سندھ ہائی کورٹ بار کا ملک میں جاری تشدد پر اظہار تشویش حکومت کے اقدام پر بھی بات کردی

باغی ٹی وی : سندھ ہائی کورٹ بار نے مظاہرین کے خلاف جاری تشدد اور مار دھاڑ کی شدید مزمت کی ہے . سندھ ہائی کورٹ بار نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ .مذہبی جذبات کا کسی طرح بھی سیاسی طور پر استعمال کرنا اور اس سے عوام، ملک اور ریاست کو نقصان پہنچانا افسوسناک اور قابل مذمت ہے . اس معاملے کا حل مذاکرات اور افہا م و تفہیم اور پر امن طریقے سے نکالا جانا چاہیے .

بار کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے بھی ایسا ہوتا رہا ہے . بار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بد قسمتی سے کچھ طاقتیں مذہبی جماعتوں کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرتی رہی ہیں .اور انہیں ہھتیار بند کرتی رہی ہیں. اس بات کا واضح‌ ثبوت جسٹس قاضی فائض عیسیٰ کی اس رپورٹ میں ملتا ہے . جس میں کالعدم تحریک لبیک کے فیض آباد دھرنے میں ذکر کیا گیا ہے .

مزید کہا گیا کہ پی ٹی آئی حکومت کی اس سارے معاملے میں ناکامی بھی قابل مذمت ہے . جو کہ اس معاملے کو پر سکون اور افہام تفہیم سے حل کرنے میں ناکام رہی ہے . سندھ ہائی کورٹ بار نے مزید ٹی ایل پی کے اس بیان کو بھی مسترد کیا جب وہ چیف آف آرمی اور چیف جسٹس کے خلاف فتوے دیتی رہی .

تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی کے گھر کا پولیس نے گھیراؤ کر لیا

علامہ خادم حسین رضوی نے ناموس رسالت کے عنوان پر مسلمان قوم میں بیداری پیدا کی،مولانا معاویہ اعظم طارق

تحریک لبیک کا دھرنا، کارکنان گرفتار،کیا خادم حسین رضوی کو گرفتار کر لیا گیا؟

کسی کو نہیں چھوڑیں گے، مذہبی جماعت کیخلاف بڑے فیصلے ہو گئے، شیخ رشید

تحریک لبیک دھرنا،راستے بند ہونے پر ٹریفک کا متبادل روٹ جاری

حکومت کیلئے نئی مشکل، تحریک لبیک کا ناموس رسالت مارچ کا اعلان

تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی گرفتار،تحریک لبیک کے رہنما کی باغی ٹی وی سے گفتگو میں تصدیق

سعد رضوی کی گرفتاری کی ویڈیو سامنے آ گئی

تحریک لبیک کے کارکنان سڑکوں‌ پر نکل آئے،لاہور بند،ملک جام کرنیکا اعلان

پولیس نے ایک بار پھر سانحہ ماڈل ٹاؤن کی یاد تازہ کر دی،کارکنان پر فائرنگ،شیلنگ،اموات

واضح رہے کہ تحریک لبیک پر پابندی عائد کی جا چکی ہے ناموس رسالت مارچ کے اعلان کے بعد حکومت نے تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی کو گرفتار کر لیا تحریک لبیک کے اہم رہنما نے نمائندہ باغی ٹی وی فائز چغتائی سے ٹیلی فونک گفتگو میں تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حافظ سعد رضوی کو گرفتار کر لیا گیا ہے ،گرفتاری کے بعد تحریک لبیک نے ملک گیر احتجاج کیا جس میں کئی جانیں چلی گئیں اور سینکڑوں افراد زخمی ہوئے،

قبل ازیں تحریک لبیک کے امیر حافظ سعد رضوی نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اگر فرانس کے سفیر کو ملک بدر نہ کیا گیا تو 20 اپریل کی شب 12 بجے علامہ خادم رضوی کے مزار سے ناموس رسالت مارچ کا آغاز ہو گا، اس امر کا فیصلہ تحریک لبیک کی مرکزی شوری کے اجلاس میں کیا گیا، 21 رکنی مرکزی مجلس شوریٰ نے اتفاق رائے سے ناموس رسالتﷺمارچ کا اعلان کیا،

Shares: