ٹیسٹ نہ کروانے والے تبلیغی جماعت کے اراکین کو گولی مارنے کا رکن اسمبلی نے کیا مطالبہ

ٹیسٹ نہ کروانے والے تبلیغی جماعت کے اراکین کو گولی مارنے کا رکن اسمبلی نے کیا مطالبہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکمران جماعت کے رکن اسمبلی نے کہا ہے کہ تبلیغی جماعت کے وہ اراکین جو اجتماع میں‌ گئے تھے اور انہوں نے ٹیسٹ نہیں کروائے بلکہ روپوش ہو گئے ہیں انکو گولی ماری دینی چاہئے

یہ بات بھارتی ریاست کرناٹک کے رکن اسمبلی اور بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کے رہنما رینوکا چاریہ نے کہی، رینوکا چاریہ کا کہنا تھا کہ تبلیغی جماعت کے وہ لوگ جو دہلی اجتماع میں گئے تھے اور ان سے کرونا ٹیسٹ کی بار بار اپیل کی گئی ہے اب بھی اگر وہ لوگ ٹیسٹ نہیں کرواتے تو میرے خیال میں انہیں گولی مار دینا غلط نہ ہو گا.

رینوکا چاریہ کا مزید کہنا تھا کہ جن افراد نے کرونا کے ٹیسٹ نہیں کروائے وہ دہشت گردی سے بڑی واردات سرانجام رہے ہیں، ان کے خلاف کاروائی ہونی چاہئے.

دہلی کے مرکز نظام الدین کے تبلیغی جماعت کے اجتماع کے بعد ان کے خلاف بھارت میں خوب پروپیگنڈہ کیا گیا کہ ان کی وجہ سے بھارت میں کورونا وائرس پھیلا ہے۔ بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کے رہنماوں نے تو اسے ’’کورونا جہاد‘‘ کا نام دے دیا تھا۔ تبلیغی جماعت پر پابندی کا بھی مطالبہ کیا گیا اسی طرح تبلیغی جماعت کے اجتماع میں شامل غیرملکی افراد پر مقدمہ درج کرنے کی بھی بات کی گئی، غیرملکی اراکین کے ویزے منسوخ کئے گئے. اور یہاں تک کہا جا رہا تھا کہ کورونا وائرس چین کے ووھان سے نہیں بلکہ دہلی کے تبلیغی مرکز سے پھیلا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرس کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ کہ اقوام متحدہ میں یہ قرارداد منظور کی گئی ہے کہ کورونا وائرس ایک مہلک مرض ہے۔ اس میں کسی کے ساتھ نسلی امتیاز نہیں ہونا چاہئے۔ انسانی حقوق کا احترام کیا جائے اور اگر کوئی ملک کسی فرقے یا طبقے کے ساتھ امتیاز کرتا ہے، تو ایسے ملک کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ اقوام متحدہ کی جانب سے نوٹس کے بعد بھارتی حکمران بی جے پی ہوش آیا اور بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا کو کہنا پڑا کہ پارٹی کا کوئی بھی شخص کسی طرح کا بیان نہ دے اور نہ ہی کسی جماعت پر الزام لگائے کیونکہ یہ ایک مہلک بیماری ہے اس پر کسی کا بس نہیں ہے۔

قبل ازیں تاملناڈو سے تعلق رکھنے والے مزید 63 افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی، ان سبھی افراد نے دہلی اجتماع میں شرکت کی تھی، تامل ناڈو میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 690 ہو گئی ہے، ان میں سے 630 ایسے مریض ہیں جو اجتماع میں گئے تھے یا اجتماع میں جانے والوں سے انکی ملاقات ہوئی تھی. .

اترپردیش میں ایسے کم از کم 1551 افراد کی شناخت ہوئی ہے جو دہلی میں اجتماع میں گئے تھے،۔ ان میں سے 1,257 افراد کو قرنطینہ مراکز میں رکھا گیا ہے،

کرونا وائرس،تبلیغی مرکز میں 9 ہلاکتیں،24 مریض،334 مشتبہ مریض،700 کو قرنطینہ کر دیا گیا

تبلیغی مرکز میں بنائے گئے قرنطینہ سنٹر میں 31 افراد میں ہوئی کرونا کی تشخیص

پنجاب کے ایک اور بڑے تبلیغی مرکز کو قرنطینہ سنٹر بنا دیا گیا،مختلف ممالک کے 391 افراد موجود

 

مہاراشٹرا کے وزیر داخلہ انیل دیشمکھ کا کہنا ہے کہ تبلیغی جماعت کے اجتماع میں شرکت کے بعد واپس آنے والے 1,400 افراد میں سے 50 ابھی تک روپوش ہیں.۔ جو افراد ٹیسٹ نہیں کروائیں گے انکے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی.

کرونا وائرس، تبلیغی جماعت کے اراکین کے حوالہ سے حکومت پنجاب نے کیا بڑا فیصلہ

تبلیغی جماعت میں شامل چینی باشندے میں کرونا کی تشخیص،مسجد کو سیل کر دیا گیا

تبلیغی اجتماع لاہور سے واپس جانیوالے شخص میں‌ کرونا وائرس کی تشخیص

تبلیغی جماعت کے ساتھ آنے والے غیر ملکی میں کرونا کی تشخیص، اسلام آباد میں مسجد سیل

تبلیغی جماعت کے ملک بھر میں کتنے اراکین قرنطینہ مراکز میں؟ 2 کی ہوئی کرونا سے موت

تبلیغی جماعت کے اراکین بارے غلط خبر دینے پرپولیس کی کاروائی، ایک صحافی، ایک ڈاکٹر گرفتار

کرونا وائرس، ہسپتالوں پر تنقید کرنا اپوزیشن کے رکن اسمبلی کو مہنگا پڑ گیا،حکومت نے بھجوایا جیل

واضح رہے کہ بھارت میں کرونا کے وار جاری ہیں، بھارت میں 21 روزہ لاک ڈاؤن چل رہا ہے تا ہم مودی سرکار لاک ڈاؤن بڑھانے پر غور کر رہی ہے.بھارت کی کئی ریاستوں نے لاک ڈاؤن بڑھانے کی حمایت کی ہے،بھارت میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 5 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے جبکہ ہلاکتیں 145 ہو گئی ہیں. مودی سرکار نے 25 مارچ کو بھارت میں لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا

کرونا وائرس،تبلیغی جماعت پر تنقید،پانچ ٹی وی اینکرز کے خلاف بھی مقدمہ درج

Comments are closed.