سپیکرکی رولنگ غلط، پیچھے موجود تمام افراد پر آرٹیکل 6 لگنا چاہئے،قمرزمان کائرہ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی رہنماون نے وزیراعظم کی جانب سے اسمبلی تحلیل کرنے کے اقدام پر تشویش کا اظہار کیا ہے
پی پی رہنما سید نوید قمر کا کہنا تھا کہ سپیکر کی رولنگ کوئی صحیفہ نہیں ہوتی بلکہ وہ بھی آئین اور قانون کا پابند ہوتا ہے سپیکر کی کرسی پر بیٹھ جانے کا مطلب بادشاہ بن جانا نہیں ایسے تو وہ کہہ سکتے تھے کہ میں سپریم کورٹ کے تمام 17 ججزکو برطرف کرتا ہوں عمران خان کو تاحیات وزیر اعظم کی کرسی پر بیٹھنے دوں گا سپیکر کی رولنگ کا مطلب ہر گز صحیفہ نہیں ہوتا بلکہ آئین و قانون اس سے اوپر ہوتے اور اسے کچھ حدود و قیود کا پابند کرتے ہیں کل جو ایوان میں ہوا اس کی کوئی مثال آئین کی کتابوں میں موجود نہیں کل ڈپٹی سپیکر نے رولنگ نہیں دی بلکہ بیان دیا ہے
پی پی رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ عدالت معاملے اور محرکات کو دیکھے گی ہم معاملات ایوان میں نمٹانا چاہتے ہیں لیکن جب پارلیمنٹ میں ایسی پارٹی یا ایسے لوگ آجائیں تو پھر مجبوراً عدالت آنا پڑتا ہے مولوی تمیز الدین کیس میں بھی سپیکر صاحب عدالت آئے ڈاکٹر فہمیدہ جب سپیکر تھیں تو بھی ایک کیس عدالت آیا اگر گزشتہ روز سپیکر کی رولنگ درست تھی تو اپوزیشن کے 197 افراد غدار ہیں ان پر آرٹیکل 6 لگنا چاہئے اور اگرسپیکر کی رولنگ غلط تھی تو سپیکر سمیت ان کے پیچھے موجود تمام افراد پر آرٹیکل 6 لگنا چاہئے
پی پی رہنما شیری رحمان کا کہنا ہے کہ کل وزیراعظم نے سپیکر،ڈپٹی سپیکر کیساتھ مل کر پارلیمنٹ، جمہوریت اور آئین پر قاتلانہ حملہ کیا،اس کا ازالہ ہونا چاہیے ہمیں امید ہے کہ آئین بالا ہوگا کیونکہ جس ملک میں آئین بالا نہ ہو اس ملک میں جمہوریت کے کوئی معنی نہیں ہوتے صرف جدوجہد ہوتی ہے اورہم نے ساری عمر اس آئین کو بالا رکھنے کی جدوجہد کی ۔ ہماری عدلیہ سے درخواست ہے کہ وہ جمہوریت اور آئین کا علم اٹھا کر رکھیں اور پرانی یادیں تازہ نہ کی جائیں جب 4اپریل کو جمہوریت پر شب خون مارا گیا ، شہید ذولفقار علی بھٹوکا عدالتی قتل کیا گیا اور آئین شکن کو تحفط فراہم کیا گیا ۔ہم نے اس پر صدارتی ریفرنس بھی عدالت میں جمع کرایا لیکن آج تک اس کا کوئی فیصلہ نہیں ہو سکا۔ہ کل پھرآئین شکنی کی گئی ، سپیکر، ڈپٹی سپیکر اور وزیراعظم نے کل پارلیمنٹ جمہوریت اورآئین پر قاتلانہ حملہ کیا اگراس حملے کا ازالہ نہ کیا گیا تو تاریخ میں سب سے سیاہ باب کے طور پر یاد رکھا جائے گا
پیپلز پارٹی رہنما سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ادراوں ، جمہوریت اور آئین کو بچانے کیلئےعدالت میں آئے ہیں عدالت نےکل سو موٹو نوٹس لیا کہ کچھ آئین کے خلاف ہو رہا ہے سوچتے ہیں کہ ایک دفعہ پاکستان کو آئین کیلئے قربانی دینی پڑے گی ،لوگوں نے جمہوریت کیلئے اپنی جانیں دی ہیں،آئین کے تحت ہم آگے بڑھے تھے،ہم نے کوئی جھوٹ نہیں بولا اور نہ آئین کی کبھی خلاف ورزی کی،
واضح رہے کہ قومی اسمبلی تحلیل ہو چکی ہے،گزشتہ روز قومی اسمبلی وزیراعظم عمران خان نے تحلیل کرنے کی ایڈوائس صدر مملکت کو بھجوائی تھی جس کے بعد اسمبلی تحلیل کر دی گئی،عدم اعتماد کی تحریک پر ووٹنگ نہیں ہو سکی تھی اور ڈپٹی سپیکر نے اسے مسترد کر دیا تھا، اپوزیشن جماعتوں نے اس پر شدید احتجاج کیا تھا اور کہا تھا کہ عمران خان اورسپیکر پر آرٹیکل سکس لگے گا اور غداری کا مقدمہ درج ہو گا
مصطفیٰ کمال نے اپوزیشن کو آئینہ دکھا دیا
پنجاب اسمبلی توڑنے کا بھی قوی امکان،عمران خان نے اہم شخصیت کو طلب کرلیا
ہارے ہوئے عمران خان کی الوداعی تقریر قوم نے کل سن لی، اہم شخصیت بول پڑی
تحریک عدم اعتماد پر کارروائی روکی جائے،سپریم کورٹ میں درخواست دائر
عمران خان رونے نہیں لگا ، بعض خوشی کے آنسو ہوتے ہیں،شیخ رشید
وزیراعظم نے استعفے پر غور شروع کر دیا
پنجاب اسمبلی،صوبائی وزیر نے صحافی کا گلہ دبا دیا،صحافیوں کا احتجاج
شہباز شریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست
دھمکی دینے والے کو بھرپور جوابی ردعمل دینے کا فیصلہ
دھمکی آمیز خط۔ امریکی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی
دھمکی آمیز خط کا معاملہ وائیٹ ہاؤس پہنچ گیا، امریکی رد عمل بھی آ گیا
دھمکی آمیز خط 7 مارچ کوملا،21 مارچ کو گرمجوشی سے استقبال.قوم کو بیوقوف بنانیکی چال
3 سال میں 57 لاکھ لوگوں کو روز گار فراہم کیا،اسد عمر کا دعویٰ
عمران نیازی کی فسطائی سوچ،گزشتہ روز سویلین مارشل لا نافذ کیا،شہباز
نگراں وزیراعظم کون ہو گا؟ صدر مملکت نے خط لکھ دیا
عدم اعتماد کا عمل قانون کے مطابق آگے بڑھنا چاہئے
عمران خان کا آج عشا کے بعد ریڈ زون میں احتجاج کا اعلان
دھمکی آمیز خط، بلاول نے سوالوں کے جواب مانگ لئے
فارن فنڈنگ کیس، کیا فیصلہ روز محشرکیلئے چھوڑ دیا گیا ہے؟ احسن اقبال