سوشل میڈیا کے ذریعے لاہور میں لڑکیاں سپلائی کرنے والے ملزمان گرفتار
سوشل میڈیا کے ذریعے لڑکیاں سپلائی کرنے والے ملزمان گرفتار
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں پولیس کا قحبہ خانوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے
سول لائنز پولیس نے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف بڑی کارروائی کی ہے،لاہور ایسکرٹ نام سے سوشل میڈیا کے ذریعے کام کرنے والے تین ملزمان گرفتار کر لئے، ملزمان میں عمران خان، زمان اور ریاض شامل ہیں،ملزمان آن لائن اس مکروہ دھندے میں ملوث اور لڑکیاں سپلائی کرتے تھے۔ڈی آئی جی آپریشنزسہیل چودھری کا کہنا تھا کہ گذشتہ 10روز سے جاری کریک ڈاؤن میں 450ملزمان گرفتار کئے گئے۔شہر کے مختلف تھانوں میں 102 مقدمات کا اندراج کیا گیا۔سول لائنزڈویژن میں 30، سٹی 14 صدر 23 مقدمات درج۔ ماڈل ٹاؤن 13، اقبال ٹاؤن 12اورکینٹ ڈویژن میں 10 مقدمات درج کئے گئے۔
ڈی آئی جی آپریشنز سہیل چودھری نے پولیس افسران کو کاروائیاں تیز کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ غیر اخلاقی و غیر قانونی سرگرمیاں کسی صورت برداشت نہیں۔نوجوان نسل کو تباہی کے راستے سے بچانے کیلئے ٹھوس اقدامات جاری ہیں۔ معاشرے کو بگاڑ سے بچانے میں شہری بھی اپنا کردار ادا کریں۔
واضح رہے کہ آئی جی پنجاب انعام غنی نے خواتین کو ہراساں کرنے والے ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کے احکامات جاری کر رکھے ہیں جبکہ پنجاب پولیس کی جانب سے خواتین کے لئے ایک سیفٹی ایپ بھی متعارف کرائی گئی ہے ،اس ضمن میں فیاض الحسن چوہان نے کہا تھا کہ خواتین ایمرجنسی صورتحال میں ایپ میں خصوصی بٹن دبا کر پولیس کی مدد حاصل کر سکیں گی اور اس کے علاوہ فون کال اور میسج کے ذریعے بھی خواتین دیگر معاملوں میں رہنمائی حاصل کر سکتی ہیں ترجمان پنجاب حکومت نے کہا تھا کہ خواتین کا تحفظ اور بہتر رہنمائی وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی اولین ترجیحات ہیں خواتین سے گزارش ہے اس ایپ کے استعمال سے اپنا اور اپنے پیاروں کا تحفظ یقینی بنائیں۔
خاتون سے زیادتی اور زبردستی شادی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب
غیرت کے نام پر سنگدل باپ نے 15 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا
بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”
50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار
ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا
یہ ہے لاہور، ایک ہفتے میں 51 فحاشی کے اڈوں پر چھاپہ،273 ملزمان گرفتار
طالبعلم کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا قاری گرفتار،قبرستان میں گورکن کی بچے سے زیادتی
راہ چلتی طالبات کو ہراساں اور آوازیں کسنے والا اوباش گرفتار
طالبات کو کالج کے باہر چھیڑنے والا گرفتار،گھر کی چھت پر لڑکی کے سامنے برہنہ ہونیوالا بھی نہ بچ سکا
پولیس کا قحبہ خانے پر چھاپہ،14 مرد، سات خواتین گرفتار
خاتون کے ساتھ زیادتی ،عدالت کا چھ ماہ تک گاؤں کی خواتین کے کپڑے مفت دھونے کا حکم
موٹرسائیکل پر گھر چھوڑنے کے بہانے ملزم کی خاتون سے زیادتی
88 قبحہ خانوں پر چھاپوں کے دوران 417 ملزمان گرفتار
لاہور میں خاتون کو رکشہ پر ہراساں کرنے کا ایک اور واقعہ