باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق نے کہا ہے کہ آج گھوٹکی کے قریب 2 ٹرینوں کا حادثہ ہوا

سعد رفیق کا کہنا تھا کہ یقین ہے ریلوے کا شعبہ ایف جی آئی آر حادثے کی پڑتال کرے گا،امید ہے حادثے کے حقائق سامنے لائے جائیں گے،امید ہے حقائق کو چھپایا نہیں جائے گا،ٹرین کی 3 بوگیوں کے جلنے پر حقائق کو چھپایا گیا تھا،حادثات کی بڑی وجہ حفاظتی اقدامات کا نہ ہونا ہے،حکومت نے ریلوے کے ترقیاتی بجٹ پر60 سے 65 فیصد کٹ لگایا،ٹریک اور لوکو موٹو کی مرمت نہ ہونے کے برابر ہے،جب آپ فنڈ نہیں دیں گے تو ایسے حادثات ہوں گے،گھوٹکی کے علاقے میں 200 کلومیٹر کا ٹریک کمزور ہے، گھوٹکی کے ٹریک کی مکمل مرمت کی ضرورت ہے،مکمل مرمت کے لیے فنڈز ہی نہیں ہیں،

خواجہ سعد رفیق کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے سی پیک ایم ایل ون کا پی سی ون بھی بنا دیا تھا،فیز ون میں گھوٹکی کا ٹریک ہماری ترجیحات میں شامل تھا تین سال میں کوئی کام شروع نہیں کیا گیا،تین سال میں پہلے فیز نے مکمل ہونا تھا لیکن کام شروع نہیں ہوا،افسوس ہے کہ وزیرداخلہ اور وزیر اطلاعات نے مجھ پرالزامات عائد کیے،حکومت نے ریلوے کا بیڑہ غرق کردیا،سابق وزیرریلوے نے تباہی مچا دی آپ نے استعفے مانگتے تھے،ہم ایسی بات نہیں کریں گے، ریلوے پر سفر کرنے والے لوگوں کی زندگیوں سے نہ کھلیں الزام تراشی کے بجائے اپنی کارکردگی بتائیں، سابق وزیر ریلوے ترقیاتی بجٹ سامنے لائیں،جب ریلوے کو فنڈ نہیں دے رہے تو کارکردگی کیسے بہتر ہوگی،ایم ایل ون پر حکومت مکمل ناکام ہوگئی،ایکنک سے منظوری کوئی مشکل کام نہیں،حکومت نے ایم ایل ون کی منظوری میں 3 سال تاخیر کی سارے کام ہم کر گئے تھے،ابتدائی ڈیزائن ہم بنا گئے تھے،تھرڈ پارٹی انسپکشن کےلیے غیرملکی فرم سے تقرری بھی ہوگئی ہے،حکومت نیب کے ذریعے انکوائریوں کے بجائے کام کرے،کوئی حکومت 3 سال کے بعد گزشتہ دور پر ذمہ داری نہیں ڈال سکتی،

ٹرین حادثہ،پنجاب کے ہسپتالوں میں بھی ایمرجنسی نافذ،بزدار کا بڑا حکم

سعد رفیق کے گناہوں پر اعظم سواتی کیوں استعفیٰ دیں، وفاقی وزیر کی انوکھی منطق

ملت ایکسپریس کی بوگی میں کیا ہوا تھا ؟ زخمی مسافر کا انکشاف،ریلوے حکام کی مبینہ غفلت

ٹرین حادثہ، اموات میں اضافہ ،متاثرین کا تعلق کس شہر سے؟

خطرناک ٹرین حادثہ ، سکھر, گھوٹکی, میرپور ماتھیلو کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

ٹرین حادثے میں 2 ریلوے اور 2 پولیس اہلکار بھی جاں بحق

 حادثے کا شکار ہوئی ٹرین سرسید ایکسپریس کے ڈرائیور اعجاز احمد کا حادثے کے بارے انکشاف

ایک اورتیز گام ٹرین حادثے کا شکار

ٹرین حادثہ، تین بوگیوں میں کتنے مسافر سوارتھے؟ بکنگ کس نے کروائی؟ اہم خبر

ٹرین حادثہ،بوگیوں میں پھنسے مسافروں کو نکالنے کا عمل جاری

ٹرینوں کا شیڈول متاثر،ہلاکتوں پر دل انتہائی رنجیدہ،وفاقی وزیر ریلوے بھی بول پڑے

ملت ایکسپریس میں کراچی سے روانگی کے وقت کتنے مسافر سوار تھے؟

ٹرین حادثہ، ن لیگ نے قومی اسمبلی میں بڑا قدم اٹھا لیا

حادثہ کا ذمہ دار وزارت ریلوے نہیں، ریلوے حکام نے ہاتھ کھڑے کر دیئے

واضح رہے کہ آج صبح گھوٹکی کے قریب کراچی سے سرگودھا جانے والی ملت ایکسپریس اور پنجاب سے کراچی جانے والی سر سید ایکسپریس میں خوفناک حادثہ ہوا جس میں 36 افراد جاں بحق جبکہ پچاس سے زائد زخمی ہو گئے

Shares: