سیاست کے کھلاڑی جہانگیر ترین کی "گیم” جاری،کسی کا بھی ہو سکتا ہے پلڑا بھاری
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر خان ترین سے اراکین اسمبلی کی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے
جہانگیر ترین پر جوں جوں کیسز میں تیزی آ رہی ہے ویسے ہی جہانگیر ترین بھی اپنی خاموش کو توڑنے کے موڈ میں ہیں، جہانگیر ترین ابھی تک کیسز کو دیکھتے آئے اور خاموشی اختیار کی تا ہم اب اراکین اسمبلی کی ملاقاتیں یہ حکومت کے لئے پیغام ہے جو فی الوقت خاموشی سے دیا جا رہا ہے، اگرچہ جہانگیر ترین کہہ رہے ہیں کہ وہ تحریک انصاف کے ساتھ ہیں اور انہیں انصاف چاہئے دوسری جانب پیشی کے موقع پر اراکین اسمبلی کا ساتھ ہونا اور پھر اراکین اسمبلی سے مسلسل ملاقاتیں اور رابطے کچھ اور ہی بتا رہے ہیں
جہانگیر ترین سے گجرات کے علاقہ لالہ موسیٰ سے منتخب ہونے والے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی سید فیض الحسن شاہ نے ملاقات کی ہے ملاقات میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔رکن قومی اسمبلی نے جہانگیر ترین کی پارٹی کے لیے خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ جہانگیر ترین کے خلاف جاری سازش کو ناکام بنانے کے لیے میں ان کے ساتھ کھڑا ہوں۔ انہوں نے وزیر اعظم عمران خان سے اپیل کی کہ جہانگیر ترین کے خلاف جاری کردار کشی مہم کا فوری نوٹس لیں۔
رپی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین سے آزاد حیثیت میں منتخب ہونے والے ایم پی اے قاسم لنگاہ کی لاہور رہائش گاہ پر ملاقات ہوئی ہے ۔ ملاقات کے دوران سیاسی امور پر بات چیت کی گئی ہے ۔قاسم لنگاہ نے کہا کہ جہانگیر ترین کے ساتھ دیرینہ تعلق ہے پوری نیک نیتی سے جہانگیر ترین کے ساتھ کھڑا ہوں اور کھڑا رہوں گا۔
جہانگیر ترین کردار ادا نہ کرتے تو خان صاحب …..اب زیادتی بند کروائیں،مطالبہ آ گیا
وفاداری کا امتحان لیکن اب بے نقاب کرنے کا وقت آ گیا ،جہانگیر ترین کا بڑا اعلان
حکومت کے لئے خطرے کی گھنٹی بج گئی،جہانگیر ترین نے "پیغام” دے دیا
جہانگیر ترین کی پیشی کے موقع پر مشتبہ شخص گرفتار
جہانگیر ترین اور انکے بیٹے کی ایف آئی اے طلبی ،سیکورٹی سخت کر دی گئی
وزیراعظم نے لاہور آ کر جہانگیر ترین کو بھی اہم پیغام دے دیا
جہانگیر ترین کو اب تک کا سب سے بڑا جھٹکا
جہانگیر ترین کی ضمانت میں توسیع، عدالت پیشی کے موقع پر کس کی امیدوں پر پانی پھیر دیا؟
ایف آئی آر کہاں بنی،لاہور کیسے آئی،فون کس نے کیا؟ جہانگیر ترین کے تہلکہ خیز انکشافات
جہانگیر ترین کو تشویش ہے تو کیا کام کریں؟ شاہ محمود قریشی نے دیا مشورہ
واضح رہے کہ جہانگیر ترین نے عدالت سے ضمانت کروا رکھی ہے قبل جہانگیر ترین ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کے ہمراہ پہلے سیشن عدالت پہنچے جہاں جہانگیر ترین اور علی ترین کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ ایڈیشنل سیشن جج حامد حسین نے منی لانڈرنگ کے مقدمے کی سماعت کرتے ہوئے ملزمان کی حاضری مکمل کی۔ جہانگیر ترین کے وکلاء نے عدالت کو بتایا کہ شامل تفتیش ہوچکے ہیں، بظاہر لگ رہا ہے کہ ایف آئی اے دوبارہ طلب کرے گا۔ عدالت نے تفتیشی افسر کو ہدایت کی کہ ہر ملزم کا کردار بتایا جائے اور تحقیقات صاف شفاف ہونی چاہیے۔ وکیل نے کہا عدالت کورورنا وائرس کے حالات جانتی ہے، لمبی تاریخ دی جائے۔ عدالت نے درخواست ضمانت میں 22 اپریل تک توسیع کر دی۔
سیشن کورٹ سے ضمانت کے بعد بینکنگ کورٹ کے جج امیر محمد خان نے کیس کی سماعت کی۔ جہانگیر ترین اور علی ترین ایف آئی اے عدالت میں پیش ہوئے،ایف آئی اے پراسیکیوٹر شیخ سجاد نے عدالت میں دلائل دیئے ،وکیل جہانگیر ترین نے عدالت میں کہا کہ ہم مزید اگلے ہفتے میں کچھ دستاویزات تفتشی افسر کو دیں گے ،ایف آئی اے وکیل نے کہا کہ جہانگیر ترین کی شوگر ملز کے ملازمین کے اکاؤنٹس منی لانڈرنگ کے لیے استعمال ہوئے ایف آئی اے نے عدالتی دائرہ اختیار پر اعتراض کردیا عدالت نے دائرہ اختیار پر ایف آئی اے اور فریقین سے دلائل طلب کرلیے عدالت نے جہانگیر ترین اور علی ترین کی ضمانت میں 17 اپریل تک توسیع کردی۔