہے، ڈیزل سستا ہوگیا ،وزیراعظم کا جلسے سے خطاب
سرپرائیز آنا شروع، بزدار کیخلاف بھی تحریک عدم اعتماد جمع
عدم اعتماد، وفاق، پنجاب کے بعد اگلی باری خیبر پختونخوا کی
پرویز الہیٰ کو ایک بار پھر وزارت اعلیٰ کی پیشکش ہو گئی
پرویز الہیٰ کے بنی گالہ پہنچتے ہی چودھری شجاعت کا بڑا اعلان
بریکنگ،بزدار فارغ، پرویز الہیٰ وزیراعلیٰ پنجاب، حکومت نے اعلان کر دیا
جب "باپ” ساتھ چھوڑ جائے گا تو پھر بچوں کی کیا جرات کہ وہ ساتھ رہیں
خاندان میں اختلافات، چودھری شجاعت نے بڑا سرپرائز دے دیا