تشدد اور بغاوت کی کارروائیاں ناقابل برداشت ہیں،اسلام آباد ہائیکورٹ

0
43
islamabad highcourt

تشدد اور بغاوت کی کارروائیاں ناقابل برداشت ہیں،اسلام آباد ہائیکورٹ

بلوچ طلبہ کے احتجاج میں شرکت پر درج مقدمہ میں ایمان مزاری اور دیگر کو گرفتار نہ کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا گیا

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے 5 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کیا ،تحریری حکمنامہ میں کہا گیا کہ ایف آئی آر سے معلوم ہوتا ہے کہ پر امن مجمع کو طاقت کا غلط استعمال کر کے منتشر کیا گیا،نعرے خواہ وہ کتنے ہی سخت کیوں نہ ہوں، جرم یا مجرمانہ سازش قرار نہیں دیا جا سکتا، مقدمہ میں دفعات سے لگتا ہے کہ اختلاف رائے کی حوصلہ شکنی کے لیے ایسا کیا گیا، آئین کے تحت چلنے والے معاشرے میں طاقت کا غلط استعمال ناقابل برداشت ہے، ریاستی ذمہ داروں کی جانب سے تشدد اور بغاوت کی کارروائیاں ناقابل برداشت ہیں، سیکریٹری داخلہ، چیف کمشنر، آئی جی اور سیکریٹری انسانی حقوق عدالت پیش ہوں،پر امن نوجوانوں کے خلاف پولیس فورس کے استعمال اور پھر ایف آئی آر درج کرنے کا جواب دیں،

قبل ازیں وفاقی وزیر شیریں مزاری کی بیٹی کی اندراج مقدمہ کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے پولیس کو گرفتاری سے روک دیا ،دوران سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیا کہ کیا ایف آئی آر درج ہوئی ہے؟ وکیل نے کہا کہ ہماری معلومات کے مطابق ایف آئی آر درج کر کے سیل کر دی گئی ، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ایس ایس پی سے سوال کیا کہ اس عدالت کے دائرہ اختیار میں کیا ہو رہا ہے؟ احتجاج کرنے والے بلوچستان کے طلباکی بات سنی جانی چاہیے، ایس ایس پی آپریشنز نے عدالت میں کہا کہ پولیس کے 3 اہلکار زخمی ہوئے ہیں،عدالت نے کہا کہ عدالت کی حدود میں کسی کی آواز دبائی جائے برداشت نہیں کریں گے، کسی کی بھی بالخصوص بلوچستان کے طلبا کی آواز دبانے کی کوشش برداشت نہیں کی جائے گی،طلباء کی آواز دبانا در حقیقت بغاوت ہے، عدالت نے استفسار کیا کہ کتنے طلباء زخمی ہوئے ہیں، عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیوں نہ یہ عدالت ایک کمیشن تشکیل دے، ایس ایس پی صاحب آپ اس کیس میں کسی کو گرفتار نہیں کرینگے،یہاں پر ایک آئین ہے اور عدالت تنقیدی آوازیں دبانے کی کوشش برداشت نہیں کریگی،

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیکریٹری داخلہ، چیف کمشنر اور آئی جی اسلام آباد کو طلب کر لیا،عدالت نے حکم دیا کہ تینوں افسران 7 مارچ کو ذاتی حیثیت میں پیش ہوں، اسلام آباد ہائیکورٹ نے صدر ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن سے معاونت طلب کر لی

‏ سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام

میں نے صدر عارف علوی کا انٹرویو کیا، ان سے میرا جھوٹا افیئر بنا دیا گیا،غریدہ فاروقی

صحافیوں کے خلاف مقدمات، شیریں مزاری میدان میں آ گئیں، بڑا اعلان کر دیا

سپریم کورٹ نے صحافی مطیع اللہ جان کے اغوا کا نوٹس لے لیا

کسی کی اتنی ہمت کیسے ہوگئی کہ وہ پولیس کی وردیوں میں آکر بندہ اٹھا لے،اسلام آباد ہائیکورٹ

پریس کلب پر اخباری مالکان کا قبضہ، کارکن صحافیوں نے پریس کلب سیل کروا دیا

ماں بیٹی سے زیادتی کیس میں اہم پیشرفت سامنے آ گئی

لاہور میں رواں برس جنسی زیادتی کے 369 کیسز، کسی ایک ملزم کو بھی سزا نہ مل سکی

لاہور میں حوا کی دو اور بیٹیاں لٹ گئیں،اغوا کے بعد جنسی زیادتی

شوہر نے بھائی اور بھانجے کے ساتھ ملکر بیوی کے ساتھ ایسا کام کیا کہ سب گرفتار ہو گئے

لڑکیوں سے بڑھتے ہوئے زیادتی کے واقعات کی پنجاب اسمبلی میں بھی گونج

شادی کا جھانسہ ، ویڈیو بناکر زیادتی اور پھر بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار

لودھراں میں خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا واقعہ،پولیس کا کاروائی سے گریز

دوران ڈکیتی ماں باپ کے سامنے حافظ قرآن بیٹی کے ساتھ درندوں کی زیادتی

لاہور،سکول سے گھر آنیوالی خاتون کے سامنے نوجوان نے کپڑے اتار دیئے، ویڈیو وائرل،مقدمہ درج

ایمانداری کے ساتھ خدمت کی،فحش ویڈیو وائرل ہونے کے بعد زبیر عمر کا ردعمل آ گیا

عدالت نے ایمان مزاری کو گرفتار کرنے سے روک دیا،سیکرٹری داخلہ،آئی جی طلب

Leave a reply