زائرین کو لانیوالی بسوں کے کتنے ڈرائیور میں ہوئی کرونا کی تشخیص؟
زائرین کو لانیوالی بسوں کے کتنے ڈرائیور میں ہوئی کرونا کی تشخیص؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق زائرین کو تفتان سے لانے والی بسوں کے 76 ڈرائیورز اور کنڈیکٹرز کے کورونا وائرس کے رزلٹ نیگیٹو آ گئے تا ہم 4 ڈرائیوز میں کرونا کی تشخیص ہوئی ہے
ملتان سے 29 بسوں کا قافلہ واپس بلوچستان روانہ ہو گیا ہے،29 بسوں کے 76 ڈرائیورز اور ہیلپرز گزشتہ شب قرنطینہ سے بلوچستان روانہ ہوئے تھے ،زائرین 31 بسوں میں ملتان پہنچے تھے ،بسوں کے 80 ڈرائیورز اور ہیلپرز کے بلڈ سکریننگ ٹیسٹ لئے گئے
چار ڈرائیور میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد انہیں طیب اردگان ہسپتال مظفر گڑھ میں آئسولیشن کر دیا گیا ہے.
واضح رہے کہ کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے پنجاب بھر میں لاک ڈاؤن کا آغاز ہو گیا ہے ، جو 6 اپریل تک جاری رہے گا،
پنجاب کے تمام شہروں میں بازار، شاپنگ مال، ریسٹورنٹس نجی و سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔ صوبے میں لاک ڈاؤن کا آغاز صبح 9 بجے ہوا جس کے دوران اندرون شہر اور ایک سے دوسرے شہر میں نقل و حمل ممنوع ہے۔ سماجی، مذہبی اور دیگر اجتماعات پر بھی پابندی ہو گی، شہر کی چھوٹی بڑی مارکیٹیں بند ہیں۔
برطانیہ میں کرونا سے مسلمان سب سے زیادہ متاثر، جنازوں کے اجتماع پر بھی پابندی
بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ
بھارت میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ، کتنے مریض ہوئے صحتیاب؟
کرونا وائرس کا خدشہ، مساجد کو تالے لگ گئے، نمازیں گھر پر پڑھنے کا حکم
پنجاب میں لاک ڈاؤن کا نوٹفکیشن جاری، جنازے کے لئے بھی لینی پڑے گی اجازت
گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران
بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے
کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ
بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور
لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟
کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟
ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان
لاک ڈاؤن کی وجہ سے پبلک ٹرانسپورٹ بھی بند ہے، میٹرو سروس بھی تاحکم ثانی بند ہے، موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی ہے۔ لاک ڈاؤن 7 اپریل صبح 9 بجے تک جاری رہے گا۔ میڈیکل سٹور، فار ما فیکٹریاں، کریانہ سٹور کھلے رہیں گی، دودھ، دہی، فروٹ اور سبزی کی دکانوں سے بھی لوگ خریداری کرسکیں گے