تمام الزامات ثابت، کیوں استعفیٰ نہیں دیتے،اکبر ایس بابر کا وزیراعظم کو چیلنج
فارن فنڈنگ کیس کی الیکشن کمیشن میں سماعت کے بعد اکبر ایس بابر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان ریاست مدینہ کا نام لے کر کیا کر رہے ہیں؟
اکبر ایس بابر نے کہا کہ آپ حکمران ہیں، حکمران جماعت کے سربراہ ہیں، فارن فنڈنگ کو سامنے لائیں ،سٹیٹ بینک کا ریکارڈ کیا کہتا ہے، کس مقصد کے لئے ڈالر لئے، جو لوگ آپکو پیسہ دے رہے تھے انکی نیت کیا تھی کوئی کسی کو پیسہ نہیں دیا تھا، آج تحریک انصاف نے غیر ملکی پاکستانیوں کو بلایا، میں پوچھتا ہوں کہ پیسہ کہاں ہے،پیسہ کون اڑا گیا، الیکشن کمیشن کے ریکارڈ میں کیوں نہیں، پاکستانی فنڈنگ کریں لیکن اسکا ریکارڈ الیکشن کمیشن میں ملنا چاہئے، آفشور کمپنیوں سے پیسہ آیا،
اکبر ایس بابر کا مزید کہنا تھا کہ میں نے پہلے بھی چیلنج کیا تھا آج بھی چیلنج کرتا ہوں میرے سات مناظرہ کرو، ثابت کروں گا ،آپ نے درجنوں درخواستیں دیں، مدینے کی ریاست میں کوئی سوال پوچھتا ہے تو اسکا منہ بند کیا جاتا ہے یا جواب دیا جاتا ہے، مدینے کی ریاست کے چکر میں پاکستان کو پتہ نہیں کیا بنا دیا، آپ آئین کی دھجیاں اڑا رہے ہیں، آج بھی التوا کی کوشش کی، سات سال سے کیس چل رہا، درجنوں پیشیاں ہو چکیں اور بہانے استعمال کیے جا رہے ہیں، ریاست مدینہ میں ایسا ہوتا تھا، عمران خان اب ایکسپوز ہو چکا ، اب استعفی دینا چاہئے،سکروٹنی کمیٹی نہ میری ہے نہ آپکی، یہ الیکشن کمیشن کی ہے، رپورٹ آئی اب استعفیٰ دو، رپورٹ میں آپکے خلاف تمام الزامات ثابت ہو چکے ہیں، کیوں استعفیٰ نہیں دیتے،
اکبر ایس بابر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان انتشار کی طرف جا رہا ہے،میں عمران خان کے خلاف ڈٹ کر کھڑا ہوں،پاکستان عمران خان کوگروی نہیں رکھا گیا، آج بھی لوگ اصولوں پر کھڑے ہیں الیکشن کمیشن جلد از جلد اس کا کیس فیصلہ سنادے الیکشن کمیشن کا فیصلہ انتشار کی صورتحال سے نکلے گا مجھ پر الزام لگایا جاتا ہے کہ میں کسی کی ایما پر یہ کررہا ہوں،میں تمام تر ریکارڈ عوام کے سامنے رکھوں گا اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ میں میرے الزامات سچ ثابت ہوئے،اسٹیٹ بینک کا ریکارڈ آگیا اسے کیوں چھپایا جارہا ہے،
چینی کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹ میں بھی تحقیقات کا مطالبہ
جہانگیر ترین کے حق میں تحریک انصاف کی کونسی شخصیت کھل کر سامنے آ گئی، بڑا مطالبہ کر دیا
چینی بحران رپورٹ، وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد آ سکتی ہے یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا
چینی بحران رپورٹ ، جہانگیر ترین پھر میدان میں آ گئے ،بڑا دعویٰ کر دیا
شوگر ملزسٹاک کی نقل و حمل اور سپلائی کی مکمل مانیٹرنگ کا حکم
چینی بحران رپورٹ، جہانگیر ترین کے خلاف بڑا ایکشن،سب حیران، ترین نے کی تصدیق
شوگر کمیشن رپورٹ، وزیراعلیٰ پنجاب،اسد عمر اور مشیر تجارت کے جوابات غیر تسلی بخش قرار
چینی بحران کے ذمہ داروں کیخلاف کب ہو گی کاروائی؟ اسد عمر نے اعلان کر دیا
اصل چینی چور کا نام رپورٹ سے غائب کر دیا گیا، مریم اورنگزیب کا دعویٰ
فارن فنڈنگ کیس، سکروٹنی کمیٹی نے پی ٹی آئی کی استدعا مسترد کر دی
فارن فنڈنگ کیس، سکروٹنی کمیٹی پر اعتراض ہے یا نہیں؟ تحریک انصاف نے عدالت میں بتا دیا
حکم دینے والا ہوں مجھے جواب دینے کی ضرورت نہیں،پی ٹی آئی فنڈنگ کیس میں کس نے ایسا کہا؟
پی ٹی آئی کونسے اکاؤنٹس کا ریکارڈ نہیں دے رہی،اکبر ایس بابرنے الیکشن کمیشن میں کیا کہا؟
اکبر ایس بابر کو مریم نوازکیا دیتی ہیں؟ فرخ حبیب نے لگایا بڑا الزام
واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے فارن فنڈنگ کیس کی کھلی سماعت کرنے کا چیلنج دیا تھا جسے مسلم لیگ ن نے وزیر اعظم کے اس چیلنج کو قبول کرلیا تھا وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ فارن فنڈنگ کیس کی کھلی سماعت اور براہ راست ٹی وی پر نشر کرنے پر بھی تیار ہیں، بے شک فارن فنڈنگ کیس ٹی وی پر براہ راست دکھا دیا جائے بلکہ پارٹی سربراہوں کو بٹھا کر کیس سنا جائے۔
الیکشن کمیشن فارن فنڈنگ کیس کی انکوائری کر رہا ہے تو کیا وزیر اعظم مستعفی ہو جائیں؟ سپریم کورٹ
فارن فنڈنگ کیس، اور عمران خان پھنس گئے
فارن فنڈنگ کیس، پی ٹی آئی کی چوری پکڑی گئی، تہلکہ خیز انکشاف
فارن فنڈنگ کیس،تحریک انصاف نے پھروقت مانگ لیا
عمران خان ڈی چوک پر اپنا اعمال نامہ لے کر آئیں،مریم اورنگزیب