پنجاب میں تبدیلی آ کر ہی رہے گی، علیم خان ڈٹ گئے

0
97

تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کی لندن سے واپسی پر جہانگیر ترین گروپ بھی متحرک ہو گیا ہے، ترین گروپ کی علیم خان سے اہم ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں عثمان بزدار کی تبدیلی کے مطالبے پر پیچھے نہ ہٹنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، تحریک انصاف کے ناراض رکن عبدالعلیم خان نے آج لاہورمیں سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کردیا ہے۔ ترین گروپ کے عون چودھری کی قیادت میں ترین گروپ لاہورمیں علیم خان سےملنے انکی رہائشگاہ پرگیا وفد میں سعید اکبرنوانی ،خالد محمود،عائشہ نوازچودھری،ہارون گل سمیت دیگر موجودتھے علیم خان نے ترین گروپ کودورہ لندن سے متعلق آگاہ کیا اوروزیراعلی پنجاب کی تبدیلی کےمطالبہ سے پیچھے نہ ہٹنے پر اتفاق کیا ،جہانگیرترین گروپ کے وفد نے علیم خان سے سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا،علیم خان نے جہانگیرترین گروپ کو دورے لندن کے حوالے سے بھی آگاہ کیا ترین گروپ کی طرف سے حمزہ شہباز کے رابطے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا،

علیم خان کے لاہور پہنچتے ہی گورنر سندھ عمران اسماعیل نے علیم خان سے ملنے کا فیصلہ کیا ہے، گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ علیم خان سے آج پھر ملاقات کروں گا،ملک بھر میں پی ٹی آئی کا ایک رکن بھی کم نہیں ہوگا،

عبدالعلیم خان رواں ہفتے دورہ لندن پر گئے تھے جہاں وہ سیاسی طور پر سرگرم نظر آئے تھے۔ دورہ لندن کے دوران علیم خان نے نواز شریف سمیت جہانگیر ترین سے ملاقات کی تھی اور انہیں موجودہ صورتحال اور اپنے تخفظات کے حوالے سے آگاہ کیا تھا۔

تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کی لندن میں سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات ہوئی ہے ، ملاقات نواز شریف کے گھر پر مقامی وقت کے مطابق 6 بجے ہوئی علیم خان، نوازشریف سے ملنے کیلئے عقبی دروازے سے داخل ہوئے علیم خان نے پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کیلئے ٹکٹ سے متعلق بات کی علیم خان کی ملاقات میں رانا ثناء اللہ نے اہم کردار ادا کیا ہے، جہانگیر ترین اس ملاقات میں موجود نہیں تھے، کچھ ایم پی ایز نے علیم خان سے فون پر رابطہ بھی کیا ہے اور کہا ہے کہ نواز شریف سے ملاقات میں پارٹی ٹکٹ کی گارنٹی لے کر آئیں، علیم خان نے نواز شریف سے ملاقات میں اراکین کے پارٹی ٹکٹ کی بات کی ہے ، رانا ثناء اللہ کے ذریعے نواز شریف سے علیم خان کا لاہور میں بھی رابطہ ہوا تھا، نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ ن اب علیم خان کو سپورٹ کرے گی، نواز شریف مسلم لیگ ن کے قائد ہیں

علیم خان ترین گروپ میں شامل ہوئے تو وزیراعظم نے گورنر سندھ کو علیم خان کے منانے کا ٹاسک دیا، گورنر سندھ نے علیم خان سے ملاقات کی، وزیراعطم سے ملاقات کی پھر علیم خان سے ملاقات کی، تا ہم علیم خان کو نہ منا سکے، علیم خان کی وزیراعظم سے ملاقات نہ ہو سکی ،علیم خان نے کہا تھا کہ جہانگیر ترین سے ہی مشاورت کر کے حتمی فیصلہ کریں گے اکیلا کچھ نہیں کہہ سکتا،

عمران خان کا پیغام پہنچایا گیا تو علیم خان نے کیا دیا جواب؟

آجکی میٹنگ جہانگیر ترین کے گھر کیوں رکھی؟ علیم خان کا بڑا اعلان

وفاقی انٹیلی جنس بیورو آئی بی کے افسران کی جانب سے ہاؤسنگ سوسائٹی کے نام پر اربوں کا فراڈ

آئی بی کی ہاوسنگ اسکیم کے فراڈ پر پوسٹ لکھنے پر صحافی کا 15 سالہ پرانا فیس بک اکاؤنٹ ہیک

آئی بی افسران کی ہاؤسنگ سکیم،دس سال پہلے پلاٹ خریدنے والوں کو قبضہ نہیں ملا، نیب کہاں ہے؟ عدنان عادل

کھلاڑیوں کا کمال،بزدار آؤٹ ہونے لگے، چودھریوں کے ہاتھ بھی خالی رہ جانیکا امکان

بزدار کی کرسی بچانے کی بھی کوششیں جاری،وزراء متحرک

تحریک عدم اعتماد 48 گھنٹے سے پہلے آجائے گی،مولانا فضل الرحمان

علیم خان کی لندن روانگی طے،نواز شریف سے ہو گی ملاقات ؟ِ

اپوزیشن تیار،وزیراعظم کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک جمع

عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد کے تمام معاملات طے ہوچکے

جمہوریت بہترین انتقام ہے ،سلیکٹڈ کا وقت ختم ،بلاول

اسلام آباد کا سیاسی موسم گرم،شہباز شریف کی سراج الحق سے ملاقات

گورنر سندھ نہ منا سکے،علیم خان لندن روانہ

Leave a reply